فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

شاکرالقادری

لائبریرین
بجا ہے آپ کا فرمان لیکن
کیا تھا ذکر ہم نے اس لڑی کا
کہا محفل میں اس دھاگے کو محفل
بیاں ہے پھول کی اک پنکھڑی کا
اجی ہم جانتے ہیں! مانتے ہیں!
مگر کچھ اور تھا اپنا ارادہ
یہ سوچا تھا اگر ہر ایک شاعر
اسی انداز میں اور قافیہ میں
اگر اک شعر بھی لکھےیہاں پر
تو بن جائے گا محفل کا قصیدہ
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اجی ہم جانتے ہیں! مانتے ہیں!
مگر کچھ اور تھا اپنا ارادہ
یہ سوچا تھا اگر ہر ایک شاعر
اسی انداز میں اور قافیہ میں
اگر اک شعر بھی لکھےیہاں پر
تو بن جائے گا محفل کا قصیدہ

قصیدہ کر لیا آغاز ہم نے
حصہ اپنا ملایا آپ نےہے
سب آئیں اور اسے آگے بڑھائیں
کہ اک ایک کو بلایا آپ نے ہے
 

الف عین

لائبریرین
چلو اچھا ہوا رخ کچھ تو بدلا
سبھی محفل کا لکھتے ہیں قصیدہ
وگرنہ چہلیں ہوتی تھیں یہاں پر
غزل نے کر دیا سب کو ’سجیدہ‘
 

مغزل

محفلین
مرے سنجیدہ ہونے سے بہت پہلے کا قصّہ ہے
’’ سجیدہ‘‘ کو بہت پہلے میں ’’ سنجیدہ ‘‘ سمجھتا تھا

:biggrin:
 

مغزل

محفلین
قافیہ قافیہ ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔
کیوں’’ سجیدہ‘‘ لکھا کرے کوئی ۔۔

بابا جانی تو بابا جانی ہیں ۔۔۔
کیسے میری صدا کرے کوئی

:biggrin: ہاتھ کنگن کو آرسی کیا
( الف عین ۔۔۔ )
 

الف عین

لائبریرین
یہ لب و لہجہ کاپی لیفٹ تو ہے
ہم ’پنجابی‘ نہیں تو کیا غم ہے
یوں یہ احقرسجیدہ لکھنے میں
خوب سنجیدگی سے قائم ہے
کیا کہیں قافئے کی مجبوری
اور مزاجِ ردیف برہم ہے
 
بدیہہ گوئی سے رونق لگی ہوئی ہے یہاں
بہت حسین بہت پر بہار محفل ہے:)
تمام شعر بھی،شعراء بھی داد کے قابل
کہ محفلوں کی یہی تاجدار محفل ہے
تاجداری کا کوئی دعویٰ نہیں
شاہکاری کا کوئی دعویٰ نہیں
ہم تو محفل میں سکونت کرچکے
بے قراری کا کوئی دعویٰ نہیں
 

مغزل

محفلین
کیا کہیں قافیے کی مجبوری
اور مزاجِ ردیف برہم ہے
بابا جانی ۔۔۔ ( الف عین ) :angel:

ہوگئی تھی ردیف سے غلطی
قافیے کا مزاج برہم ہے !!

ہے مغزّل ردیف کیا کیجے !!
قافیہ ہے غزل جو برہم ہے

شام کو دیر سے گیاتھا گھر !!!
اب فقط میں ہوں اور مرہم ہے

:biggrin::blushing: ۔۔۔
کیوں غزل ایسا ہی ہے ناں ؟؟ ہاہاہاہاہاہا ۔:blushing:
( غ۔ن۔غ ) ۔۔ گواہی سعود بھائی دیں گے ۔۔ ہاہاہہا ا۔۔ ( ابن سعید ) :);)
 

متلاشی

محفلین
تاجداری کا کوئی دعویٰ نہیں
شاہکاری کا کوئی دعویٰ نہیں
ہم تو محفل میں سکونت کرچکے
بے قراری کا کوئی دعویٰ نہیں

اے رونقِ محفل تو گم ہے کہاں
مدت سے نہیں آئے تم تو یہاں
اللہ کرے خیریت سے ہوں آپ
محفل میں سکونت کیسی ہے میاں ؟
 

الف عین

لائبریرین
جس کے آنے سے وہ رونق تھی یہاں محفل میں
جان محفل ہی یہاں آنے سے کتراتی ہے
صرف ذیشان ہی تنہا ہیں، چلے آتے ہیں
اب طبیعت یہاں آنے سے بھی گھبراتی ہے۔
کہاں ہو فیصل عظیم فیصل
 

متلاشی

محفلین
جس کے آنے سے وہ رونق تھی یہاں محفل میں
جان محفل ہی یہاں آنے سے کتراتی ہے
صرف ذیشان ہی تنہا ہیں، چلے آتے ہیں
اب طبیعت یہاں آنے سے بھی گھبراتی ہے۔
کہاں ہو فیصل عظیم فیصل[/quote

کروں میں شکر کیسے اب ، مری تو نے نوا سن لی
کوئی تو ہم نفس آیا ، مری پھر التجا سن لی
 
اے رونقِ محفل تو گم ہے کہاں
مدت سے نہیں آئے تم تو یہاں
اللہ کرے خیریت سے ہوں آپ
محفل میں سکونت کیسی ہے میاں ؟
آج کل ہم اداس رہتے ہیں
اور کچھ آس پاس رہتے ہیں
عمر جنکو تھی ہم نے دے ڈالی
ان کے چرکے ہی پاس رہتےہیں
 
جس کے آنے سے وہ رونق تھی یہاں محفل میں
جان محفل ہی یہاں آنے سے کتراتی ہے
صرف ذیشان ہی تنہا ہیں، چلے آتے ہیں
اب طبیعت یہاں آنے سے بھی گھبراتی ہے۔
کہاں ہو فیصل عظیم فیصل
مرے استاذ مجھ کو معاف کرو
میں تو آشفتگی کا راہی ہوں
اکثر اوقات میں بھی چپکے سے
تیری محفل سے آکے جاتا ہوں
 
Top