قران کوئز 2017

ٹرومین

محفلین
قرآن کریم میں سب سے زیادہ کون سا حرف استعمال ہوا ہے اورکتنی بار استعمال ہوا ہے؟

قرآن کریم میں سب سے زیادہ حرف الف استعمال ہوا ہے اور سب سے کم ز
قرآن کریم میں سب سے زیادہ حرف ’’الف‘‘ استعمال ہوا ہے۔
ا س کی تعداد ۴۸۸۷۲ (اڑتالیس ہزار آٹھ سو بہتر)ہے۔
دوسرے نمبر پر زیادہ استعمال ہونے والا حرف ’’ی‘‘ ہے۔
اس کی تعداد ۴۵۹۱۹ ( پینتالیس ہزار نو سو انیس ) ہے۔
سب سے کم استعمال ہونے والا حرف ’’ظ‘‘ ہے ۔
یہ حرف قرآن میں ۸۴۲ (آٹھ سو بیالیس) مرتبہ استعمال ہوا ہے۔
دوسرے نمبر پر کم استعمال ہونے والا حرف ’’ح‘‘ ہے۔
اس کی تعداد ۹۱۷ ( نو سو سترہ) ہے۔
 

ٹرومین

محفلین
وہ کون سی آیات ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر براہ راست بغیر کسی فرشتے کے واسطے کے نازل ہوئیں؟
 

ٹرومین

محفلین
وہ کون سی آیات ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر براہ راست بغیر کسی فرشتے کے واسطے کے نازل ہوئیں؟
میرے محدود علم کے مطابق سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر براہ راست بغیر کسی فرشتے کے واسطے کے نازل ہوئیں۔
 

ربیع م

محفلین
قرآن کریم کی کن دو سورتوں کو زھراوین (دو روشن ستارے) کہا جاتا ہے؟

سورۃ شمس، سورۃ ضحیٰ

میرے علم کے مطابق تو " زھراوین" سورۃ البقرۃ اور سورۃ آل عمران کو کہا جاتا ہے جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث ہے!

عن أبي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : ( اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لأَصْحَابِهِ اقْرَءُوا الزَّهْرَاوَيْنِ الْبَقَرَةَ وَسُورَةَ آلِ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِهِمَا اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ وَلا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ )

اگر ان دو سورتوں کا بھی یہی نام مذکور ہے تو برائے مہربانی علم میں اضافہ کیجئے!
 
Top