امن ايمان! چونکہ سوال آپ نے کيا تھا لہذا ميرا مشورہ ہے کہ آپ اخلاص نيت کے ساتھ يہ عمل کريں ہر نماز کے ساتھ ايک نماز کي قضا کو ادا کرنے کي تجويز بہترين ہے
الاعمال بالنيات
اور پھر نمازوں کو اللہ نے قبول کرنا ہے ميں اور يہاں پر شريک گفتگو احباب کو اس بات کا قطعا کوئي اختيار نہيں اگر ايسا ہوتا تو يقين جانئے ہم آپ کي قضا شدہ نمازيں تو ايک طرف ادا شدہ نمازوں ميں بھي نقائص تلاش کرتے اور کسي نہ کسي بہانے انہيں رد کر ديتے
کيونکہ يہي ہماري فطرت ہے
السلام علیکم!
میں نے یہاں اپنی پچھلی پوسٹ میں لکھا تھا کہ بجائے اس کے مجھے کوئی حل نظر آتا۔۔الٹا میں الجھن میں مبتلا ہوگئی ہوں۔۔مجھے کچھ پرخلوص لوگوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اپنے عیب سر عام نہیں بتاتے۔۔لیکن میرے اس سوال کے پیچھے میرا مقصد نیک اور جاننے کی طلب تھی۔
جو نمازیں میں نے ادا نہیں کیں۔۔ان کی وجہ بھی سچائی سے بتا دی۔ لیکن یہاں ایک بارپھر میں الجھ کر رہ گئی کہ ایک طرف یہ کہا گیا ہے کہ نماز چھوڑنے کی معافی کسی صورت نہیں ہوگی۔۔جب تک وہ ادا نہ کی جائے۔۔اور ادائیگی کا پوچھا گیا تو پتہ چلا ایسا نہیں ہوسکتا۔
انسان ہوں اس لیے گناہ نہ کروں یہ ممکن نہیں۔۔۔لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت پر بھروسہ بے حد و حساب ہے۔۔جب تک شعور نہیں تھا۔۔نمازوں کی پرواہ نہیں کی تھی۔۔لیکن مجھے خوشی اس بات کی بھی ہے کہ ابھی بھی توبہ کے دروازے میرے لیے کھلے ہیں۔
شاکر صاحب آپ کا جواب پڑھ کر میرے دل میں سکون اتر گیا ہے۔۔۔دعا کجیئے گا اللہ تعالیٰ میری خطائیں معاف فرمائے۔۔۔میں انشاءاللہ اسی طرح نمازیں مکمل کرتی ہوں۔ جزاک اللہ۔
آپ سب اراکین کا میں الگ الگ شکریہ تو ادا نہیں کرسکتی۔۔اس لیے یہاں میں سب کے لیے شکریہ لکھ رہی ہوں۔۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔خاص طور پر شمشاد چاء اور سارا کا۔
عبادت خلوص اور نیت کا معاملہ ہے۔۔۔ بہت سارے لوگ یہ کہتے ہیں کہ جسمانی بیماری میں دوا ہم ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق لیتے ہیں تو روحانی بیماری میں کیوں لاپروائی برتتے ہیں۔۔اس میں کیوں دوا کا پورا خیال نہیں رکھتے۔ یہ بات ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹر کا علم محدود ہے۔۔وہ اپنی بساط کے مطابق نسخہ تجویز کرے گا لیکن میرے اللہ تعالیٰ کا علم لا محدود ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ خلوص دیکھتے ہیں۔۔۔وہ مانگنے والے کی طلب دیکھتے ہیں۔۔۔سو اللہ تعالیٰ میری طلب سچی اور میری نیت نیک ہے۔ اگر میں راہ سے بھٹکوں تو آپ میرے لیے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں ایسا وسیلہ بنا دیں۔۔۔جو مجھے منزل تک لے جائے آمین ثم آمین۔
جزاک اللہ خیر!!!