قسم قسم کے جانور کا گوشت

ویسے اپس کی بات ہے کہ پاکستان میں بھی حشرات الارض بہت کھائے جاتے ہیں مگر شاید لوگوں کو پتہ نہیں چلتا
مثلا قیمہ بناتے ہوئے مکھیوں کا قیمہ
چاول پکاتے ہوئے چاولوں کے کیڑوں کا جوس
اٹے میں کئی اقسام کے کیڑوں کا پسا ہوا پروٹین
اور پکوڑوں میں لاتعداد تلے ہوئے کیڑے
مزے کی بات یہ ہے کہ چاکلیٹ کھاتے ہوئے اپ کم ازکم اٹھ کاکروچ کا دل اور اعضا کھاتے ہیں
غرض کھانوں میں ہر قسم کے کیڑے بشمول بلکہ بالخصوص کاکروچ کا مزہ لیتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آپ پاکستانی چاکلیٹ کی بات کر رہے ہیں یا انگلستانی چاکلیٹ کے بھی یہی اجزاء ہوتے ہیں۔
 

ساجدتاج

محفلین
اللہ تعالی نے مسلمانوں پر جن جانوروں کو حلال قرار دیا ہے ہمیں اُسی کو کھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
شمشاد بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ پاکستان میں گائے کا کہہ کر گدھے کا گوشت کھلا دیا تو کیا پتہ۔ اللہ تعالی معاف کرے بہت سے واقعات رونما ہو چکے ہیں پاکستان میں۔
 

ساجدتاج

محفلین
یہاں تو ذبح کرنے کا طریقہ کس کو معلوم ہے اتنی بے دردی سے چھری پھیرتے ہیں کہ جیسے اس کا اپنا غصہ اتار رہے ہو۔ عید کے دن جس کو دیکھو چھری ہاتھ میں لیئے پھر رہا ہوتا ہے ایک بار ہم لوگوں نے ایک نا تجربہ کار سے بکرا ذبح کروایا تھا ، کروایا کیا تھا اس کی ہمت نہیں پڑ رہی تھی چھری پھیرنے کی پھر ساتھ والے سے قصائی کو بلوا کر چھری پھوائی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی ذائقہ کیسا تھا اس کس اور یہ بھی کس حالت میں کھایا تھا، میرا مطلب ہے، کباب، بُھنا ہوا، تکے یا سالن کے طور پر؟
 

عثمان

محفلین
عثمان بھائی ذائقہ کیسا تھا اس کس اور یہ بھی کس حالت میں کھایا تھا، میرا مطلب ہے، کباب، بُھنا ہوا، تکے یا سالن کے طور پر؟

پیزا کے اندر بھنے ہوئے گوشت کے قتلے تھے۔ اوپر پنیر کی دبیز تہہ ہونے کی وجہ سے مجھے فوری علم نہ ہوسکا۔
ذائقہ انتہائی لذیز تھا! تب مجھے پتا چلا کہ آخر یہاں لوگ اسے کیوں اتنے ذوق و شوق سے اور مختلف طریقوں سے پکا کر کھاتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
  • بکرا
  • بھیڑ
  • دنبہ
  • ہرن
  • خرگوش
  • گائے
  • بھینس
  • اُونٹ
  • چڑیا
  • تیتر
  • کالا تیتر
  • تلیر
  • فاختہ
  • بٹیر
  • کبوتر
  • ٹرکی
  • مرغ
  • بطخ
  • مرغابی
  • مور
  • شتر مرغ (ایک مرتبہ)
  • مچھلی
  • جھینگا
  • کیکڑا (فرائڈ کیکڑا کم کھایا ہے لیکن کیکڑے کا سوپ بہت پیا ہے کہ یہ میرا پسندیدہ ترین سوپ ہے)
  • ٹڈی
ہماری فہرست میں کچھ حالیہ اضافے نیز وہ جانور جو ہمیں پچھلی مرتبہ بھول گئے تھے:
  • snail گھونگا ابھی حال ہی میں کھایا لیکن اس پر ہماری ٹوئن نے تحقیقی مقالہ لکھ کر ثابت کیا کہ وہ حلال نہیں ہوتے لہٰذا آئندہ نہیں کھا سکتے ہم۔ :laughing:
  • کیکڑے crab کا ذکر تو کیا مگر lobster کو بھول گئے تھے
  • شتر مرغ کے سٹیک کھانے کا موقع ملا
  • squid یا calamari انتہائی لذید ہوتے ہیں
  • sushi یعنی کچی مچھلی
  • biltong یعنی دھوپ میں خشک کیا گیا گوشت
  • مگرمچھ
  • mussels صدفیے
آیندہ مزید اضافے بھی متوقع ہیں :laughing:
 
Top