مبارکباد فن لینڈ ،

شمشاد

لائبریرین
یہ زیرو زیرو ساڑھے چھ تو بالکل ہی زیرہ ہو گئی۔ کہیں بھی کوئی بھی رپورٹ نہیں ملی اس کی طرف سے اور باجو مشن مکمل کر کے واپس بھی آ گئیں۔ :x
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، ضروری نہیں کہ پل پل کی خبر آپ کو دی جائے۔ مجھے تو ساری خبریں ہیں۔ باجو کو فن لینڈ پہنچتے ساتھ ہی میں نے انھیں سکینڈے نیویا میں ویلکم کیا۔ اور جونہی وہ لندن واپس پہنچی۔ انھیں گھر میں ویلکم کیا۔lol۔

اب ہمارا اخبار تو نکلتا نہیں ہے کہ اس میں یہ ساری خبریں چھاپ دیں۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے مجھے کوئی دوسرا زیرو زیرو ساڑھے ڈھونڈنا پڑے گا۔

یہ ایجنٹ تو گئی کام سے۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ اس نے اپنا ادارہ کھول لیا ہو :idea:
 
F@rzana

محفلین

تازہ ترین :باجو بمعہ ثبوت یعنی تصاویر کے قیصرانی کی شادی کی رپورٹ لے کر بذریعہ ای میل پہنچا چکی ہیں۔

بہت خوب مسٹر اینڈ مسز “بےبی ہاتھی“
دودوھوں نہائیں پوتوں پھولیں پھلیں(اب اتنا بھی نہیں۔۔۔بس بس بس)

F@rzana

محفلین
سب سے زیادہ کلئیر ثبوت وہ ہے جس میں “قیصرانی مسز بے بی ہاتھی اور مناہل کے بیچ“ کھڑے ہوئے اپنے لمبے قد کے باعث اسم بامسمی بنے ہوئے ہیں “آج پوری طرح ثابت ہوگیا کہ ان کو لاعلمی میں دیا جانے والا “بے بی ہاتھی“ کا لقب انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھ گیا ہے۔۔۔اوور اینڈ آل
زندہ باد
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی، ضروری نہیں کہ پل پل کی خبر آپ کو دی جائے۔ مجھے تو ساری خبریں ہیں۔ باجو کو فن لینڈ پہنچتے ساتھ ہی میں نے انھیں سکینڈے نیویا میں ویلکم کیا۔ اور جونہی وہ لندن واپس پہنچی۔ انھیں گھر میں ویلکم کیا۔lol۔

اب ہمارا اخبار تو نکلتا نہیں ہے کہ اس میں یہ ساری خبریں چھاپ دیں۔ :p

بہت شکریہ آپ کی اطلاع کا۔ آئیندہ خیال رکھوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:

تازہ ترین :باجو بمعہ ثبوت یعنی تصاویر کے قیصرانی کی شادی کی رپورٹ لے کر بذریعہ ای میل پہنچا چکی ہیں۔

بہت خوب مسٹر اینڈ مسز “بےبی ہاتھی“
دودوھوں نہائیں پوتوں پھولیں پھلیں(اب اتنا بھی نہیں۔۔۔بس بس بس)

آپ کی لگائی ہوئی ایک بھی تصویر یہاں نظر نہیں آئی :(
 
تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
سب سے زیادہ کلئیر ثبوت وہ ہے جس میں “قیصرانی مسز بے بی ہاتھی اور مناہل کے بیچ“ کھڑے ہوئے اپنے لمبے قد کے باعث اسم بامسمی بنے ہوئے ہیں “آج پوری طرح ثابت ہوگیا کہ ان کو لاعلمی میں دیا جانے والا “بے بی ہاتھی“ کا لقب انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھ گیا ہے۔۔۔اوور اینڈ آل
زندہ باد

animated087.gif
 
قیصرانی

قکککک، زبردست لکھا جناب :)
 
