"فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

علی وقار

محفلین
میں نے ایک نیوز ایڈیٹر سے فلرٹ کا مطلب پوچھا تو انہوں نے بتلایا کہ ہم تو لفظ معاشقہ سے کام چلا لیتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شاہد باز سے ایک قصہ یاد آ گیا۔ 1960ء کی دہائی کے شروع میں صہبا لکھنوی نے اپنے ماہنامہ ادبی رسالے "افکار" کا جوش نمبر نکالا تو اس میں شاہد احمد دہلوی کا ایک مضمون تھا "جوش، دیدہ و شنیدہ" اور اس میں کچھ ایسی باتیں تھیں جو جوش کو پسند نہیں آئیں سو جوش نے ایک جوابی اور سخت مضمون لکھا، " ضربِ شاہد بہ فرقِ شاہد باز" یعنی شاہد کی ضرب، شاہد باز کے سر پر۔ یہ مضمون شاہد احمد دہلوی کو پسند نہیں آیا کہ جوش نے ان کے علاوہ ان کے دادا ڈپٹی نذیر احمد کے زبان و بیان پر بھی گرفت کی تھی۔ جواب الجواب میں شاہد احمد دہلوی نے اپنے ادبی مجلے "ساقی" کا پورا جوش نمبر نکال دیا جو انتہائی ضخیم ہے اور جوش پر تنقید بلکہ جوش کی تنقیص سے بھرا ہوا ہے!
واہ!

وہ بھی کیا زمانہ ہوگا جب جریدوں میں ادبی لڑائی ہوتی ہوگی۔ :)

اب تو تحقیق و تدقیق سے بھرپور اس طرح کی لڑائی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ!

وہ بھی کیا زمانہ ہوگا جب جریدوں میں ادبی لڑائی ہوتی ہوگی۔ :)

اب تو تحقیق و تدقیق سے بھرپور اس طرح کی لڑائی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
ان ادبی چشمکوں اور بحث مباحثوں کو محمد طفیل مرحوم نے "نقوش" کے "ادبی معرکے نمبر" کی دو جلدوں میں اکھٹا کر دیا ہے جس میں فارسی شاعروں سے لے کر عہد حاضر کے شعرا، اُدبا، محققوں کی دلچسپ اور معلوماتی تحریریں شامل ہیں۔
 
ان ادبی چشمکوں اور بحث مباحثوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت پیارے وارث بھائی اگر ہمیں فلرٹ کا اُردُو متبادل نہ ملا تو کونسی قیامت آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں اور بہت سی باتوں کےبھی تو اُردُو ورژن دستیاب نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر اِس بہانے آپ نے کیا ہی انمول چیز کا پتا بتادیاکہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد طفیل،اللہ تعالیٰ اُنھیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہہ عطا فرمائے ، آمین!
ÙÙÙØ´ Ø§Ø¯Ø¨Û ÙØ¹Ø±Ú©Û ÙÙبر : Free Download, Borrow, and Streaming : Internet Archive
 
اس ادبی معرکے نمبر میں پاکستان کے مشہور کارٹونسٹ جاوید اقبال کے خاکے بھی شامل ہیں۔ میں نے کسی زمانے میں یہ خاکے اسکین کر کے لگائے تھے، جوش اور شاہد احمد دہلوی کا ایک خاکہ جن کا ذکر اوپر ہوا ہے۔ :)
10399927-1099462699080-6398900-n.jpg
 
صابرہ امین

لائبریرین
ویسے اس لڑی میں عوام کی دلچسپی ختم ہونے میں نہیں آ رہی۔۔ جس تندہی سے کام جاری و ساری ہے، ان شا اللہ مطلب ڈھونڈ کر ہی دم لیں گے محفلین۔ :ROFLMAO:
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
میں نے ایک نیوز ایڈیٹر سے فلرٹ کا مطلب پوچھا تو انہوں نے بتلایا کہ ہم تو لفظ معاشقہ سے کام چلا لیتے ہیں۔
نیوز ایڈیٹنگ تو ہم بھی کرتے ہیں۔ معاشقہ سے کام چلائیں تو اوپر سے آواز آجاتی ہے: بد ترین اردو۔

ویسے اس لڑی میں عوام کی دلچسپی ختم ہونے میں نہیں آ رہی۔۔ جس تندہی سے کام جاری و ساری ہے، ان شا اللہ مطلب ڈھونڈ کر ہی دم لیں گے محفلین۔ :ROFLMAO:

مطلب تو بہت پیچھے رہ گیا ۔۔۔ اب زور نیا مطلب ایجاد کرنے پر نہ ہوگیا ہو۔۔
 
ابو ہاشم

محفلین
جعلی عاشق کو متعاشق کہا جا سکتا ہے ؟
اگر ہاں تو فلرٹ کو متعاشقہ یا متعاشقی کہا جا سکتا ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
دیکھنا پڑے گا کہ اس مردہ گھوڑے میں جان کون ڈال دیتا ہے!
جان ڈالنے کا تو نہیں معلوم، پر سب حضرات اپنا اپنا حصہ بقدر جثہ بخوشی ضرور ڈال رہے ہیں۔ بھئی کچھ محاسن شاعری ، عیوب بیان ، نظم کے لوازمات، نثر لکھنے کے اصول و ضوابط وغیرہ وغیرہ پر بھی بات کیجئے کہ ہم لوگوں کا بھی کچھ بھلا ہو۔ سب کی سوئی اسی لڑی میں اٹکانے پر شکیب بھیا خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ :LOL:
 
آخری تدوین:
Top