فیس بک پر شیئر کردہ اقبال کی شاعری سے ایک اقتباس جس پر مجھے قدرے شک گزرا

حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ
کی تصنیف بانگ درا کے حصّہ دوم کی غزل
زندگی انساں کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں
دم ہوا کی موج ہے، رم کے سوا کچھ بھی نہیں
گل تبسم کہہ رہا تھا زندگانی کو مگر
شمع بولی، گریۂ غم کے سوا کچھ بھی نہیں
راز ہستی راز ہے جب تک کوئی محرم نہ ہو
کھل گیا جس دم تو محرم کے سوا کچھ بھی نہیں
زائران کعبہ سے اقبال یہ پوچھے کوئی
کیا حرم کا تحفہ زمزم کے سوا کچھ بھی نہیں
فی الوقت اقبال کی یہ تصنیف میری رسائی میں نہیں ہے، تبھی آپ سے التماس ہے رہنمائی فرمائیے، کیا واقعی یہ اقبال کی شاعری ہے یا نہیں؟
 
پردیسی

محفلین
ملک صاحب مجھے تو نہیں پتہ کہ یہ اقبال کی شاعری ہے کہ نہیں ۔۔ مگر میں آپ کی بحر والی بات پڑھ کر رک گیا ہوں۔۔۔میں نے غور کیا ہے غالبا آپ صحیح فرما رہے ہوں گے۔۔ تو ایسا کریں چونکہ یہ تھوڑی بے وزنی ہے تو میرا خیال ہے چھٹانک بھر کے باٹ سے کام چل جانا چاہئے ۔اگر کم پڑے تو پھر آپ آدھ پاؤ کر لیجیئے گا۔

یارا برا نہ منانا ۔۔ میری بلا جانے شاعری کسے کہتے ہیں
 
حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ
کی تصنیف بانگ درا کے حصّہ دوم کی غزل
زندگی انساں کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں
دم ہوا کی موج ہے، رم کے سوا کچھ بھی نہیں
گل تبسم کہہ رہا تھا زندگانی کو مگر
شمع بولی، گریۂ غم کے سوا کچھ بھی نہیں
راز ہستی راز ہے جب تک کوئی محرم نہ ہو
کھل گیا جس دم تو محرم کے سوا کچھ بھی نہیں
زائران کعبہ سے اقبال یہ پوچھے کوئی
کیا حرم کا تحفہ زمزم کے سوا کچھ بھی نہیں
فی الوقت اقبال کی یہ تصنیف میری رسائی میں نہیں ہے، تبھی آپ سے التماس ہے رہنمائی فرمائیے، کیا واقعی یہ اقبال کی شاعری ہے یا نہیں؟

سارے اشعار بشمول آخری والے کے وزن میں لگ رہے ہیں مجھے تو۔ باقی ماہرین عروض ہی بہتر جانیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ویسے شاعرِ مشرق کو فلسفیٔ مشرق کا نام ملتا تو بہتر تھا۔ انکیی شاعری سے زیادہ قابلیت افکار میں تھی۔ :unsure:

ارے جناب یہی تو اُن کی خوبی ہے اردو غزل میں اُن مضامین کو بھی لائے جو اُن سے پہلے اور اُن کے بعد اس مقدار میں کسی نے استعمال نہیں کئے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس پورے کلام کی جو بحر چل رہی ہے، آخری مصرعے پہ اس کا اطلاق نہیں ہو رہا۔ تھوڑی بے وزنی ہے
سارے اشعار بشمول آخری والے کے وزن میں لگ رہے ہیں مجھے تو۔ باقی ماہرین عروض ہی بہتر جانیں۔
پہلا شعر:​
زندگی انساں کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں​
دم ہوا کی موج ہے، رم کے سوا کچھ بھی نہیں​
آخری شعر:​
زائران کعبہ سے اقبال یہ پوچھے کوئی
کیا حرم کا تحفہ زمزم کے سوا کچھ بھی نہیں​
یہ بھی بتا دیں کہ آپ کو کیا مسئلہ لگا آخری شعر یا مصرع میں؟
 
یوسف-2

محفلین
ارے جناب یہی تو اُن کی خوبی ہے اردو غزل میں اُن مضامین کو بھی لائے جو اُن سے پہلے اور اُن کے بعد اس مقدار میں کسی نے استعمال نہیں کئے۔
صد فیصد متفق
اردو کی دو سو سالہ تاریخ میں نہ اقبال سے پہلے کوئی اقبال تھا اور نہ اقبال کے بعد کوئی اقبال ہے۔ اقبال نہ کسی روایت پہ چلا ہے اور نہ ہی کوئی اقبال کی روایت پہ چل سکتا ہے ۔ اوریا مقبول جان
 
محمداحمد

لائبریرین
اقبال جتنے اچھے فلسفی تھے اس سے اچھے شاعر تھے، اور یہی بات اس کے برعکس بھی ہے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے​
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا​
 
فاتح

لائبریرین
صد فیصد متفق
اردو کی دو سو سالہ تاریخ میں نہ اقبال سے پہلے کوئی اقبال تھا اور نہ اقبال کے بعد کوئی اقبال ہے۔ اقبال نہ کسی روایت پہ چلا ہے اور نہ ہی کوئی اقبال کی روایت پہ چل سکتا ہے ۔ اوریا مقبول جان
اوریا مقبول جان کس زبان کا شاعر ہے؟ نیز اس کی ادبی و شعری اہمیت کیا ہے؟ اگر اس کی ادبی و شعری اہمیت صفر ہے تو شعرا و ادیبوں کے متعلق اس کی رائے کی اہمیت بھی صفر بلکہ منفی میں مانی جائے گی۔ :)
 
اقبال قوم کی فطرت سے واقف تھے۔ قابل انسان تو تھے ہی۔ اگر نثری صنف میں کوششیں کرتے تو انکی کوئی نہ سنتے۔ اس لئے انہوں نے اپنے کلام کو منظوم حالت میں پیش کیا۔ ورنہ اقبال سے بہت زیادہ بڑے درجے کے شعرا پہلے بھی تھے۔ اور اب بھی ہیں۔
 
یقیناً ! کچھ تو اردو محفل میں بھی ہوں گے۔ :)
 
Top