فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

عین عین

لائبریرین
ڈسپلے پک
مسٹر نبیل، آپ کی تصویر ہے کہاں
اپنی نہیں تو اور کسی کی لگائیے
کرتے ہیں بات ہم یہاں اپنی تمام اب
موقع ملے تو آپ اسے آگے بڑھائیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عین عین

لائبریرین
الف عین سے ایک خواہش کا اظہار

لیجے جناب مجھ سے میرا عین لیجیے
اور اپنی آئی ڈی کا الف مجھ کو دیجیے
یکسانیت سے نام کی اکتا گیا ہوں میں
تبدیلی چاہتا ہوں، میرا سات دیجیے
 

الف عین

لائبریرین
الف عین سے ایک خواہش کا اظہار

لیجے جناب مجھ سے میرا عین لیجیے
اور اپنی آئی ڈی کا الف مجھ کو دیجیے
یکسانیت سے نام کی اکتا گیا ہوں میں
تبدیلی چاہتا ہوں، میرا سات دیجیے
اس طرح تو ہو جائیں گے
ہم دونوں ہی اک آدمی
شاید اسی کو کہتے ہیں
من تو شدم تو من شدی
 
وہ کل تو آج ہو چکی، عارف عزیز جی
اب انتظار میں ہیں تمہارے ہی سارے دوست
وہ ’کل‘ تو تھی نہیں جو کبھی آتی ہی نہیں
’کل کل‘ میں بھاگ ہی نہ لیں سارے بچارے دوست!!

اب کل گئی کتنے دنوں سے اور بات بھی بڑھ گئی
اک دو ہی کیا باتیں کئی اپنے سروں پہ ہیں چڑھ گئی
اب گفتگو میں شریک ہوں نہیں جانتا کہ میری حبیب
وہ جو ہم کو اتنی عزیز تھی ابھی تک وہی ہے یا بڑھ گئی
 
فیصل عظیم ، فاتح و مغزل بھی ہیں یہاں
استاد عبید ابن سعید اور سارے دوست
اب آبھی جائیں عارف عزیز آپ ہیں کہاں
محفل میں آکے بیٹھ گئے سب ہمارے دوست
استاد عبید نے جو کہا ٹھیک ہی کہا
کل کل میں بھاگ ہی نہ لیں سارے بچارے دوست

فاتح بھائی!
عارف عزیز تو آچکے اور گفتگو میں شریک ہیں
ابھی آپ ہم کو کہیں کہاںوہ کباب ہیں یا "اڈیک" ہیں
 
ایک محسن حجاز کا سا تھا،
ایسا اطلاقیہ بنایا تھا
جس سے تقطیعَ شعر ممکن تھی
پھر نہ جانے کہاں گئے وہ بھی
ہاں بھتیجے سعود نے بھی کہا
وہ بھی اطلاقیہ بنائیں گے
دوست شاکر نے اپنا کام کیا
وہ سبھی قافیہ بنائیں گے
کچھ پتہ ہی نہیں ہوا کیا پھر
پھر کوئی پیش رفت ہی نہ ہوئی
بھول بیٹھے یہ کام، کرنے لگے
سارے ’اطلاق کار‘ ’شاعےری‘


اطلاق کار اور کہیں مل نہ سکیں گے
اردو زباں کی ایک ہی محفل عجیب ہے
لیکن کہیں یہ ہم کہ اجی آپ لکھ ہی دو
ہر وہ کہ جس پہ مان تھا شاید غریب ہے
 
ڈسپلے پک
مسٹر نبیل، آپ کی تصویر ہے کہاں
اپنی نہیں تو اور کسی کی لگائیے
کرتے ہیں بات ہم یہاں اپنی تمام اب
موقع ملے تو آپ اسے آگے بڑھائیے
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہم گفتگو کو ایک سے دو پر چلائیں گے
اور آپ کی ہی بات کو آگے بڑھائیں گے
 
الف عین سے ایک خواہش کا اظہار

لیجے جناب مجھ سے میرا عین لیجیے
اور اپنی آئی ڈی کا الف مجھ کو دیجیے
یکسانیت سے نام کی اکتا گیا ہوں میں
تبدیلی چاہتا ہوں، میرا سات دیجیے

اے دوست عین عین یہاں سب کچھ عجیب ہے
تبدیلیوں کے شوق میں "امت" غریب ہے
ہم شور مچاتے ہیں کہ دنیا میں سب خراب
خود "چینج" کریں قوم کا اپنا نصیب ہے
 

الف عین

لائبریرین
وہ جو پہلے تھی صوفیوں والی
اس میں تم کچھ بزرگ لگتے تھے
عمر اب کافی گھٹ گئی شاید
کوئی معجون کھا لیا جیسے
 
اپنے خلیل یار ہیں کب یہ کھلائیں گے
محفل میں سب کو قیمہ مقلی کے پراٹھے
فصیل عظیم بھائی کراچی تو آئیے
ہم آپ کو کھلائیں یہاں ریشمی کباب
یا پھر کبھی ہمارا جو لاہور ہو گزر
ہم ساتھ بیٹھ کر وہیں کھالیں گے کچھ جناب
 
لیجئے ہم نے اب بدل ڈالی
وہ جو تصویر سب کو دکھتی تھی
وہ جو پہلے تھی صوفیوں والی
اس میں تم کچھ بزرگ لگتے تھے
عمر اب کافی گھٹ گئی شاید
کوئی معجون کھا لیا جیسے

کھاکے معجون ہوگئے ہیں جواں
ورنہ رونق یہ چاندنی تھی کہاں
کیسی بدلی ہے جون فیصل نے
پہلے صوفی تھے ، اب بنے ہیں میاں
 
Top