ذوالفقار نقوی
محفلین
بہت عمدہ ۔۔۔وآااہ
لو جی۔۔۔ ادھر بھی داستاں باقی ہے۔۔۔محمداحمد بھیا، بے پناہ داد! کسی خاص کیفیت میں کہی گئی غزل معلوم ہوتی ہے۔ آپ کا ہر شعری وار کارگر ثابت ہوا اور دل کے زخموں کو جیسے پھر سے ہرا کر گیا، سلامت رہیں پیر و مرشد!
معذرت۔۔۔ جو گیا سو گیا۔۔۔ رضاکارانہ کچھ نہیں ہوتا۔۔۔محمداحمد بھائی کی غزل کے ساتھ جو سلوک محترم نیرنگ خیال نے کیا ہے، اس کے بعد میں اپنے کمنٹ کا دوسرا حصہ رضاکارانہ طور پر واپس لیتا ہوں۔
ہاہاہہاااا۔۔۔
تابش بھائی نے آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ہی ذوالقرنین بھائی کا وہ دھاگہ تلاش کرکے دیا ہے جو اُنہوں نے ہمارے زخموں پر نمک مرچیں چھڑکنے کے لئے تیار کیا تھا۔
آپ نے اپنے تبصرے کا دوسرا حصہ واپس لے لیا اچھا کیا۔ شاعری کو اتنا سنجیدگی سے بھی نہیں لینا چاہیے۔
اس حسن ظن کے لیے شکرگزار ہوں۔ تابش بھائی کو آپ نے شاپر فرما دیا ہے۔سچ پوچھیں تو اس غزل میں بہت دم خم ہے، ذوالقرنین بھائی کو بھی داد دینا ہو گی کہ انہوں نے کمال ذہانت سے اس غزل کی درگت بنائی اور محترم تابش صدیقی کے تو کیا ہی کہنے! انہیں خوب معلوم ہے کہ محفل کے کس رکن کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے۔ سب کے لیے سلامتی کی دعا۔
لو جی۔۔۔ ادھر بھی داستاں باقی ہے۔۔۔
معذرت۔۔۔ جو گیا سو گیا۔۔۔ رضاکارانہ کچھ نہیں ہوتا۔۔۔
ہاہاہہاااا۔۔۔
اس حسن ظن کے لیے شکرگزار ہوں۔ تابش بھائی کو آپ نے شاپر فرما دیا ہے۔
سر آپ کی خوش نصیبی یہ ہے کہ آپ سے ہماری مراسلت نہیں ہوتی۔ اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ ہمارے ستائے ہوئے نہ ہوتے۔محترم نیرنگ خیال یہ محفل آپ ایسے احباب کے باعث خوب صورت اور سجی سجائی معلوم ہوتی ہے۔ کچھ زیادہ کہا تو آپ یہ خیال کریں گے کہ تابش بھیا کی طرح آپ کو بھی شاپر کروایا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ جو آپ کے تبصرہ جات ہیں، ان کی بابت یہی عرض کیا جا سکتا ہے کہ واقعی اب کچھ نہیں ہو سکتا، جو ہونا تھا، ہو گیا تاہم باری تعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ آپ کے تند و تیز جملوں کی زد میں آنے سے محفوظ رہا، اب ہر کوئی محمداحمد بھائی جیسا حوصلہ اور ظرف کہاں سے لائے۔ آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں! سلامت رہیں، شاد آباد رہیں!
