قسم قسم کے جانور کا گوشت

ہماری فہرست میں کچھ حالیہ اضافے نیز وہ جانور جو ہمیں پچھلی مرتبہ بھول گئے تھے:
  • snail گھونگا ابھی حال ہی میں کھایا لیکن اس پر ہماری ٹوئن نے تحقیقی مقالہ لکھ کر ثابت کیا کہ وہ حلال نہیں ہوتے لہٰذا آئندہ نہیں کھا سکتے ہم۔ :laughing:
  • کیکڑے crab کا ذکر تو کیا مگر lobster کو بھول گئے تھے
  • شتر مرغ کے سٹیک کھانے کا موقع ملا
  • squid یا calamari انتہائی لذید ہوتے ہیں
  • sushi یعنی کچی مچھلی
  • biltong یعنی دھوپ میں خشک کیا گیا گوشت
  • مگرمچھ
آیندہ مزید اضافے بھی متوقع ہیں :laughing:
باقی چیزیں تو کھائی ہوئی ہیں۔ مگرمچھ کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائیے۔
 
فاتح

لائبریرین
mussels صدفیے لکھنا بھی بھول گیا تھا
mussels_02.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
مسٹر اینڈ مسز بکرا
مسٹر اینڈ مسز دنبہ
مسٹر اینڈ مسز بیل
مسٹر اینڈ مسز اونٹ
مسٹر اینڈ مسز بھینسا
مسٹر اینڈ مسز کالا ہرن
مسٹر اینڈ مسز نیل گائے
مسٹر اینڈ مسز مارخور
مسٹر اینڈ مسز چیتل
مسٹر اینڈ مسز ہڑیال
مسٹر اینڈ مسز چنکارا
مسٹر اینڈ مسز سانبھر
مسٹر اینڈ مسز موز
مسٹر اینڈ مسز مور
مسٹر اینڈ مسز بٹیر
مسٹر اینڈ مسز سفید تیتر
مسٹر اینڈ مسز کالا تیتر
مسٹر اینڈ مسز سے سی
مسٹر اینڈ مسز چکور
مسٹر اینڈ مسز فیزنٹ
مسٹر اینڈ مسز تلور
مسٹر اینڈ مسز کونج
مسٹر اینڈ مسز کینیڈا گوز یعنی مرغابی کی ایک قسم
مسٹر اینڈ مسز راج ہنس یعنی سوان
مسٹر اینڈ مسز سنائپ
مسٹرفلیمنگو
مسٹر اینڈ مسز مرغا
مسٹر اینڈ مسز کشمیرا
مسٹر اینڈ مسز کبوتر بشمول جنگلی اور پالتو
مسٹر یا مسز کیکڑے
مسٹر یا مسز جھینگے
مسٹر یا مسز بے شمار اقسام کی مچھلیاں
مسٹر اینڈ مسز آکٹوپس
مسٹر اینڈ مسز چند دیگر آبی جانور
مسٹر اینڈ مسز چند آبی پرندے جن کے نام یاد نہیں

پرندوں میں میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اگر برائلر مرغی ایک کلو سے کم وزن کی ہو یعنی چوزہ سٹیج تو اس سے زیادہ لذیذ گوشت شاید ہی ہو۔ دوسرے نمبر پر میں چکور کو رکھتا ہوں پھر سے سی اور پھر کالا اور سفید تیتر

چرندوں میں سانبھر سب سے زیادہ لذیذ

پانی میں رہنے والے جانوروں میں سامن (اس کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں، بشمول ٹراؤٹ)
 
فاتح

لائبریرین
باقی چیزیں تو کھائی ہوئی ہیں۔ مگرمچھ کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائیے۔
واقعی؟ آپ باقی سب کچھ کھا چکے ہیں؟ ذرا ہماری فہرستوں پر ایک نظر غور سے ڈالیں۔۔۔ :laughing:
یہاں قریب ہی ایک ریستوران ہے "ٹسکن بار بی کیو" جہاں بوفے ہوتا ہے ہر اتوار کو جس میں مگرمچھ کے علاوہ بھی کئی جانور ہوتے ہیں جن میں اکثریت انٹیلوپس کی ہوتی ہے لیکن چونکہ ہم اردو میں سب کو "ہرن" کے تحت گن لیتے ہیں اس لیے ان کا الگ سے ذکر نہیں کیا۔ :)
یہاں بھنا ہوا مگرمچھ سالم پڑا ہوتا ہے اور آپ اپنی مرضی سے اس میں ٹکڑے کاٹ کاٹ کر کھا سکتے ہیں۔
 
اینٹلوب اور ڈئیر دو مختلف اقسام کے جانور ہیں۔ ہمارے ہاں غلطی سے انہیں مکس کیا جاتا ہے۔ دونوں میں ایک تو جسامت اور دوسرا سینگوں کا فرق ہوتا ہے
 
عسکری

معطل

ساتھ میں کپی بھی ہوتی ہے لال والی ؟
 
عسکری

معطل
اینٹلوب اور ڈئیر دو مختلف اقسام کے جانور ہیں۔ ہمارے ہاں غلطی سے انہیں مکس کیا جاتا ہے۔ دونوں میں ایک تو جسامت اور دوسرا سینگوں کا فرق ہوتا ہے
عزیز امین کو بلا لیں وہ بتا سکتے ہیں ہے کوئی جس میں ان کو ٹیگ کرنے کی جرات ہو؟
 
Top