فقط

شمشاد

لائبریرین
شمار اب کہاں زندوں میں میرا اے سرور
میں جی رہا ہوں فقط عشقِ مصطفےٰ کے لئے

سرور عالم راز سرور
 

عمر سیف

محفلین
جہاں وہ اتنا بھولا تھا وہاں کچھ یاد بھی رکھتا
فقط اتنا تو کہہ دیتا کہ اُس نے مجھ کو چاہا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
ہر نفس میرا تھا وقفِ صد جہانِ آرزو
غور سے دیکھا تو نظروں کا فقط دھوکا لگا
(سرور عالم رازسرور)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر نفس میرا تھا وقفِ صد جہانِ آرزو
غور سے دیکھا تو نظروں کا فقط دھوکا لگا
(سرور عالم راز سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
گزرنا ہے اگر جاں سے گزرجا اے دل مضطر
محبت میں فقط نام و نشاں سے کچھ نہیں ہوتا
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
گزرنا ہے اگر جاں سے گزر جا اے دل مضطر
محبت میں فقط نام و نشاں سے کچھ نہیں ہوتا
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
غزل فضا بھی ڈھونڈتی ہے اپنے خاص رنگ کی
ہمارا مسئلہ فقط قلم دوات ہی نہیں
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں ہو سرور مجھے اندیشہ و خوفِ ترمیم
می۔۔را دع۔۔۔ویٰ ہے ف۔ق۔۔ط ف۔ی۔ص۔۔لۂ عقلِ سلیم
(سرور)
 

عیشل

محفلین
یہ خلوص کوئی خلوص ہے کہ دلوں میں ربطِ بہم نہیں
تمہیں اعترافِ ستم نہیں،مجھے اعتبار ِ کرم نہیں
یہ فقط غرور کی بات ہے کہ زباں سے اپنی نہ تم کہو
تمہیں ورنہ اسکی خلش تو ہے کہ تمہاری بزم میں ہم نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
مری فکرِ رسا جب مائلِ پرواز ہوتی ہے
فقط دنیا نہیں، فطرت بھی ہم آواز ہوتی ہے
(سرور)
 

عمر سیف

محفلین
ساری باتیں بھول جانا فارہہ
تھا وہ سب کچھ اک فسانہ فارہہ
تھا فقط روحوں کے نالوں کی شکست
وہ ترنم وہ ترانہ فارہہ
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں ہو سرور مجھے اندیشہ و خوفِ ترمیم
میرا دعویٰ ہے فقط فیصلۂ عقلِ سلیم
(سرور)
 
Top