لائبریری میں کھیلیں !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، پوسٹ کہاں کرنے ہیں؟؟


ماوراء ، ہر صفحہ کے لیے جو تھریڈ کھلا ہوا ہے ، یعنی جہاں میں نے اسکین صفحہ پوسٹ کیا ہوا ہے ۔ وہیں پوسٹ کرنا ہے ٹائپ کر کے ۔ اور اسی طرح پروف ریڈنگ بھی اسی تھریڈ میں ہی ہو گی ۔ اور تمام مراحل ترتیب میں انجام دینا ہیں ۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی ٹیم صفحہ چار منتخب کرتی ہے اور آپ خود اس میں صفحہ چار تحریر کرتی ہیں تو اس طرح مرحلہ وار :

سب سے پہلے آپ وہاں اپنی ٹیم کی نشاندہی کر دیں :

تحریر / ٹائپ : ماوراء
پہلی پروف ریڈنگ : سارہ
دوسری پروف ریڈنگ : حجاب
آخری پروف ریڈنگ : م ۔ م ۔ مغل


اب نشاندہی کے بعد ٹیم سے ماوراء سب سے پہلے یہ صفحہ تحریر کر کے پوسٹ کر دیں ۔

اس کے بعد سارہ نے ماوراء کے پوسٹ کیے ہوئے صفحہ کی پہلی پروف ریڈنگ کرنا ہے ۔

اس کے بعد حجاب کا کام ہوگا اور وہ سارہ کے پروف ریڈ کیے ہوئے صفحہ کو پروف ریڈ کریں گی تو دوسری پروف ریڈنگ کا مرحلہ طے ہو جائے گا

اس کے بعد آخر میں م ۔ م ۔ م مغل حجاب کے پوسٹ کیے ہوئے صفحہ کو پروف ریڈ کریں گے ۔ یوں اس طرح پروف ریڈنگ مکمل ہو جائے گی ۔



اسی انداز میں جتنے بھی صفحات آپ کی ٹیم اپنے لیے منتخب کرے گی تمام صفحات پر مراحل کی ترتیب یہی رہے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:grin:
جو کھیل کر تھک گیا ہو آجاؤ ٹرائفل کھالو ، ۔ میں کھارہی ہوں ،

:lol::lol: سوری شگفتہ ، آپکو تو اچھے سے پتا ہے مجھ سے ایسے کھیل نہیں کھیلے جاتے ، میری بجائے فرحت سے کھیلوا لیں یہ کھیل ،
:lol::chill: میں پینگ لے لوں ، ایسے کھیل ہو تو کھیل بھی لوں ،
پر یہ لکھنے لکھانے سے مجھے موت پڑتی ہے :( اور آپ یقنا میری موت نہیں چاہے گی ۔ خود ہی تو کہتی رہتی ہیں اپنا خیال رکھا کریں :warzish:


بالکل بوچھی ، آپ اپنا خیال رکھیں !

جہاں تک کھیل میں شامل ہونے کی بات ہے تو یہاں سب اپنی ذاتی دلچسپی سے ہی اگر چاہیں تو اس کھیل میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

البتہ کتاب کے حوالے سے میرا وژن مختلف ہے :) کتاب سے قریب رہنا چاہے ہم کتاب پڑھیں چاہے لکھیں ، کتاب زندگی میں ہماری فکر اور احساسات میں توازن برقرار رکھتی ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، مجھے تو ڈر لگ رہا ہے، ابھی میری ٹیم آ گئی تو اس نے کہنا ہے کہ ہمارا نام کس سے پوچھ کر دیا۔:grin:

ٹیم نمبر 1

پہلے پانچ صفحے - صفحہ نمبر 8 سے 17 تک ٹیم نمبر 1 کے لیے بک ہو چکے ہیں۔ :D

پہلے سب مل کر ٹائپ کریں گے۔ اس کے بعد ایک دوسرے کے لکھے ہوئے صفحات کی پروف ریڈنگ کریں گے۔

