محمد وارث
لائبریرین
جی وہ یہاں پنجاب میں آرائیوں کے بارے میں "پیاز کھانے والی قوم" مشہور ہے اور اس بارے میں بہت سے لطیفے بھی مشہور ہیں جیسے اگر کسی آرائیں بھائی بہن کی دل آزاری نہ ہو تو یہ کہ آرائیوں کی فریج چاہے گوشت سے لدی ہوئی ہو لیکن روٹی انہوں نے پیاز کے ساتھ ہی کھانی ہے۔!پیاز اور نمک! واہ!
اگر کٹی ہوئی پیاز پر نمک ڈال کر دھو لیا جائےا ور اس پر باریک باریک ہری مرچیں کتر کر ڈال دی جائیں تو ہم بھی آپ کے ساتھ شریک ہو جائیں گے۔
کیا آپ واقعی آرائیں ہیں؟ ہمارے ایک بہت قریبی دوست ہیں وہ آرائیں ہیں اور اُن سے ہماری بچپن سے اب تک دوستی ہے۔
اور جی یہ خاکسار کئی پشتوں سے، "نجیب الطرفین" آرائیں ہے! لیکن میری اگلی نسل صرف میری طرف ہی سے آرائیں رہ گئی ہے!