قران کوئز 2017

ٹرومین

محفلین
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ آیت یہ ہے {فلما قضی زید منھا وطرا}(سورہ احزاب آیت:37)

بھائی میری معلومات کےمطابق حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ ہی پہلے کاتب وحی ہیں
حضرت زید بن حارثہؓ اور حضرت زید بن ثابتؓ دو الگ الگ صحابی ہیں۔ حضرت زید بن ثابت ؓ 40 کاتبین وحی میں شامل ہیں۔ فلما قضی زید منھا وطرا (سورۃ الاحزاب) کی آیت پہلی وحی نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حضور علیہ السلام کس کے ساتھ دورہ قران کرتے تھے
حضرت جبرئیل امین علیہ السلام


نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرئیل اور حضرت زید بن ثابت کے ساتھ دورہ قران کرتے تھے۔ یہ حضرت زید بن ثابت ہی تھے جنہیں حضرت ابوبکر کے دور میں قران کی تدوین کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی اسکا حوالہ فراہم کریں گے ؟ مجھے نہیں ملا۔

حوالہ تو اس وقت میرے ذہن میں بھی نہیں ہے۔ کئی جگہ اس کے بارے میں پڑھا ہے اور کچھ لیکچرز میں سنا بھی ہے۔ ممکن ہے کہ ڈاکٹر حمید اللہ کے خطبات بہاولپور میں بھی اس کا ذکر موجود ہو۔
 

سروش

محفلین
اگلا سوال:
ڈاکٹر مارئیس بیوکیل کی مشہور زمانہ کتاب قرآن ، بائبل اور سائنس لکھنے کی وجہ جو آیت بنی اسکا حوالہ دیں ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال:
ڈاکٹر مارئیس بیوکیل کی مشہور زمانہ کتاب قرآن ، بائبل اور سائنس لکھنے کی وجہ جو آیت بنی اسکا حوالہ دیں ؟

میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اس تھریڈ میں صرف قران سے متعلق سوال پوچھیں۔ باقی کتابوں کے بارے میں پھر کبھی بات کر لیں گے۔
 
Top