سید عاطف علی
لائبریرین
اس پیلی چونچ والی ( لالڑی ) کو عام طور پر مینا کہہ دیا جاتا ہے لیکن یہ وہ مینا نہیں جس کا ذکر طوطے کی ساتھ کیا جاتا ہے۔ مشابہت کی بنا پر یہ عام اور مشہور بات ہے۔ حقیقتاً مینا اتنی عام نہیں پائی جاتی ۔یہ تو ہر جگہ عام نظر آتی ہے۔میرا خیال ہے کہ اسے لالی اور لالڑی کے علاوہ مینا بھی کہتے ہیں۔ اس میں زرد اور لال، دو رنگ کی الگ الگ چونچ پائی جاتی ہے جو انہیں ممیز کرتی ہے
تلیئر تو بہت عام ہوتا ہے۔ اتنا کہ بعض اوقات آپ ہزاروں کے جھنڈ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مہاجر پرندہ ہے اور گرمیوں میں ہی دکھائی دیتا ہے۔ اپنے پروں کا رنگ بدلتا رہتا ہے۔ لذت میں اسے میں دوسرے درجے کا اعلٰی ذائقہ قرار دوں گا