قسم قسم کے جانور کا گوشت

سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی صاحب کبھی کھائی ہے یہ ۔ ۔ ۔ ؟
فارمی چکن تو ہوتی ہی امیچور ہے۔ ڈیڑھ دو مہینے کا بھاری چوزا۔ :)
اور چکن فرائی تو سب نے ہی کھائی ہو گی۔
البتہ میں نے امیچور انڈے مچھلی کے شاید کھائے ہیں مرغی کے نہیں۔
ایک دفعہ ایک کبوتری کے پیٹ سے نکلا ہوا انڈا کھایا تھا ۔ لیکن وہ کیلشیم خول میں اتنا محفوظ تھا کہ بس پرفیکٹلی ریڈی ٹو ڈلیور۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین

میرا اشارہ آملیٹ کی طرف تھا ۔ ۔ ۔:D
 
اگر کسی نے discovery پر man vs wild پروگرام دیکھا ہے تو اس میں جناب bare صاحب پتہ نہیں کیا کیا کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر واقعی متلی ہوتی ہے۔

article-2114595-122762D5000005DC-881_634x448.jpg

آئی ہیٹ دس بھیڑی شکل :sick4:
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر کسی نے discovery پر man vs wild پروگرام دیکھا ہے تو اس میں جناب bare صاحب پتہ نہیں کیا کیا کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر واقعی متلی ہوتی ہے۔
اس پروگرام کا وقت عموما شام کو پرائم ٹائم میں ہوتا ہے اور میرے بیٹے جان بوجھ کر اپنی ماں کو تنگ کرنے کے لیے یہ پروگرام عین کھانے کے وقت لگاتے تھے اور اس کا اُبکائیاں لے لے کر برا حال ہو جاتا تھا :)
 
اس پروگرام کا وقت عموما شام کو پرائم ٹائم میں ہوتا ہے اور میرے بیٹے جان بوجھ کر اپنی ماں کو تنگ کرنے کے لیے یہ پروگرام عین کھانے کے وقت لگاتے تھے اور اس کا اُبکائیاں لے لے کر برا حال ہو جاتا تھا :)
میرا چھوٹا بیٹا جس کی تصویر میری ڈی پی میں لگی ہوئی ہے وہ بھی ایسا ہی کرتا ہے :)
 
article-2114595-122762D5000005DC-881_634x448.jpg

آئی ہیٹ دس بھیڑی شکل :sick4:
میرے بچوں نے اپنی سہولت کے لیے ٹی وی پر آنے والے دو افراد کا نام سنگی' رکھا ہوا ہے، ایک 'جیکی چن' اور دوسرا یہ چلا ہوا کارتوس۔ اس کے سروائیول پروگرام شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔ باقی اس کے سب کچھ کھا پی جانے والی عادات پر پہلے حیرت اور غصہ آتا تھا لیکن اب اسے بھی سکرپٹڈ سمجھ کر برداشت کر جاتے ہیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اس پروگرام کا وقت عموما شام کو پرائم ٹائم میں ہوتا ہے اور میرے بیٹے جان بوجھ کر اپنی ماں کو تنگ کرنے کے لیے یہ پروگرام عین کھانے کے وقت لگاتے تھے اور اس کا اُبکائیاں لے لے کر برا حال ہو جاتا تھا :)
ہم بھی کچھ عرصہ پہلے تک بہت شوق سے یہ پروگرام دیکھتے تھے۔ البتہ جب گندی چیزیں کھانے کی باری آتی تو ہم اپنی توجہ ٹی وی سے ہٹا کے امی جان پر مذکور کر لیتے۔ ان کے چہرے کے زاویوں اور توبہ توبہ کرنے کے انداز پہ ہمیں بے حد ہنسی آتی۔

