فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

ہم نے ان سے کہا کہ آجائیں
پر وہ کہتے ہیں ہم نہ آئیں گے
ہاں مگر اتنی لاج رکھ لی ہے
گھر پہ بیٹھیں گے مسکرائیں گے

بھائی سعود آپ کی ہے شاعری کمال
تکنیکی معاملات میں ہے لٹرسی کمال
ہر دلعزیز آپ ہیں محفل میں دم بدم
جادو ہے آپ کی یہی جادوگری کمال
 
بھائی سعود آپ کی ہے شاعری کمال
تکنیکی معاملات میں ہے لٹرسی کمال
ہر دلعزیز آپ ہیں محفل میں دم بدم
جادو ہے آپ کی یہی جادوگری کمال

تک بندیوں کو نہ دیں الزام شاعری
دو چار حرف پڑھنے کو کہتے ہیں لٹرسی؟
ہو جن کا دل کشادہ انھیں ہر کوئی عزیز
ورنہ عزیز ناعمہ و عائشہ پری
 
تک بندیوں کو نہ دیں الزام شاعری
دو چار حرف پڑھنے کو کہتے ہیں لٹرسی؟
ہو جن کا دل کشادہ انھیں ہر کوئی عزیز
ورنہ عزیز ناعمہ و عائشہ پری

تک بندی اور شعر میں کچھ فرق ہے جناب
جیسے ہر اک مشین کا ہے اپنا ہی حساب
ہر معاملے میں طاق ہیں اور خوش مذاق ہیں
اللہ ہنستا رکھے ہاں آپ کو شتاب
 
تک بندی اور شعر میں کچھ فرق ہے جناب
جیسے ہر اک مشین کا ہے اپنا ہی حساب
ہر معاملے میں طاق ہیں اور خوش مذاق ہیں
اللہ ہنستا رکھے ہاں آپ کو شتاب

شاعر کوئی کہے تو وہ کہلائے شاعری
تک بند کچھ کہے تو وہ کیونکر ہو شاعری؟
"تک بِن ندی" کی دھار کی مانند جو بہے
تعریف اس کی ہم نے ہے کچھ اس طرح سنی
 

الف عین

لائبریرین
خلیل نے اس لڑی کو گویا حیات نو دی ہے ماشاء اللہ
اگرچہ اس کو عظیم فیصل کی ذریت ہی کہیں گے ہم تو
 

محمد امین

لائبریرین
ہمیں نہ راس آیا سرمہ تیرے در کی خاک کا
جبھی اس شہر میں آنکھیں بدل کے دیکھتے ہیں

اب کوئی اس کی اصلاح بھی کر دے :)
 
شمشاد بھائی آپ بھی کچھ بولیے حضور
ویسے تو داد آپ ہمیں دیتے ہیں ضرور
جب بھی کبھی جواب ہمیں آپ نے دیا
وللہ اس سے آپ ہمیں آگیا سُرور
شمشاد میاں آپ کی باتوں کا دیں جواب
مشکل ہمیں یہ لگ رہا ہے آج بھی جناب
سرور آپ کو آئے گا تبھی تو میاں خلیل
جب ہم ملیں گے آپ سے کھائیں گے گھی کباب
 
فیصل عظیم فیصل بھائی
فیصل عظیم شاعرِ محفل ہیں برملا
ہر شعر کا جواب انھوں نے ہے یوں دیا
کہنے کو شعر کہتے ہیں گو ہم ، انھوں نے آج
ہم چھوٹے شاعروں کو تو گونگا سا کردیا

چھوٹا کہا ہے آپ نے خود کو ظلم کیا
فیصل جو بولتا ہے تو کہتا ہے برملا
شاید مرے مزاج پہ بجلی سی گر پڑی
کوشش بہت سنبھالنے کو کی نہ بن پڑا
 
مغزل بھائی
شعروں کی انجمن میں کچھ ایسے کھوگئے
بھائی مغل کہیں پر معمور ہوگئے

چہرہ دکھایا ہم کو، بس ایک ہی جھلک
اور اس کے بعد ہم سے کچھ دور ہوگئے


شعروں کی انجمن میں کہاں کون کھو گیا
کس ربط میں چھپا ہے کہ وہ معمور ہوگیا
محمود یار اپنا ہے بیچے ہے "سرف" روز
دکھتا برا جو داغ تھا اب دور ہو گیا
 
د
شعروں کی انجمن میں کہاں کون کھو گیا
کس ربط میں چھپا ہے کہ وہ معمور ہوگیا
محمود یار اپنا ہے بیچے ہے "سرف" روز
دکھتا برا جو داغ تھا اب دور ہو گیا

دل کے جو داغ تھے وہی اچھے تھے کل تلک
محمود بھائی سرف کی دیتے ہیں کیا جھلک
شاعر کہے یہ بات عجب معاملہ ہوا
سب کچھ بدل گیا ہے کہ جھپکی نہیں پلک
 
چھوٹا کہا ہے آپ نے خود کو ظلم کیا
فیصل جو بولتا ہے تو کہتا ہے برملا
شاید مرے مزاج پہ بجلی سی گر پڑی
کوشش بہت سنبھالنے کو کی نہ بن پڑا

ہے یہ عنایت آپ کی ، اپنا نہیں کمال
بولیں بڑوں کے سامنے اپنی نہیں مجال
خود کو سنبھالیے کہ ہمیں آپ کا ہے مان
فیصل عظیم شاعرِ محفل ہیں باکمال
 
Top