شاعری تو مجھے آتی نہیں کرتی ہوں بس شغل
سوچتی ہوں کہیں بھگا نہ دیں مجھے یہاں سے بھائی مغل ۔۔۔
تو پھر عرض ہے کہبدیع کے معانی مختلف ہیں، جس کی جمع بدائع ہے اور جو ہمیشہ صنائع بدائع کے ساتھ آتا ہے۔
ان معانی میں تو میں نے ہمیشہ ہی فی البدیہ پڑھا اور سنا ہے۔
اس میدان کے شہنشاہ تو دو ہی ہیں یہاں۔ محسن اور فیصل۔ فیصل تو شاہ فیصل ہیں اس فورم کے!!
تو پھر عرض ہے کہ
بدیع کیا بدیہہ کو فی البدیہہ سے
حکم ہو قول فیصل اس کَجی میں
اے مرے دوست تو کہاںہے آج
میں ترے بن بہت ادھورا ہوں
( اصل کلام کی روح سے معافی کے ساتھ )
واہ۔ روحِ کلام سے ’معافی‘
کیا یہ محمود کی شرارت ہے؟
(ویسے کس شعر کی ہے پیروڈی؟)
جانے والے تو جاچکے محمود
دل ہمار ا ہی بے مزہ نہ ہوا
میاں فیصل کہ مت پوچھو ہیں یہ تو بے دھڑک شاعر
اور اک محمود بھائی ہیں کہ ہیں فوق البھڑک شاعر
سخنور اک سے بڑھ کر ایک ہیں احمد بھی وارثبھی
اور اک چاچو کہ پیری میں بھی ہیں خاصے کڑک شاعر
محلہ شاعروں کا ہے یہاں ہر چیز شاعر ہے
مکیں شاعر مکاں شاعر گلی شاعر سڑک شاعر
خدا آباد رکھے حضرتِ ابن السعید عالم
خدا آباد رکھے قبلہِ من ، جان ِ جانِ من