اس کے سروائیول پروگرام شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔ باقی اس کے سب کچھ کھا پی جانے والی عادات پر پہلے حیرت اور غصہ آتا تھا لیکن اب اسے بھی سکرپٹڈ سمجھ کر برداشت کر جاتے ہیں۔
درست فرمایا آپ نے۔ جب سے یہ تصویر دیکھی ہے پروگرام سے دلچسپی جاتی رہی ہے۔ :) :)
BWCy5wDCMAE0ZOC_zpsjh1mrc9b.jpg
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
حلال اور طیب کھانے ہو، اور اس میں بھی عمدہ قسم کے گوشت،
بچہ اونٹ، بکرا بکری، بچیا، بیل، گائے، ہرن، دنبا، مرغی، بطخ، بٹیر،
کبوتر، شطرمرغ،پانی کے مچھلی اور اسے جیسے کھانے والے جانور۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جانور جتنا بڑا ہو گا اس کا گوشت اتنا ہی سخت اور ذائقے میں اوسط درجے کا ہو گا
یہ ہی حساب مچھلی کا ہے میں جب بھی مچھلی خریدتا ہوں ایک کلو سے تین کلو تک وزن کی لیتا ہوں زیادہ بڑی مچھلی کے گوشت کا ذائقہ نہیں ہوتا
ویسے شارک اور ٹونا عام دستیاب ہوتی ہیں ۔ کافی بڑی بھی ہوتی ہیں ٹونا تو سو ،پچاس کلو تک بھی ہوتی ہے۔ لیکن ذائقہ تو خوب ہوتا ہے۔شاید یہ بات فریش واٹر فش کے لیے زیادہ درست ہو گی۔
سب سمندی مخلوقات کا ذائقہ البتہ کم ہی فرق رکھتا ہے (شاید)۔ مجھے کئی اقسام کی سمندی مچھلیوں کا ذائقہ ایک سا لگتا ہے ۔
 
زیک

مسافر
خرگوش یعنی rabbit کا گوشت تو کئی بار کھایا تھا نیوزی لینڈ میں wild hare کھانے کا اتفاق ہوا اور اس کا ذائقہ کافی مختلف لگا
 
فاتح

لائبریرین
سب سمندی مخلوقات کا ذائقہ البتہ کم ہی فرق رکھتا ہے (شاید)۔ مجھے کئی اقسام کی سمندی مچھلیوں کا ذائقہ ایک سا لگتا ہے ۔
مجھے تو مگرمچھ کا ذائقہ بھی مچھلی جیسا ہی لگا جب کہ جھینگے کے ذائقے کو مچھلی کے ذائقے سے ممیز کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔
 
زیک

مسافر
چھٹیوں میں بیٹی کے ساتھ ایک گیم کھیلی کہ کسی بھی جانور کے متعلق یہ سوچنا ہے کہ cute or tasty
 
زیک

مسافر
تنزانیہ میں ببرشیر، تیندوے اور مگرمچھ کو wildebeest کھاتے دیکھا تو ہمیں بھی شوق آیا۔ گائیڈ سے پوچھا تو معلوم ہوا اس نے کھایا ہے اور بیف جیسا ذائقہ ہوتا ہے۔ نیشنل پارکس میں تو دستیاب نہ تھا یہ گوشت۔ جو ایک دن شہر میں گزرا تو وہاں بھی نہ ملا۔ خیر اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ کبھی موقع ملا تو کھاؤں گا
 
ببرشیر، تیندوے اور مگرمچھ کھانے کا من نہیں ہوا کیا؟

مگرمچھ تو امریکہ میں کھایا جاتا ہے۔ سفرِ امریکہ میں کئی امریکیوں نے بتایا کہ مگرمچھ کا گوشت کھا چکے ہیں۔ عمدہ و لذیذ وغیرہ تھا۔
امریکی مگرمچھ یعنی ایلیگیٹر کا گوشت تو کھایا ہوا ہے۔ کروکوڈائل کا نہیں کھایا۔

ببرشیر اور تیندوے کا کنزرویشن سٹیٹس vulnerable ہے اس لئے مشکل لگتا ہے کہ کھانے کو ملے
 
عثمان

محفلین
امریکی مگرمچھ یعنی ایلیگیٹر کا گوشت تو کھایا ہوا ہے۔ کروکوڈائل کا نہیں کھایا۔

ببرشیر اور تیندوے کا کنزرویشن سٹیٹس vulnerable ہے اس لئے مشکل لگتا ہے کہ کھانے کو ملے
اس سلسلے میں میری پالیسی یہ ہے کہ اگر گوشت دستیاب نہ ہو تو دودھ تلاش کیا جائے۔ ڈائنا سارس کا تو خیر یہ بھی ممکن نہیں۔
 
Top