شبھ سبھ بولیں باجو، ویسے بھی تقریب ہفتہ اور اتوار دو دن جاری رہے گی۔
میری تقریر تیار ہے کہ نہیں ؟
نہیں شمشاد بھائی، مزید دن آگے نہیں بڑھانے۔ چاہے کچھ بھی ہو۔ یہ تقریب کے بارے میں شگفتہ نے دو مہینے پہلے مجھ سے بات کی تھی۔ اور اب آ کر ہوئی ہے، تو ہونے دیں۔
باجو، شگفتہ نے پہلے ہی کہہ دیا ہوا ہے کہ اگر میں وقت پر نہ پہنچی تو مجھ سے فون پر رابطہ رکھنا ہے۔
اور ایک بات کہ شگفتہ ڈائل اپ یوز کرتی ہیں، دوسرا بجلی کا مسئلہ، تیسرا فضہ کی شادی۔۔۔ تو اس لیے آجکل مصروف بھی ہیں۔ ڈائل اپ جو یوز کرتے ہیں، ان کی بہت ہمت ہے، میں نے کبھی کیا تو نہیں، لیکن جتنی دیر میں شگفتہ کی طرف پیچ لوڈ ہوتا ہے، اتنی دیر میں تو بندہ جانے کیا سے کیا کر لیتا ہے۔ اس لیے سب شگفتہ کے حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
اب اتنا بھی اندھیرا نہیں ہو گا وہاں کہ 48 گھنٹے تک بجلی غایب رہے۔
ماوراء احتیاط کے طور پر تقریب کا ایک دن اور بڑھا دو۔ یعنی سوموار کا بھی۔
صرف تین پونڈ کی شرط - نا منظور
آپ شگفتہ کے تقریب میں آنے کے اتنے خلاف کیوں ہیں؟
انیس صاحب،
وعلیکم السلام، اتوار ٹھیک ہے۔
اور جب کبھی ہماری ٹیم چھوٹی سی ہوا کرتی تھی تو ہم ایم ایس این پر بھی ایک عد میٹنگ رکھ لیتے تھے، جس میں سب مل کر بات چیت کرتے تھے، لیکن اب تو ماشاءاللہ اتنے لوگ ہیں، تو یہ کام ذرا مشکل ہی ہو گا۔ شمشاد بھائی کو پرانا وقت ہی یاد آ رہا ہے۔ اسی لیے انہوں نے کہہ دیا۔ ورنہ محفل پر ہی لائبریری سیکشن میں تقریب ہو گی۔ انشاءاللہ۔
ہیں تو آپ نے اپنی شناخت بدل لی ہے، مجھے تو پتہ ہی نہیں، بھلا کیا ہے وہ نئی شناخت؟