بجا فرمایا
سید شہزاد ناصر صاحب۔۔ مجھے تو خود حیرانی ہو رہی ہے کہ اکثر پنجاب کے رہنے والے محفلین شکار کیے جانے والے پرندوں اور ان کے ناموں سے بے خبر ہیں۔۔۔
بہر حال میں متذکرہ ایک دو تصویر لگائے دیتا ہوں۔
یہ تلیر کی تصویر ہے۔یہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ کالے رنگ کاچڑیا سے کچھ بڑے سائز کا پرندہ ہے جس کے پروں میں سفید چتریاں ہوتی ہیں۔
یہ لالڑی ہے اور شارک کی شکل بالکل ایسی ہی ہوتی ہے بس فرق یہ کہ سائز میں کچھ کم ہوتی ہے اور چونچ اور آنکھوں کے پاس پٹی کا رنگ پیلے کے بجائے سرخ ہوتا ہے۔
فاختہ کی پہچان نہ رکھنے والوں کے لئے۔۔
ویسے پنجابی میں اسے کُگھی بولا جاتا ہے۔۔