1۔ حجاب - صفحہ 1
2۔ سارہ - صفحہ 2
3۔ م۔م۔مغل - صفحہ 3
4۔ ماوراء - صفحہ 4

صفحہ پانچ وہ لکھے گا جو جلدی فارغ ہو جائے گا۔




:)

ماوراء ، جب ٹیم بنا لی تو ڈر کیسا :) :grin:
 

جیہ

لائبریرین
اگر کسی کو پروف ریڈنگ کا طریقہ نہ آتا ہو تو مجھ سے رہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتا ہے:grin:
 

مغزل

محفلین
ضرور مغل صاحب۔ پھر اس کے لیے محب کو ہٹنا ہو گا اور نئی ٹیم بنانی ہو گی۔ ٹھیک ہے محب؟

نہیں جناب ، میری وجہ سے محب کو نہ ہٹایا جائے ۔۔
میں ٹیم کا حصّہ بنے بغیر اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔
محب صاحب ۔۔ دل آزاری کیلئے معافی چاہتا ہوں۔۔
 

الف عین

لائبریرین
او ہو تو یہاں ترقی ہو گئی۔/پہلے تو میں یہی سوچتا رہا کہ شگف نے کچھ سلسلہ شروع کیا ہے تو اب دو چار ماہ بعد اگلا پیغام آئے گا اس میں کہ کیا پلان ہے ان کا۔
لیکن اس باتر کچھ جلدی ہو گیا۔
مجھے چاہیں تو ہر صفحے کی تیسری پروف ریڈنگ کرنے کا موقع دیا جائے۔ کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ارکان نے اب بھی اردو تحریر کے آداب نہیں سیکھے ہیں کمپیوٹر کی دنیا میں۔ اسی وجہ سے مجھے سینکروں الفاظ کے درمیان میں سپیس کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ یہاں ٹائپ کی ہوئی کتابوں اور میری سائٹ پر انہی کتابوں کا مقابلہ کریں تو فرق معلوم ہو سکتا ہے۔ بشرطیکہ ورڈ میں Show/Hideکے بٹن میں Show منتخب کیا ہوا ہو۔
 

زھرا علوی

محفلین
زھراء ، اگر شمشماد بھائی راضی ہوجائیں تو دوسری ٹپ بھی دے دوں آپ کو :) کیا آپ کو اچھی سی چائے بنانا آتی ہے اگر ہاں تو بس ہر وقت گرما گرم چائے تیار رکھیں شمشاد بھائی کے لیے جب شمشاد بھائی کام کر رہے ہوں :)

کوئی مسئلہ نہیں میرا خود کا بھی یہ پسندیدہ مشغلہ ہے۔۔۔۔اور جب اپنے لیے بناتی ہوں تو کسی کو بھی بنا کے دے سکتی ہوں۔۔۔:)
 

زھرا علوی

محفلین
چلو جی میں ہٹ گیا ہوں۔

اب میں شمشاد والی ٹیم میں شامل ہو جاتا ہوں اور ہماری ٹیم فی الحال یہ ہے

شمشاد
محب علوی
زہرا علوی

ایک اور کی گنجائش ہے
میری اپنی ٹیم کے اراکین سے گذارش ہے مجھے میری ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے:cool:
 

مغزل

محفلین
مجھے چاہیں تو ہر صفحے کی تیسری پروف ریڈنگ کرنے کا موقع دیا جائے۔ کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ارکان نے اب بھی اردو تحریر کے آداب نہیں سیکھے ہیں کمپیوٹر کی دنیا میں۔
کہتے تو آپ ٹھیک ہیں۔۔۔ پر۔۔۔۔۔۔ اب آپ کو کیا زحمت دینی ۔۔ ہم اسی طرح یہ آداب سیکھیں گے۔۔۔ (آپ فائنل پروف ریڈنگ کردیجئے گا)

