قوم کی بیٹی ملالہ 21 ویں صدی کی مقبول ترین شخصیت بن گئی

جاسم محمد

محفلین
افغان طالبان ملا عمر نے بنائے تھے جو ماضی میں خود پاکستانی دیوبندی مدرسوں سے فارغ التحصیل تھے۔ اور انہی مدرسوں کے طلبا کو اپنی جہادی تنظیم میں بھرتی کرنے کی وجہ سے اس کا نام طالبان رکھا تھا۔ طالبان کو مالی اور سیاسی امداد پاکستان، سعودی عرب اور امارات نے فراہم کی تھی۔
 
سید عمران

محفلین
اگر وہ ملک و ملت کے لیے کارنامے سر انجام دیتی تو لوگ اسے کیوں نہ سراہتے، اس سے کوئی ذاتی دشمنی ہے؟؟؟
لوگ اب بھی وہ کار ہائے نمایاں جاننے کے درپے ہیں جن کی بنا پر اسے مشہور کیا جارہا ہے۔۔۔
بچوں کو اس سے زیادہ تعلیم گلی محلے کے استاد استانیاں دے رہے ہیں۔۔۔
خواتین کے کتنے دستکاری سینٹرز ہیں جو انہیں ہنرمند بنا کر برسر روزگار بنارہے ہیں، ان کی مدد کررہے ہیں، انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں۔۔۔
گویا یہ ادارے اور انہیں چلانے والے زیرو ہیں اور جس کی کوئی خدمات نہیں وہ ہیرو ہے۔۔۔
یہ کیا تماشہ لگا رکھا ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
اگر اُن طالبان کے خلاف بولنا ایسا ہی خوش آئند اقدام تھا تو دنیا پاک فوج کو کیوں نہیں سراہتی جس نے انہیں صفحۂ ہستی سے مٹا دیا؟؟؟
لوگ یا تو خود عقل سے پیدل ہیں یا دوسروں کو بے وقوف سمجھ رہے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین
اور افغان طالبان؟ وہ کس کے تھے؟
وہ مسلمانوں کے ہیں:
افغان طالبان ملا عمر نے بنائے تھے جو ماضی میں خود پاکستانی دیوبندی مدرسوں سے فارغ التحصیل تھے۔ اور انہی مدرسوں کے طلبا کو اپنی جہادی تنظیم میں بھرتی کرنے کی وجہ سے اس کا نام طالبان رکھا تھا۔ طالبان کو مالی اور سیاسی امداد پاکستان، سعودی عرب اور امارات نے فراہم کی تھی۔
 
سید عمران

محفلین
افغانستان کو ڈنڈے کے زور پر اسلامائز کرنے کیلئے۔ جبر سے وہاں شرعی حکومت بنائی تھی۔ پاکستان، سعودیہ اور امارات کی حمایت حاصل تھی افغان طالبان کو۔
کیا مغرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں جبر کے بغیر کوئی قانون نافذ ہوسکتا ہے؟؟؟
یہ منطق صرف افغانستان پر نہیں تمام ممالک پر فِٹ بیٹھتی ہے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
گویا یہ ادارے اور انہیں چلانے والے زیرو ہیں اور جس کی کوئی خدمات نہیں وہ ہیرو ہے۔۔۔
ہیرو ازم نہتے ہو نے کے باوجود مسلح طالبان شدت پسندوں کے خلاف کھڑے ہونا ہے جو لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف تھے۔ اور ان کے اسکولز بم سے اڑا رہے تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر اُن طالبان کے خلاف بولنا ایسا ہی خوش آئند اقدام تھا تو دنیا پاک فوج کو کیوں نہیں سراہتی جس نے انہیں صفحۂ ہستی سے مٹا دیا؟؟؟
لوگ یا تو خود عقل سے پیدل ہیں یا دوسروں کو بے وقوف سمجھ رہے ہیں!!!
کیونکہ پاک فوج کی دوغلی پالیسی ہے "گوڈ طالبان بیڈ طالبان"۔ یعنی اگر پاک فوج افغان طالبان شدت پسندوں کی حمایت کرتی ہے تو وہ گوڈ ہیں۔ اور اگر بھارت و افغانستان پاکستانی طالبان شدت پسندوں کی حمایت کرتے ہیں تو وہ بیڈ ہے۔ بجائے اس کے ہر قسم کی شدت پسند تنظیموں کی مخالفت کی جائے۔ ان ممالک نے اپنے مند پسند شدت پسند حمایت کیلئے منتخب کئے ہوئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا مغرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں جبر کے بغیر کوئی قانون نافذ ہوسکتا ہے؟؟؟
یہ منطق صرف افغانستان پر نہیں تمام ممالک پر فِٹ بیٹھتی ہے!!!
قانون جبر سے نافذ ہوتا ہے حکومتیں نہیں۔ کیا افغان طالبان نے افغانستان میں انتخابات جیت کر حکومت بنائی تھی؟
 
Top