تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 36: کتاب

عبدالحسیب

محفلین
محفلین ، کھیل کے اس اصول پر بھی توجہ دیں :) :)

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
میرے گھر میں میری کتابوں کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے، بہت سی کتابیں اوپر چھت پر ایک گودام میں بے ترتیب پڑی ہیں۔ ایک دوسرے کمرے میں دیوار گیر الماری ہے اس میں وہ کتابیں ہیں جو میں صرف ایک یا دو بار پڑھ چکی ہوں یا جو نئی نئی خریدی ہیں۔ اسی الماری کی ایک تصویر

1523333_10151913922174436_1590069866_o.jpg
اوئے ہوئے یہ تو شیلف ہی بڑا پیارا ہے اسکو تو بندہ چوری بھی نہیں کرسکتا پر پھر مجھے بھی یہ والا چائیے پلیز :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
اسی لئے میں اپنی کتابیں کسی اور کو نہیں دیتا ۔ ۔ ۔ اسی ''ماہیانہ'' خصوصیت کی وجہ سے ۔ ۔ ۔ :D
میں خود بھی نہیں دیتی :p
اور اگر اگلے بندے نے بڑی منتیں کر کے لے بھی لی ہے تو میں اس کی جان ہی نہیں چھوڑتی جب تک مجھے کتاب واپس نہ ملے۔
زمانہ بڑا ہی خراب آ گیا ہے، توبہ توبہ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تاررڑ صاحب بنیادی طور پر سفر نامہ نگار ہیں ۔مگر ناول وغیرہ بھی لکھے ہیں ۔ان کے سفر نامے، نکلے تیری تلاش میں ، اندلس میں اجنبی، ہنزہ داستان،،خانہ بدوش،یاک سرائے،دیو سائی کافی شہرت رکھتے ہیں۔،پاکستان کے اسی فیصد لوگ ان کے سفر نامے پڑھ کر سیاحت کی غرض سے شمالی علاقہ جات کی طرف نکلتے ہیں۔
کیا پاکستان کے اسی فیصد لوگ پڑھے لکھے ہیں۔ اور پھر طریٰ یہ کہ پڑھے لکھے بھی اتنے کہ سفر نامے بھی پڑھتے ہوں اور پھر ان کا اثر بھی لیتے ہوں؟
شمالی علاقہ جات میں جو بغیر یہ سفر نامے پڑھے نکل جائیں ان کو لطف نہیں آتا کیا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واقعی تارڑ صاحب کے سفرنامے پڑھ کر ہمارے دل میں بھی شمالی علاقوں کے سفر کا اشتیاق پیدا ہوگیا تھا۔ :) :)
اب تو کسی دن برخلاف مزاج ہم بھی پڑھ ہی ڈالیں گے۔۔۔۔ :) کہ شمالی علاقوں کا سفر تو کافی بار کر لیا ہے۔۔۔۔ :D
 
ساقی۔

محفلین
کیا پاکستان کے اسی فیصد لوگ پڑھے لکھے ہیں۔ اور پھر طریٰ یہ کہ پڑھے لکھے بھی اتنے کہ سفر نامے بھی پڑھتے ہوں اور پھر ان کا اثر بھی لیتے ہوں؟
شمالی علاقہ جات میں جو بغیر یہ سفر نامے پڑھے نکل جائیں ان کو لطف نہیں آتا کیا؟

میرا مطلب تھا کہ جو لوگ پڑھے لکھے ہیں اور سفر نامے بھی پڑھتے ہیں ان میں سے اسی فیصد!:rolleyes:
 
نینی بھیا کو شاک لگا شاید۔۔۔:p
خیر شاید ان کا مطلب ہو سیاحت پر جانے والے 80 فیصد :)
ورنہ 80 فیصد پڑھے لکھے بھی ہوتے تو کتاب کہاں سے افورڈ کرتے ؟؟؟؟
:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
میرا مطلب تھا کہ جو لوگ پڑھے لکھے ہیں اور سفر نامے بھی پڑھتے ہیں ان میں سے اسی فیصد!:rolleyes:
جو پڑھے لکھے بھی ہیں، اور سفر نامے بھی پڑھتے ہیں ان میں سے 80 فیصد سیاحت کے شوقین ہیں؟؟؟:eek::eek::eek::eek::eek:
ہاااااا مینوں پتا ای نئیں سی۔۔۔
ایویں آپ کی سائڈ لی
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
جو پڑگے لکھے بھی ہیں، اور سفر نامے بھی پڑھتے ہیں ان میں سے 80 فیصد سیاحت کے شوقین ہیں؟؟؟:eek::eek::eek::eek::eek:
ہاااااا مینوں پتا ای نئیں سی۔۔۔
ایویں آپ کی سائڈ لی

میرا مطلب تھا جولوگ پڑھے لکھے ہیں اور سفر نامے پڑھ کر سیاحت کا شوق رکھتے ہیں ان میں سے اسی فیصد:)
 
Top