لائبریری : گوشۂ صحبت

جاسمن

لائبریرین
بہت شکریہ سعود بھائی

جاسمن اب آپ ٹائپ کر کے دیکھیے اگر کچھ مشکل درپیش ہو تو نشاندہی کیجئے پلیز۔
سیدہ شگفتہ! جزاک اللہ۔ مزے سے ٹائپ ہو گیا۔ البتہ دیے گئے صفحہ پہ بار بار اُوپر جانا ،پڑھنااور پھر نیچے آ کر لکھنا ذرا مشکل لگتا ہے۔ اب سوچا ہے کہ ایک پرنٹ نکال کر سامنے رکھ لیا جائے۔
اگر کسی عبارت کا حوالہ دینا ہو تو کیسے دیں گے۔ مثلاً اگر اِسی پوسٹ کا حوالہ کہیں دینا ہو تو؟؟
 
عائشہ عزیز

آپی آپ دو ونڈوز کھول لیا کریں ایک میں پیج کھول لیا اور دوسرے میں ٹیکسٹ ایڈیٹر۔۔
کسی بھی پوسٹ کا حوالہ کہیں اور دینے کے لیے اس پوسٹ کا اقتباس لیں اور پھر اس کو کاپی کرکے دوسری جگہ پیسٹ کر دیں۔
 
عائشہ عزیز!
جزاک اللہ۔ اچھا طریقہ ہے۔
ربط کیسے دیں گے۔ جیسے میں آپ کو اپنی نظم " کیمپس اور میں" کو پڑھنے کے لئے کہتی ہوں تو کیسے ربط دوں گی؟؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز!
جزاک اللہ۔ اچھا طریقہ ہے۔
ربط کیسے دیں گے۔ جیسے میں آپ کو اپنی نظم " کیمپس اور میں" کو پڑھنے کے لئے کہتی ہوں تو کیسے ربط دوں گی؟؟
آپی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اوپر ایک خانہ ہے جس میں ایک زنجیر سی بنی ہے اور اس کے آگے اسی نشان پر کراس لگا ہوا ہے۔ زنجیر والے نشان پر کلک کرنے سے ایک چھوٹی کھڑکی کھلے گی جس میں اپنا ربط پیسٹ کر دیں اور 'داخل کریں' پر کلک کریں تو ربط شامل ہو جائے گا۔ جس الفاظ پر ربط شامل کرنا ہو پہلے ان کو سلیکٹ کر لیں۔
زنجیر پر کراس والا نشان ربط ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
عائشہ! میں نے مزاحیہ شاعری والے زمرہ میں جا کے اپنی پُوری نظم کو سلیکٹ کیا۔ پھر یہاں آ کر ربط پر کلک کیا۔ کھڑکی میں پیسٹ کر کے "داخل کریں "پہ کلک کیا تو کچھ بھی نہیں ہؤا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ! میں نے مزاحیہ شاعری والے زمرہ میں جا کے اپنی پُوری نظم کو سلیکٹ کیا۔ پھر یہاں آ کر ربط پر کلک کیا۔ کھڑکی میں پیسٹ کر کے "داخل کریں "پہ کلک کیا تو کچھ بھی نہیں ہؤا۔
نظم نہیں سلیکٹ کریں گے آپی
ربط تو براؤزر دیتا ہے جہاں ہم www.urduweb.org لکھ کر سرچ کرتے ہیں اس والے خانے میں ربط ہوتا ہے
جیسے اس پیج کا ربط اوپر یہ دیا گیا ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/لائبریری-گوشۂ-صحبت.3093/page-18#post-1539906
اس کو کاپی کرنا ہے۔
 
عائشہ عزیز!
جزاک اللہ۔ اچھا طریقہ ہے۔
ربط کیسے دیں گے۔ جیسے میں آپ کو اپنی نظم " کیمپس اور میں" کو پڑھنے کے لئے کہتی ہوں تو کیسے ربط دوں گی؟؟
اس کا طریقہ کار اس ربط پر پہلے کبھی تصویر کے ساتھ بتایا تھا، تب سے محفل کے ایڈیٹر میں تبدیلی آ گئی ہے لیکن پھر بھی سمجھنے کے لیے کافی ہونا چاہیے۔ :) :) :)
 
جاسمن

لائبریرین
پیج کا ربط دینے کا طریقہ تو آتا ہے۔ لیکن آپ کوئی لفظ لکھ دیتے ہیں۔اُس پہ کلک کرو تو وہی لنک کھُل جاتا ہے۔ مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آ رہا۔
 
آخری تدوین:

عائشہ عزیز

لائبریرین
جاسمن آپی
یہاں طریقہ کار بتایا گیا ہے، دیکھئے۔

صفحے کا لنک
1s.png

کسی پوسٹ کا لنک دینے کے لیے 'جواب' کے ساتھ پوسٹ نمبر موجود ہوتا ہے اس پر رائٹ کلک کریں اور copy link location سے لنک کاپی کر لیں
2s.png

3s.png

5s.png

جن الفاظ میں لنک دینا ہو ان کو سلیکٹ کریں اور پھر لنک والے باکس میں جائیں اور وہ لنک پیسٹ کر دیں تو اس ٹیکسٹ کو کلک کرنے سے لنک کھل جائے گا۔
4s.png

سوری مجھے پہلے خیال ہی نہیں آیا کہ اردو میں لکھنا چاہیے آخری تصویر میں یاد آیالیکن تب تک میں اوپر والی تصویروں کو ریپلیس کر چکی تھی :(
 
قیصرانی

اگر کسی پوسٹ کا لنک لینا ہو تو اس پوسٹ کے نیچے بائیں جانب ایک نمبر لکھتا ہوتا ہے "جواب" کے ساتھ۔ جیسے آپ کی پوسٹ کا نمبر 359 ہے، اس پر رائٹ کلک کر کے کاپی لنک ایڈریس کر لیں تو وہ لنک براہ راست اسی پوسٹ تک پہنچائے گا :)
 
Top