تیشہ

محفلین
ہم فرنیکفرٹ ساڑھے تین گھنٹے گزارے ۔ وہاں سے تمپرے ۔ اور جب تمپرے ائیرپورٹ پہنچے تو سب سے آگے سب سے بڑے :lol: چھوٹے بھیا کھڑے ہوئے تھے سلام دعا کے بعد ہمارے ہاتھ سے سوٹ کیس لے لیا ۔ اور گپیں لگاتے ہوئے پارکنگ کی طرف گئے جہاں بھابھی کھڑی تھیں ۔ ان سے سلام دعا ہوئی پھر کار میں بیٹھے اور سیدھے گھر آگے راستے میں گپ شپ لگتی رہی ۔ گھر آکر کھانے کا وقت تھا چھوٹے بھیا نے کافی کچھ بنا لیا تھا بس چپاتی بنانا باقی تھا ۔ کھانا کھانے کے بعد گپ شپ لگی اور پھر ہمیں نیند آگئی ۔ ہمیں ہمارے ہوٹل چھوڑنے کے بعد یہ لوگ واپس اپنے گھر کو گئے اور میں مناہل اپنے کمرے میں بستر پر ڈھے گئیں ۔ :p تھکاوٹ سے جلد آنکھ لگ گئی ۔ یہ رہا میرا مناہل کا ہوٹل روم
DSCF0533.jpg
 
تیشہ

محفلین
نیکس مورننگ چھوٹے بھیآ بھابھی بارہ بجے آئے اور ہم گھومنے پھرنے کو گئے ۔ چھوٹے بھیا نے مشہور مشہور بلڈنگ دکھائیں جو اب مجھے یاد نہیں :lol: شاپنگ سنٹرز ، ۔ وہ دیکھ کر کافی وقت ہوا گھر واپس آئے کھانا کھایا پھر شام کو پھر باہر نکلے مناہل کو پارک وغیرھ لے گئے جہاں میں نے بھی جھولے لئے
Dancing_Doll.gif

پھر چھوٹے بھیا نے ہم سب کو ہوٹل میں ڈنر کروایا کھانے کے بعد ان سب کو میں نے پیدل چلایا اور تمپرے سٹی کا چکر لگایا ۔ گھوم پھر لیا تو رات ہوگئی ہمیں ہوٹل ڈراپ کر کے یہ دونوں گھر گئے مناہل سوگئی میں ٹی وی دیکھنے لگی جس سے صبح آنکھ دیر سے کھلی ۔ :(
 
تیشہ

محفلین
:lol: چھوٹے بھیا جب آکر دروازہ ناک کیا تو اسوقت میں باتھ میں تھی مناہل بھی ناشتہ کر رہی تھی بھابھی کار میں تھیں ۔ خیر چھوٹے بھیا بیٹھے رہے کمرے میں جب تک ہم ریڈی ہوئیں تو تب سامان پیک کرکے نیچے چیک آوٹ کے لئے گئی ۔
گھر آئے چھوٹے بھیا نے دو سی ۔ ڈی گانوں کی تیار کر کے دی اک میری دوسری فرزانہ کے لئے ۔ پھر مجھے برنچ :lol: چائے بنا کر دی ۔ ساتھ میں روٹی بنائی کباب بھی ۔ اور امبالہ مٹھائی جو میں لے گئی وہ سارا ڈبہ میں نے ہی کھا کر ختم کرنے کی کی ۔ پر پھر بھی ابھی اس میں دو لڈو اور دو برفی باقی رہ گئے تھے ۔ :p
مناہل اور بھابھی جھولے جھولنے کو گئیں ہم گپ شپ کرتے رہے ساتھ میں چھوٹے بھیا کھانا کھاتے رہے ۔ پھر چائے اور پھر ائیرپورٹ کا وقت ہورہا تو ہم لوگ نکل آئے ۔ ائیرپورٹ جب تک میں اندر نہیں گئیں چھوٹے بھیا باہر موجود رہے گپ شپ لگاتے رہے پھر ہم اندر کو آگئیں اور یہ لوگ گھر کو ۔ بہت مزہ آیا مجھے ان سے ملکر ۔ بہت اچھے ہیں دونوں ۔ 8) :chalo:
 
Top