مزید یہ کہ مجھے جو صفحہ ملا ہے اس میں پہلے سے ہی وقوف اور املا کی اغلاط ہیں۔۔ کیا انہیں بھی ٹھیک کرنے کا اختیار ہے مجھے ؟
یہ سوال شگفتہ جی سمیت سبھی احبا ب سے ہے کیوں کہ مجھے ابھی اس سلسلے کی الف بے بھی نہیں معلوم ۔۔ ٹائپ تو میں کر چکا کب کا ۔۔
یہاں کب چسپاں کروں۔۔ ؟
 
اصل پيغام ارسال کردہ از: محب علوی
چلو جی میں ہٹ گیا ہوں۔

اب میں شمشاد والی ٹیم میں شامل ہو جاتا ہوں اور ہماری ٹیم فی الحال یہ ہے

شمشاد
محب علوی
زہرا علوی

ایک اور کی گنجائش ہے

میرے خیال میں مجھے بھی شرکت کر ہی لینی چاہئے۔ اور یہاں تو ایک عدد سیٹ کی گنجائش بھی ہے ٹیم میں۔‭ :)
 

مغزل

محفلین
مجھے جو صفحہ ملا ہے اس میں پہلے سے ہی وقوف اور املا کی اغلاط ہیں۔۔ کیا انہیں بھی ٹھیک کرنے کا اختیار ہے مجھے ؟
یہ سوال شگفتہ جی سمیت سبھی احبا ب سے ہے کیوں کہ مجھے ابھی اس سلسلے کی الف بے بھی نہیں معلوم ۔۔ ٹائپ تو میں کر چکا کب کا ۔۔
یہاں کب چسپاں کروں۔۔

لیجئیے میرا متن ۔۔ ہلکی پھلکی تراش خراش کی ہے ۔۔ میری ٹیم (اگر کوئی ہے تو) اسے پروف ریڈ کردے ۔۔ تا کہ تیسری پروف ریڈنگ بھی جلد از جلد انجام دی جائے ۔۔ ۔۔


متن یہ ہے ۔۔::

