آئنسٹائن کی ایکویشن E=mc^2 کی وجہ سے ہمیں معلوم ہے کہ ماس کو انزجی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ fission اور fusion ریئکشن میں یا تو کئی ایٹم مل کر ایک بناتے ہیں یا پھر ایک ایٹم کئی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ لیکن انپٹ ماس اور اوٹپٹ ماس میں فرق ہوتا ہے۔ اس ریئکشن میں کچھ ماس انرجی میں تبدیل ہوتا ہے۔ اور انپٹ اوٹپٹ کا یہی فرق Q-Value کہلاتا ہے۔
کوڈ:
Q= (Input Mass- Output Mass)*c^2
اس کے علاوہ Particle Decay میں بھی انرجی خارج ہوتی ہے۔ مثلاً نیوٹران جب ایلیکٹران، پروٹان اور ایلیکٹران انٹی تیوٹرینو میں تبدیل ہوتا ہے تو اس مقدار میں انرجی خارج ہوتی ہے:
کوڈ:
Q = (m_n - m_p - m_e - m_v) * c^2
m_n = mass of neutron
m_p = mass of proton
m_e = mass of electron
m_v = mass of electron anti neutrino
خیال رہے کہ ان میں بعض ریئکشن exothermic اور بعض endothermic ہوتے ہیں۔