فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب املاء کی اغلاط کو As it is قبول کرنا ہے یا نہیں؟

"مختصرن" تو میں نے جان کے لکھا ہے کیونکہ انفگلش کی بورڈ سے دو زبر نہیں ڈالے جاتے، اس کے لئے اردو کی بورڈ آن کرنا پڑتا ہے۔ اور "وابستہ" میں لکھنا بھول گیا تھا اُس وقت۔ مجھے پتہ تھا کہ یہ غلط لکھا ہے مگر صحیح یاد نہیں آ رہا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
"مختصرن" تو میں نے جان کے لکھا ہے کیونکہ انفگلش کی بورڈ سے دو زبر نہیں ڈالے جاتے، اس کے لئے اردو کی بورڈ آن کرنا پڑتا ہے۔ اور "وابستہ" میں لکھنا بھول گیا تھا اُس وقت۔ مجھے پتہ تھا کہ یہ غلط لکھا ہے مگر صحیح یاد نہیں آ رہا تھا۔
ایک کی بورڈ میں کنٹرول ایم اور دوسرے میں کنٹرول کے ساتھ 1 کا بٹن دبانے سے آتا ہے یہ "دو زبر" :)
 
میرا بھی ایک سوال ہے ۔۔۔
کافی عرصہ قبل ہمیں یہ بتایا گیا کہ تمام طبیعات دان اس نقطے تک پہنچ گئے ہیں جو کائنات کا نکتہِ آغاز تھا۔۔ پھر اس سے آگے کا کیا پتہ چلا؟۔۔۔اسکے بعد کوئی پیش رفت ہوئی کہ نہیں؟ نقطے سے آگے بھی کچھ نظر آیا کہ نہیں۔؟۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ اک نقطے وچ گل مکدی ایہہ۔۔۔:D
 

سید ذیشان

محفلین
میرا بھی ایک سوال ہے ۔۔۔
کافی عرصہ قبل ہمیں یہ بتایا گیا کہ تمام طبیعات دان اس نقطے تک پہنچ گئے ہیں جو کائنات کا نکتہِ آغاز تھا۔۔ پھر اس سے آگے کا کیا پتہ چلا؟۔۔۔ اسکے بعد کوئی پیش رفت ہوئی کہ نہیں؟ نقطے سے آگے بھی کچھ نظر آیا کہ نہیں۔؟۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ اک نقطے وچ گل مکدی ایہہ۔۔۔ :D

بڑا اچھا سوال ہے غزنوی بھائی۔ کہانی کافی مشکل ہے لیکن خلاصہ یہ ہے کہ ہم اسوقت تک جا سکتے ہیں جب کائنات کی عمر
کوڈ:
1/10^34 seconds
تھی۔ اس سے پہلے فزکس کے تمام قوانین ختم ہو جاتے ہیں اور ایک ملغوبہ سا بن جاتا ہے۔
اس وقت کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
 
جہاں تک میری معلومات ہیں انکے مطابق سائنسدانوں کا اس نقطے کے متعلق یہ کہنا ہے کہ infinite density والا یہ نقطہ جسکا حجم صفر ہے۔۔۔ریاضیاتی مساواتوں اور امکانات سے قطعِ نظر، کیا ایسا کوئی نقطہ عقل میں آسکتا ہے؟۔۔۔کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہاں آکر فزکس کی سرحدیں میٹا فزکس اور فلسفے سے ملنے لگی ہیں؟
 

سید ذیشان

محفلین
جہاں تک میری معلومات ہیں انکے مطابق سائنسدانوں کا اس نقطے کے متعلق یہ کہنا ہے کہ infinite density والا یہ نقطہ جسکا حجم صفر ہے۔۔۔ ریاضیاتی مساواتوں اور امکانات سے قطعِ نظر، کیا ایسا کوئی نقطہ عقل میں آسکتا ہے؟۔۔۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہاں آکر فزکس کی سرحدیں میٹا فزکس اور فلسفے سے ملنے لگی ہیں؟