”دوسری بات ! کچا مکان تباہ ہوگیا ، حویلی فنا ہوگئی ، لیکن وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے جنہوں نے حویلی والوں کو عدالت میں پیش ہونے سے بچالیا تھا ، لہذا اس ذہین بچے کو بھی ہمیشہ زندہ رہناچاہئے۔ “
”علامہ دہشت !“ ایک پرجوش جوان نے ہانک لگائی ۔
”زندہ باد“متفقہ نعرہ تھا۔
علامہ دہشت نے ہاتھ اٹھا کر کہا ۔ ”جرائم کی پردہ پوشی کرنے والے قانون کے محافظ اس وقت سے موجود ہیں جب قانون نے جنم لیا تھا اور اب جب تک قانون موجود ہے وہ بھی زندہ رہیں گے۔ لہذا انہیں بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہونا چاہئے ۔جس دن یہ بھی ختم ہوئے تم بھی ختم ہوجاؤ گے۔جرائم کا اصل سبب یہی ہے کہ لوگ قانون کے محافظوں کی طرف سے مطمئن نہیں ہیں۔“
وہ خاموش ہوکر ان کی شکلیں دیکھنے لگا تھا۔
دفعتاً ایک لڑکی طرف انگلی اٹھا کر بولا ۔ ” کیا تمہیں اس میں شبہ ہے ۔!“
” نن ۔۔۔۔ نہیں جناب ۔۔۔ لیکن ۔۔۔؟ “
” میں نے تمہارے چہرے پر پڑھ لیا تھا ۔!“
”میری دانست میں جرائم کی صرف یہی ایک وجہ نہیں ہے ؟۔“
”میں سمجھ گیا تم کیا کہنا چاہتی ہو ۔“ علامہ دہشت نے ہاتھ اٹھا کر کہا ۔ ” وہی گھسی پٹی بات کہ کسی قسم کی اقتصادی بدحالی جرائم کو جنم دیتی ہے۔!“
” جج ۔۔۔ جی ہاں۔۔۔ !“
” غلط ہے ! یہ صرف جذبہ انتقام کی کارفرمائی ہے۔ اگر کوئی ایک روٹی چراتاہے تو یہ معاشرے کی اس مصلحت کوشی کے خلاف انتقامی کاروائی ہے جس نے اسے بھوکا رہنے پر مجبور کردیا ۔“
” یہ معاشرے کی مصلحت کوشی سمجھ نہیں آئی جناب۔!“
” یہ مصلحت کوشی ان چندافراد کی ہوس ہے جو وسائل حیات کو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ اصل مجر م وہی ہیں۔ لیکن صدیوں سے ان کی ذہانت ا ن کے اس بنیادی جرم کی پردہ پوشی کرتی آرہی ہے۔۔۔۔!“
” وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔؟“
” دوسروں کو اپنے سامنے جھکائے رکھنے کے لیے ۔ اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے ۔ ان کی ذہانت ان کے اس بنیادی جرم کو صدیوں سے خدا کا قانون قرار دیتی چلی آرہی ہے۔“
” میں سمجھ گئی جناب۔۔۔۔!“
” لیکن مطمئن نہیں ہوئیں۔ میں تمہاری آنکھوں میں اب بھی شکوک و شبہات کی جھلکیاں دیکھ رہا ہوں۔“ لڑکی کچھ نہ بولی ۔علامہ اسے گھورتا رہا ۔
” میں دراصل ۔۔۔ یہ کہنا چاہتی تھی جناب کہ مذہب۔!“
” بس ۔۔۔۔! “ علامہ بات کاٹ کر بولا۔”تم پر میری محنت ضائع ہوئی ہے۔!“
لڑکی سختی سے ہونٹ بھینچ کر رہ گئی ۔ اور وہ کہتا رہا۔” تمہاری ذہانت مشتبہ ہے۔۔۔۔!“
”شش شاید۔۔۔مم۔۔۔میں ۔“
”بات آگے نہ بڑھاؤ۔ اس مسئلے پر کئی بار روشنی ڈال چکا ہوں اور تم سب بھی سن لو کہ حویلی والے بڑے مذہبی لوگ تھے۔۔۔۔اور کچے مکان کا وہ فرد بھی بڑا مذہبی تھا جو اپنے متعلقین سمیت جل کر بھسم ہوگیا تھا۔“
کوئی کچھ نہ بولا ۔ وہ لڑکی بھی خاموش ہوگئی تھی۔علامہ نے اس طرح ہونٹ سکوڑرکھے تھے جیسے کوئی کڑوی کسیلی چیز حلق سے اتار گیا ہو۔
”واپسی۔۔۔!“ دفعتا ً اس نے کہا اوروہ ایک بارپھر قطار میں دوڑتے نظر آئے لیکن ترتیب پہلی سی نہیں تھی۔علامہ سب سے پیچھے تھا۔۔۔۔اور پھر وہ ایک نوجوان سمیت دوسروں سے بہت دور رہ گیا ۔ اس نے اپنے آگے والے نوجوان کو پہلے ہی ہدایت کردی تھی کہ وہ اپنی رفتار معمول سے کم رکھے ۔اب وہ دونوں برابر سے دوڑ رہے تھے اور دوسروں سے بہت پیچھے تھے۔
”پیٹر۔!“ علامہ نے نوجوان کا نام لے کر مخاطب کیا ۔
”یس سر۔۔!“ پیٹر بولااور دوڑبرابر جاری رہی۔
”یاسمین کے خیالات سنے تم نے۔!“
”یس سر۔!“
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی ایک وجہ تو ہی ہے جو میں نے پہلے بتائی تھی۔

فہیم ، اس کا حل موجود ہے آپ چاہیں تو کھیل میں شامل رہیں ۔ مجھے اتفاق سے اس بار بھی عنوان کا انتخاب کرتے وقت یہ بات ذہن میں نہیں رہی تھی ۔

اس کے علاوہ بھی وجہ ہو تو بتائیں پلیز ۔
 
Top