ارے صاحب! آپ کا مخصوص طنزیہ اسلوب ہمیں یوں بھی دہلائے دیتا ہے اس لیے احتیاط کا دامن تھامے رکھنے میں ہی عافیت معلوم ہوتی ہے۔ ان بھٹکتے راستہ بھولتے تیروں سے بچنا تو خیر از بس مشکل دکھائی دیتا ہے، تاہم دیکھیے، کب تلک!سر آپ کی خوش نصیبی یہ ہے کہ آپ سے ہماری مراسلت نہیں ہوتی۔ اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ ہمارے ستائے ہوئے نہ ہوتے۔
باری تعالیٰ کے شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ آئندہ بھی احتیاط کا دامن تھامے رکھیں مبادا کہیں کوئی بھٹکا تیر آپ کی طرف نہ آجائے۔ ویسے آجکل اپنا ترکش خالی ہی ہے۔
احمد بھائی نے احتجاج کیا تھا لیکن ہم نے کان نہیں دھرے۔
بدنام زمانہ عزیز آباد 8 نمبر سے۔ اور ننھیال یو پی سےاچھا آپ بھی کراچی سے ہیں ، کہاں کے ؟
انڈیا میں کہاں سے ہیں؟
شاید یہ سن کے محمد احمد بھائی بے چین ہو کے آ جائیں۔ آر جے نے کافی توڑ پھوڑ کی ہے ان کی غزل کے ساتھ
شکر ہے، آپ نے یہ نہیں کہا کہ کاش یہ سب کہا لکھا نہ ہوتا۔کاش یہ سب دیکھا سنا نہ ہوتا۔
4۔ اب پیش خدمت ہے جناب محمد احمد کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
جناب محمداحمد بھائی سے معذرت کے ساتھ
محمد احمد بھائی کی شرارت
محمد خلیل الرحمٰن
کچن میں گھس کے میں سارے ہی برتن توڑ آیا ہوں
مگر گندی پلیٹیں سب کی سب میں چھوڑ آیا ہوں
تمہارے اس کچن میں اس طرح کے کام سے پہلے
میں کچھ برتن ، کئی قابیں کہیں پر توڑ آیا ہوں
کہیں پر کانچ کے برتن تھے اور کچھ سنگِ خارا کے
جہاں تک توڑ سکتا تھا وہیں تک توڑ آیا ہوں
پلٹ کر آگیا لیکن ، ہوا یوں ہے کہ سب ٹکڑے
جہاں پر مجھ سے ٹوٹے تھے ، وہیں رکھ چھوڑ آیا ہوں
مجھے آنے کی جلدی تھی سو کچھ لیکر نہیں آیا
جہاں پر چھوڑ سکتا تھا، وہاں پر چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک میں لیے پھرتا یہ سب ٹوٹے ہوئے برتن
جہاں موقع ملا یہ ڈھیر سارا چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک چپ رہا جائے، بتانا ہی تمہیں تھا جب
’’سو احمد دشتِ وحشت سے یکایک دوڑ آیا ہوں‘‘
ٹائپوکاش بخیر ہم نے محمد احمد بھائی کی اس خوبصورت غزل کی داد ان الفاظ میں دی تھی
جزاک اللہ بھائی
سرجی نیرنگ خیال اس کو پنجابی میں کہتے ہیںسر آپ کی خوش نصیبی یہ ہے کہ آپ سے ہماری مراسلت نہیں ہوتی۔ اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ ہمارے ستائے ہوئے نہ ہوتے۔
باری تعالیٰ کے شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ آئندہ بھی احتیاط کا دامن تھامے رکھیں مبادا کہیں کوئی بھٹکا تیر آپ کی طرف نہ آجائے۔ ویسے آجکل اپنا ترکش خالی ہی ہے۔
احمد بھائی نے احتجاج کیا تھا لیکن ہم نے کان نہیں دھرے۔
واہ واہ واہ ! کیا بات ہے احمد بھائی ! یہ پرانی غزل اب نظر سے گزری۔
محبت کانچ کا زنداں تھی یوں سنگِ گراں کب تھی
جہاں سر پھوڑ سکتا تھا ، وہیں سر پھوڑ آیا ہوں
کیا بات ہے !!!!! بہت خوب!
یادش بخیر ہم نے محمد احمد بھائی کی اس خوبصورت غزل کی داد ان الفاظ میں دی تھی
سرجی نیرنگ خیال اس کو پنجابی میں کہتے ہیں
راہ پیا جانے تے واہ پیا جانے۔۔۔۔
واہ بہت عمدہ احمدبھائی۔