شادی ہو گئی۔ کسی اور سےہاں تو کیا بنا فلرٹ کا
اسطرح تو ہوتا ہے،،،اس طرح کے کاموں میںشادی ہو گئی۔ کسی اور سے
قدیم اردو میں تو اسے شاید دلبری یا عشوہ گری ہی کہا جاتا تھا۔فلرٹ یہ کیا ہوتا ہے؟
یہ بھی غنیمت ہے۔ شامیانے لگانے نہ پڑے۔کرسیاں بچھانے نہیں پڑیں۔شادی ہو گئی۔ کسی اور سے
حوروں میں یہ گرمی نہ لگاوٹ یہ پری میںقدیم اردو میں تو اسے شاید دلبری یا عشوہ گری ہی کہا جاتا تھا۔
آدھ رستے تک تو پہنچ ہی گئے۔جی ضرور اگر میں نو دس سال مزید نکال گیا تو!
کیا ہی طلسمی لفظ ہے بھئی ،پانچ سال میں بھی کوئی ایسا متبادل نہ مل سکا جو برہان قاطع ہو۔آپ کے خیال میں فلرٹ کا اردو متبادل کیا ہو سکتا ہے؟
اگلا آدھا راستہ اب زیادہ کٹھن لگ رہا ہے!آدھ رستے تک تو پہنچ ہی گئے۔
حوصلہ، اے جوانِ رعنا، حوصلہ!اگلا آدھا راستہ اب زیادہ کٹھن لگ رہا ہے!
ڈبل دھمالمیں نے گوگل کے اردو ٹرانسلیٹر سے فلرٹ کا ترجمہ پوچھا تو اُس نے جواب دیا
شاہد باز سے ایک قصہ یاد آ گیا۔ 1960ء کی دہائی کے شروع میں صہبا لکھنوی نے اپنے ماہنامہ ادبی رسالے "افکار" کا جوش نمبر نکالا تو اس میں شاہد احمد دہلوی کا ایک مضمون تھا "جوش، دیدہ و شنیدہ" اور اس میں کچھ ایسی باتیں تھیں جو جوش کو پسند نہیں آئیں سو جوش نے ایک جوابی اور سخت مضمون لکھا، " ضربِ شاہد بہ فرقِ شاہد باز" یعنی شاہد کی ضرب، شاہد باز کے سر پر۔ یہ مضمون شاہد احمد دہلوی کو پسند نہیں آیا کہ جوش نے ان کے علاوہ ان کے دادا ڈپٹی نذیر احمد کے زبان و بیان پر بھی گرفت کی تھی۔ جواب الجواب میں شاہد احمد دہلوی نے اپنے ادبی مجلے "ساقی" کا پورا جوش نمبر نکال دیا جو انتہائی ضخیم ہے اور جوش پر تنقید بلکہ جوش کی تنقیص سے بھرا ہوا ہے!کسی زمانے میں اردو میں فارسی سے آئی ہوئ ایک اصطلاح استعمال ہوتی تھی - شاہد باز - یہ فلرٹ کرے والے ہی کے لیے استعال ہوتی تھئ-
یاد رہے عربی میں شاہد شہادت دینے والے کو کہتے ہیں مگر فارسی میں اس سے مراد حسین محبوب شخص ہوتا ہے -