لائبریری میں تقریب !

ماوراء

محفلین
جاب۔۔۔:W:
01hangloose.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے وہ خطبہ لکھنے میں مصروف ہیں۔

السلام علیکم

شمشاد بھائی، خطبہ لکھنے میں مصروف تو تھی ہی لیکن اہلِ کراچی کو سکون نصیب نہیں ہوتا اور کچھ نہیں تو دھماکے ہی سہی۔۔۔ نہیں ، میں نے دھماکے نہیں کروائے نہ ہی پلان کئے مگر بھگتنے والوں کی فہرست میں ضرور شامل ہوتے ہیں ہم لوگ ! اور لوڈ شیڈنگ کا عفریت پوری آب و تاب کے ساتھ پھر سے نازل ہو چکا ہے ۔

ماوراء ، شام کو م س ن پر آنلائن آ رہی ہیں کیا ؟ آج شام کو ؟

فاتح بھائی کی واپس کب ہے ؟

شمشاد بھائی بوچھی کا بھی یہیں بتا دیں کب واپس آ رہی ہیں ؟
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
میری واپسی کا تو ابھی کچھ علم نہیں۔ پاکستان آیا ہوا ہوں اور جس مقصد سے آیا تھا اسی سلسلے میں ایک دو مزید ملاقاتیں کرنی پڑ گئیں اور یہاں پر انٹرنیٹ کا عالم تو الحفیظ و الامان۔ چار روز بعد پی ٹی سی ایل والوں سے لڑ جھگڑ کر چلا ہے، بلکہ چلا بھی کیا ہے بس رینگ رہا ہے۔

بہرحال آپ تخریب کا دن مقرر کر لیں۔ بندہ حاضر ہو گا کہ اب انشاء اللہ آن لائن آنے کی سعی لاحاصل تو کرتا ہی رہوں گا۔
 

تیشہ

محفلین
باجو کو آج کل میں واپس آ جانا چاہیے، صحیح تاریخ کا تو مجھے بھی علم نہیں۔




میں کل کی آچکی ہوئی ہوں ،۔ ۔ مگر میرے ساتھ بھی کوئی مہمان آیا ہے ۔ میں فلحال یہاں نہیں آرہی بزی ہوں ،۔۔
اب یہ نہیں معلوم کب فارغ ہوں گی اور کب پہلے کے جیسے روٹین بنے ۔ اس لئے میرا انتظار نا کیا جائے ۔

شگفتہ آپ اپنی تقریب کو میرے بغیر ہی منا لیں ۔ ۔ کیونکہ میں ابھی کل اور پرسوں اپنی تقریب منا کر آئی ہوں ۔،۔ ۔ کہ چوبیس کو میری سالگرہ تھی ۔ ۔۔ اک کیک وہاں کاٹا ہے ۔ ۔ دوسرا گھر پہنچکر کل شام میں کاٹا ہے ۔ میں اب تقریب سے تھکی ہوئی ہوں ۔ :(


شمشاد ص آپکی کار چوری حسن سے سنی ۔ بہت دکھُ ہوا ہے۔ :( ستیاناس ہو کمبختوں چوروںُ کا جنہیں چورُی کرنے کو صرف آپکی ہی کار ملی تھی ،،
مجھے افسوس ہے ۔ پر کیا کرسکتے ہیں ، ۔۔ یہ نقصان بھی ہونا لکھا تھا ،۔۔
دعا ہے صیح سلامت مل جائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
باجو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

اور آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ کرئے گاڑی صحیح سلامت مل جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تاریخ بھی تو بتا دینی تھی۔ اور دیکھو عنبر زکریا کی سالگرہ گزر گئی، کسی نے یاد ہی نہیں کروایا۔
 

ماوراء

محفلین
اگر شگفتہ پر صرف ہوتا تو سال ہی لگ جانا تھا۔:p انشاءاللہ ہفتہ، اتوار کو یہ تقریب منعقد ہو ہو رہی ہے۔:grin:
 
Top