غیرشادی شدہ اورانکےمسائیل

damsel

معطل
شادیوں کے لیے اردو محفل کے شادی دفتر سے رجوع کریں۔

تو یہاں کیا ہوگا مسائل لکھ کر پھر؟ کیا شادی نام کی دیوار کے اس طرف والے خوش ہوں گے کہ دیوار کے پیچھے رہ جانے والوں کے مسائل پڑھ پڑھ کر؟؟؟:confused:

یہ تو پھر کوئی شادی شہدا والی بات نہ ہوئی نا
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں غیر شادی شدہ خواتین و حضرات شادی نہ ہونے کی صورت میں اپنے اپنے مسائل لکھیں تا کہ انہیں پڑھ کر شادی شدہ خواتین و حضرات خوش ہو سکیں۔
 
damsel

معطل
اچھاااااا

جی ہم لوگوں کو بھلا کیا مسلہ ہوگا ؟؟؟ بس صبح صبح شادی شدہ لوگوں کی اٹھاخ پٹاخ سے آنکھ کھل جاتی ہے (پلیز ان کو سمجھائیں کہ دفتر جانا یا بچوں کو اسکول چھوڑنا ان کا انتہائی گھریلو مسلہ ہے ہمارے فن ٹائم کو نہ خراب کریں)

دوسری بات جب شام کو ہم خوشی خوشی کہیں گھومنے جاتے ہیں تو یہی شادی شدہ حضرات منہ بناتے بچوں کو گھورتے ڈانٹتے بیزار شکل بنائے جب ہمارے آس پاس سے گزرتے ہیں تو سچی ہمیں خواہ مخواہ اپنی معصوم مسکراہٹ کا گلا گھونٹ کر سنجیدہ ہونا پڑتا ہے۔(پلیز شادی شدہ حضرات ذرا اس طرف غور کریں اور غیر شادی شدہ افراد کی خوشیوں کا بھی کچھ خیالرکھیں)

دیگر اہم مسلے اب وقتا فوقتا بیان کیئے جائیں گے تاکہ شمشاد بھائی ہمارے ان "مسائل" کو پوری توجہ سے حل کر سکیں
:cool:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو شادی شدہ لوگوں کے مسائل ہیں ان کو " شادی شدہ حضرات اور ان کے مسائل" میں بیان کیا جائے۔
 
اچانک

محفلین
جناب
سب کا شکریہ
محترمہ آپ ٹپک کے ہی آتی ہیں لیکن میں اچانک دونون میں فرق کیا ہے
امید اچھے کی رکھبی چاہیئے
کوشش کروں گا کہ کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنوں
 
زینب

محفلین
جناب
سب کا شکریہ
محترمہ آپ ٹپک کے ہی آتی ہیں لیکن میں اچانک دونون میں فرق کیا ہے
امید اچھے کی رکھبی چاہیئے
کوشش کروں گا کہ کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنوں

اچانک اتے ہیں اور کویہ چھت میں سے یونہی ٹپک پڑے تو اسے کیا کہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔/
 
شمشاد

لائبریرین
کسی کو کچھ سمجھ آ رہی ہو تو مجھے بھی بتائیے گا کہ یہاں کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ لگتا ہے کہیں کی کہیں چپکا رہے ہیں۔
 
damsel

معطل
یہ تو شادی شدہ لوگوں کے مسائل ہیں ان کو " شادی شدہ حضرات اور ان کے مسائل" میں بیان کیا جائے۔
اوہو ۔۔۔۔ہیں تو یہ شادی شدہ لوگوں کے مسائل لیکن ان کی وجہ دیوار کے پرلی طرف والے یعنی کے ہم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔آپ حل کرنے کا بیڑا اٹھائیں میں فہرست میں سے ایسے مسئلے بتاتی جاوں گی۔ ہماری زندگی ان شادی شدہ لوگوں نے ہی دق کی ہوئی ہے
 
اس مسئلے کا ایک حل تو یہ ہے کہ آپ فوراً کہیں اور منتقل ہو جائیں۔
 
اچانک

محفلین
لگتا ہے کہیں کی کہیں چپکا دی کیونکہ یہاں کچھ سمجھ نہیں آئی اس پیغام کی۔

میں معزرت خواہ ہوں قبلہ
سب کے جواب ایک ساتھ دینے کی کوشسش کی تھی
لیکن لگتا ہے مجھ ناچیز سے کوئی گستاخی اور غلطی ہو گئی ہے
ایک بار پھر معزرت چہاتاہوں
 
ویسے اس تھریڈ کا ائیڈیا برا نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غیر شادی شدہ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ شادی شدہ نہیں ہوتا ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ باقی مسئلوں کی پیدائش اور صحت مند افزائش کے لئے شادی کا ہونا ضروری ہے۔۔۔۔

تو تان یہاں پہ ٹوٹی کہ کنواروں کو مسئلوں میں کیسے دھکیلا جائے ۔۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو اس راہ پر پہلے ہی چلے ہوئے ہیں، اس سے پہلے کہ منزل پر پہنچ کر مسائل کا شکار ہوں، اس سے پہلے کے مسائل کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔

شادی شدہ اور ان کے مسائل کا دھاگا دوسرا ہے۔
 
وہ تو اس راہ پر پہلے ہی چلے ہوئے ہیں، اس سے پہلے کہ منزل پر پہنچ کر مسائل کا شکار ہوں، اس سے پہلے کے مسائل کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔

شادی شدہ اور ان کے مسائل کا دھاگا دوسرا ہے۔

پا جی ! اس سے پہلے تو مسئلے ہوتے ہی نہیں ہیں ۔۔۔۔ مسئلوں کی تلاش ہوتی ہے دونوں طرف سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب عشق کامیاب ہے تو سمجھو مسئلوں کا اغاز ہوگیا ۔۔۔ اور اگر ناکام ہوگیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
 
damsel

معطل
وہ تو اس راہ پر پہلے ہی چلے ہوئے ہیں، اس سے پہلے کہ منزل پر پہنچ کر مسائل کا شکار ہوں، اس سے پہلے کے مسائل کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔

شادی شدہ اور ان کے مسائل کا دھاگا دوسرا ہے۔

وہ دھاگہ ہے کدھر آخر ذرا ہم بھی دو دو ہاتھ کریں نا شادی شدہ لوگوں سے۔ ۔ ۔۔ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں عشق کی بات نہیں ہو رہی، غیر شادی شدہ لوگوں کے مسائل کی بات ہو رہی ہے۔ عشق کا کیا ہے وہ تو شادی کے بعد بھی ہو سکتا ہے۔
 
زونی

محفلین
پا جی ! اس سے پہلے تو مسئلے ہوتے ہی نہیں ہیں ۔۔۔۔ مسئلوں کی تلاش ہوتی ہے دونوں طرف سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب عشق کامیاب ہے تو سمجھو مسئلوں کا اغاز ہوگیا ۔۔۔ اور اگر ناکام ہوگیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

تو مسئلہ فیثا غورث،یعنی نہ ایدھر دا نہ اودھر دا :grin:
 
Top