قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

فرقان احمد

محفلین
اس لڑی کا عنوان اگر یوں ہوتا تو کیسے رہتا ؟

عام زندگی کے معمولات کے لیے قیمتی باتیں۔ :)
بہت اچھی تجویز ہے، اگر عدنان بھیا رضامند ہو جائیں تو تبھی لڑی کا نام بدلا جا سکتا ہے۔ ہماری دانست میں، لڑی کا عنوان یوں بھی ہو سکتا ہے، 'روزمرہ زندگی سے متعلقہ سنہری رہنما اصول' ۔۔۔! یا پھر، 'معمولاتِ زندگی سے متعلقہ قیمتی باتیں' ۔۔۔!
 
اجی ہم تو ایک دفعہ راضی ہو کر برے پھنس ہیں،
اب ہم سے ہماری کیا رضا پوچھتے ہیں ،آپ نام پر متفق ہو جائے ہم عرضی داخل کر دیں گے ۔
 
ہم نے اس لڑی کا عنوان خود پر طنز کرتے ہوئے رکھا ہے کہ زندگی تو سب کے لیے ہی اہم ہوتی ہے ۔دورحیات کو اخلاقی اسلوب سے نبھانے کے لیے اس لڑی میں پوسٹ اقوال بہترین رہنما ثابت ہو سکتے ہیں شرط ان پر عمل ہے ۔
 
ام اویس

محفلین
ہم باتیں اور نصیحتیں تو بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن اپنے اعمال پر نگاہ کریں تو ان میں سے بہت کم پر کہنے والے کا عمل ہوتا ہے ۔
درحقیقت علم ہے ہی وہ جس پر عمل ہو ، ورنہ سب بے کار ہے ۔
 
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ ہماری اچھی سوچ اچھی باتیں اور اخلاق صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ، کاش یہ بہترین اخلاق ہم سب اپنے گھر سے شروع کریں تو زندگی جنت بن جائے ۔
 
نسیم زہرہ

محفلین
عام سی زندگی کے لیئے قیمتی بات

آزادی کے لیے ضروری نہیں کے تم زمین و آسمان خرید لو
البتہ اتنا ضرور کرنا کہ خود کو بیچنا مت
 
Top