میرا نہیں خیال کہ ایسی کوئی بات ہے۔ ہمارے ذہن میں تو کائنات کی وسعتیں، یا پھر بلیک ہول وغیرہ بھی نہیں آ سکتے لیکن ان سب چیزوں کا وجود ہے۔
سائنس تو اسی پر چلتی ہے جہاں ایکویشنز لے کر جاتی ہیں۔ باقی تمام چیزیں سائنسدانوں یا فلاسفروں کی اپنی اپنی رائے ہو سکتی ہے۔
جیسا کہ آجکل ایک اور تھیوری شہرت پکڑ رہی ہے جس کو ملٹی ورس تھیوری کہتے ہیں۔ ہماری تو ایک کائنات ہے لیکن اس تھیوری کے مطابق ایسی لامتناہی کائناتیں ہیں جو بنتی اور بگڑتی جاتی ہیں۔ لیکن اس کو میں سائنس سے زیادہ speculation سمجھتا ہوں کیونکہ سائنس تو بس وہی چیز ہے جس کو کسی نا کسی طرح سے observe کیا جا سکے۔ ملٹی ورس کی observation کا کوئی طریقہ کار نہیں۔
 
کیونکہ سائنس تو بس وہی چیز ہے جس کو کسی نا کسی طرح سے observe کیا جا سکے۔
میرا سوال بھی اسی حوالے سے تھا کہ کیا کسی ایسے نقطے کو observeکیا جاسکتا ہے جو لامحدود mass لیکن زیرو volume رکھتا ہو؟۔۔۔کیونکہ بگ بینگ تھیوری کے حوالے سے یہ بات سامنے لائی جاتی رہی ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
میرا سوال بھی اسی حوالے سے تھا کہ کیا کسی ایسے نقطے کو observeکیا جاسکتا ہے جو لامحدود mass لیکن زیرو volume رکھتا ہو؟۔۔۔ کیونکہ بگ بینگ تھیوری کے حوالے سے یہ بات سامنے لائی جاتی رہی ہے۔

13 ارب سال پہلے کی چیز کو کیسے observe کیا جائے گا؟

ہاں البتہ بگ بینگ کے artifacts ضرور observe ہوئے ہیں جن کو microwave background radiation کہتے ہیں۔ (یہ ریڈیشن دراصل بگ بینگ کے ہونے کے بعد وجود میں آنے والی حرارت کی وجہ سے ہے، جو کہ تیرہ ارب سال گزرنے کے بعد کافی ٹھنڈی ہو چکی ہے اور یہ ہر جگہ پر موجود ہے۔) اس کے بعد ہی اس تھیوری کو تقویت ملی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بڑا اچھا سوال ہے غزنوی بھائی۔ کہانی کافی مشکل ہے لیکن خلاصہ یہ ہے کہ ہم اسوقت تک جا سکتے ہیں جب کائنات کی عمر
کوڈ:
1/10^34 seconds
تھی۔ اس سے پہلے فزکس کے تمام قوانین ختم ہو جاتے ہیں اور ایک ملغوبہ سا بن جاتا ہے۔
اس وقت کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
دراصل سائنسدان ابھی جہاں تک پہنچے ہیں، وہ
کوڈ:
1/10^-34 seconds
ہے اور یہ حساب کتاب بھی انہوں نے کافی مشاہدے اور پارٹیکل ایکسلریٹرز میں تجربات کے بعد اخذ کی ہے۔ یعنی ایک سیکنڈ کے منفی 34ویں حصے کے مساوی۔ اس وقت کائنات پوری کی پوری اتنی چھوٹی تھی کہ اسے آپ بغیر خوردبین کے دیکھ بھی نہیں سکتے تھے۔ فزکس کے یعنی طبعی قوانین مثلاًۢ کشش ثقل، مقناطیسیت، تجاذب وغیرہ سب اسی وقت پیدا ہوئی تھیں۔ چونکہ اس سے قبل فزکس کے اصول ہی نہیں تھے تو ہم اس وقت کو فی الوقت نہیں جان سکتے :)
 
Top