فرحت کیانی
لائبریرین
ہمارے یہاں پا کولا کی چیزیں کیوں نہیں ملتیںلیجے دو ڈشیں آگئیں۔
اب کوئی یہ نہ کہے کہ دودھ لائیں اور گرم کرکے پی لیں۔ بلکہ وہ بھی نہ کریں بلکہ بازار سے پاکولا ملک خرید کر پی لیں۔
ہمارے یہاں پا کولا کی چیزیں کیوں نہیں ملتیںلیجے دو ڈشیں آگئیں۔
اب کوئی یہ نہ کہے کہ دودھ لائیں اور گرم کرکے پی لیں۔ بلکہ وہ بھی نہ کریں بلکہ بازار سے پاکولا ملک خرید کر پی لیں۔
آسان ترکیب یہ ہے آلو کو کانٹے یعنی فورک کے ساتھ ہر طرف سے زخمی کریں۔ اگر گھر میں اوون ہے تو اس آلو کو ایلومینیم فوائل میں لیپٹیں اور اوون میں رکھ دیں۔ پانچ سے سات منٹ کے بعد چیک کریں۔ آلو گل چکا ہو گا۔ ایلومینیم فوائل پر ذرا سا زور ڈالتے ہوئے آلو کو دونوں ہاتھوں سے دبائیں۔ آلو اوپر سے کھل جائے گا۔ اب گرم گرم آلو پر مکھن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں اور پگھلے ہوئے مکھن کے ساتھ آلو نوش فرمائیں ۔اجزا قلیل ہوں یا کثیر، آسان ڈش بنانے کی ترکیب میرے پاس موجود ہے۔ کچھ دیر تک بتاتی ہوں۔
آسان ترکیب یہ ہے آلو کو کانٹے یعنی فورک کے ساتھ ہر طرف سے زخمی کریں۔ اگر گھر میں اوون ہے تو اس آلو کو ایلومینیم فوائل میں لیپٹیں اور اوون میں رکھ دیں۔ پانچ سے سات منٹ کے بعد چیک کریں۔ آلو گل چکا ہو گا۔ ایلومینیم فوائل پر ذرا سا زور ڈالتے ہوئے آلو کو دونوں ہاتھوں سے دبائیں۔ آلو اوپر سے کھل جائے گا۔ اب گرم گرم آلو پر مکھن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں اور پگھلے ہوئے مکھن کے ساتھ آلو نوش فرمائیں ۔
اگر اوون نہ ہو تو مائیکرو ویوو میں آلو رکھ لیں لیکن پھر ایلومینیم فوائل میں نہ لیپٹیں۔ اسے آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
آلو گل جائے تو مکھن والی چھری کی مدد سے کٹ لگا کر چھلکا الگ کر لیں اور ویسے ہی مکھن ڈال کر کھائیں اور صحت بنائیں۔
احمد کے بتائے ہوئے بقیہ اجزا کو اگلے دن کی ہانڈی کے لیے بچا کر رکھ لیں۔
مزید آسان ترکیب یہ ہے کہ سبزی نہ خریدیں اور انھی پیسوں کی بنی بنائی چنا چاٹ خرید کر کھا لیں۔ کام اور وقت کی بھی بچت اور بعد میں برتن بھی نہیں دھونے پڑیں گے۔
تفنن برطرف
ان اجزا کے ساتھ جتنی ترکیب ممکن تھیں، جاسمن نے شاید ان سے بھی زیادہ بتا دی ہیں۔
میرے پاس اس میں انڈے میں اضافے کے ساتھ ایک ترکیب موجود ہے۔
آلو چھیل کر چھوٹے اور باریک قتلوں کی صورت میں کاٹ لیں۔
پیاز ہری مرچ، دھنیہ بھی چھوٹے اور باریک کاٹ لیں۔ تین یا چار انڈے لیں اور ایک برتن میں اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس میں نمک، کٹی ہوئی پیاز اور سبز مرچ/دھنیہ مکس کر لیں۔
اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ان آلووں کو اچھی طرح فرائی کر لیں۔ جب رنگ سنہرا ہو جائے تو انھیں نکال کر انڈے کے آمیزے میں شامل کر لیں۔ اب اسے دس منٹ تک ڈھک کر رکھ دیں۔ دس منٹ بعد فرائنگ پین میں ہلکا سا تیل کا سپرے کریں۔ اور آمیزے کو احتیاط کے ساتھ آملیٹ کی صورت میں اس میں ڈال لیں۔ آدھے سے ایک منٹ تک تیز آنچ اور پھر دو سے تین منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پھر چمچے سے کنارے چیک کریں کہ سائیڈ پک گئی ہے یا نہیں۔ ایک بڑی پلیٹ لے کر فرائنگ پین پر پلٹ کر رکھیں۔ فرائنگ پین اٹھا کر پلٹیں۔ اور احتیاط سے انڈے کی سائیڈ پلٹ لیں۔ اس سائیڈ کو بھی پہلے تیز اور پھر ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ سپینش آملیٹ کا ذرا سا دیسی ورژن (دھنیہ و ہری مرچ کی وجہ سے) تیار ہے۔ اسے کھانے کے لیے ساتھ روٹی یا ڈبل روٹی کی بھی ضرورت نہیں۔
نوٹ: نمک دو طرح سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ 1۔ آلووں پر چھڑک کر پھر انھیں فرائی کریں۔ یا 2۔ انڈے پھینٹتے ہوئے شامل کر لیں۔ تیل اگر ایکسٹرا ورجن اولیو آئل ہو تو بہت اچھا ہے۔
مزید نوٹ: اگر محمداحمد اجازت دیں تو ہم اس ترکیب میں مزید تخریب کاری کر سکتے ہیں۔ کالی مرچ/سرخ مرچ/ بند گوبھی/ ٹماٹر /پالک وغیرہ بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔
اسی لیے تو طویل ترکیب لکھی کہ آپ خود بخود میری پسندیدہ ترکیب یعنی پکا پکایا کھائیں کا انتخاب کریں۔قلیل الاجزاء تراکیب اس لئے طلب کی تھیں کہ اُن کی ترکیب بھی مختصر ہوگی۔
مثلاً "تینوں چیزیں اچھی طرح ملا کر پکالیں اور جی چاہے تو کھا لیں"۔
لیکن یہاں تو ترکیب پڑھنے میں ہی آدھا دن نکل جاتا ہے اور نتیجتاً ہمیں فاسٹ فوڈ والے سے کاٹھیاواڑی چھولے لے کر اُنہیں پر گزارا کرنا پڑتا ہے۔
See! I told youارے یہ ترکیب ہم نے آج دیکھی۔
اگر وقت پر دیکھ لی ہوتی تو اب تک آٹھ دس بار بنا کر میرا مطلب ہے چنا چاٹ خرید کر کھا چکے ہوتے۔
ایویں گلاں ای بنیاں نیںپیاز تو اکثر لوگ کھاتے ہیں لیکن آرائیں کے ساتھ اس کا کوئی خاص تاریخی تعلق ہے؟؟؟
ایک انڈہ، 50 گرام دودھ اور ڈبل روٹی کے چار پیس، چینی یا (مرچ نمک) حسب ضرورت
ترکیب: انڈہ، دودھ اور چینی یا (مرچ نمک) کو اچھی طرح مکس کریں۔
سویٹ ڈش کے لیے چینی اور نمکین کے لیے مرچ نمک استعمال کریں۔
اس مکسچر میں ڈبل روٹی بھگو کر فرائی پین میں معمولی سا گھی ڈال کر دو منٹ تک فرائی کریں۔
فرنچ توش تیار ہے
مزے لے کر کھائیں
ان شاء اللہ آزمائش شرط ہےشکریہ!
لگتا ہے کہ اچھے بنیں گے۔
ان شاء اللہ آزمائش شرط ہے
FenchToasts by Ahmed Bhaiایک انڈہ، 50 گرام دودھ اور ڈبل روٹی کے چار پیس، چینی یا (مرچ نمک) حسب ضرورت
ترکیب: انڈہ، دودھ اور چینی یا (مرچ نمک) کو اچھی طرح مکس کریں۔
سویٹ ڈش کے لیے چینی اور نمکین کے لیے مرچ نمک استعمال کریں۔
اس مکسچر میں ڈبل روٹی بھگو کر فرائی پین میں معمولی سا گھی ڈال کر دو منٹ تک فرائی کریں۔
فرنچ توش تیار ہے
مزے لے کر کھائیں
ماشاء اللہ