لانگ مارچ اتوار کی صبح نو بجے شروع ہوگا

longmarc.gif


ماو زے دونگ کے لانگ مارچ کا ذکر قادری بہت کرتا ہے ۔ ذرا دیکھیں دونگ کے لانگ مارچ کا روٹ اور ٹائم
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کسی مضمون میں پڑھا تھا کہ علامہ صاحب کی جماعت میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں ۔۔۔ اگر ایسا ہے تو یہ امر انتہائی خوش آئند ہے ۔۔۔

بہت نوازش ۔۔۔ آپ کی "ریسرچ" کی داد نہ دینا زیادتی ہو گی ۔۔۔
آپ کی داد میں چھپے طنز کو بآسانی محسوس کیا جا سکتا ہے جناب۔۔۔۔!!! علمی معاملات میں تو خلوص سے کام لیا کیجیے۔
 
ماو کی لانگ مارچ ایک بہت بڑی فوجی پسپائی تھی ریڈ ارمی کی جو چائنیز کیمونسٹ پارٹی کی تھی۔ بلکہ بہت سے پسپائییاں تھیں
long_march__a_significant_episode_in_the_history_of_the_cpc70b9c6e1e565c098fa55.jpg
 
یہ مارچ 368 دن طویل تھا اور 9650 کلو میٹر (6000 مائلز) کا فاصلہ تھا۔ یہ جیانگزی سے 16 اکتوبر 1934 میں شروع ہوا۔ مارچ نے 24 دریا اور 5 پہاڑی سلسلے جو برف سے ڈھکے تھے طے کرتا ہوا تقریبا 11 صوبے سے گزر کر ینان کے غاروں میں ختم ہوا جو صحرائے گوبی کے کنارے پر واقع ہے۔
 
جن 80 ہزار لوگوں نے یہ مارچ شروع کیا تھا اس میں سے صرف بیس ہزار زندہ بچ کر منزل پر پہنچے۔ جن 2 لاکھ لوگوں نے مارچ شروع ہونے کے بعد مارچ میں شامل ہوئے تھے اس میں سے صرف چالیس ہزار بچے۔ جو بچے اس میں سے زیادہ تر اونچے درجے کے کمیونسٹ افیشل رہے چائنیز گورنمنٹ میں اگلے چالیس برس تک۔ اپنے راستے میں کمیونسٹز نے گوریلا گروپس بھی تشکیل دیے۔
 
اس سےا ندازہ ہوتا ہے کہ قادری جو بار بار لانگ مارچ کو ماو کے لانگ مارچ سے تعبیر کرتا ہے اس میں کوئی مطابقت نہیں۔ یہ لوگوں کو بےوقوف بنانے کی باتیں ہیں۔ خاص طور پر منہاج القران کے بے چارے نوجوان طالب علموں کو۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کھا گیا نہ دھوکا الطاف سے قادری
کبھی ہماری بات بھی مان لیا کریں
یہ تو ہماری بات تھی حضور آپ کی بات کب تھی۔۔۔ آپ ایویں داد بٹورنے کے چکر میں ہیں :)
کچھ بھی ہو قادری صاحب ایم کیو ایم سے بہرحال دھوکہ کھائیں گے
جہان ای برادر نماند بہ کس
دل اندر جہان آفرین بند و بس
مکن تکیہ بر ملک دنیا و پشت
کہ بسیار کس چون تو پرورد و کشت
چو آہنگ رفتن کند جان پاک
چہ بر تخت مردن چہ بر روی خاک
سعدی
 
مقصد کیاہے اس لانگ مارچ کا؟؟؟ تبدیلی بزریعہ بیلٹ یا تبدیلی بذریعہ بلیٹ؟ گولی سے یا ووٹ سے؟

اگر تبدیلی لانی ہے تو عوام کا دل جیتیں اور ان کے ووٹ سے ملک کا کنٹرول حاصل کریں۔ دہلانے اور دہشت زدہ کرنے میں طالبان سے بڑھنا چاہتا ہے طاہر القادری۔ موجودہ صورت حال میں تو یہ شخص اللہ کی زمین میں فساد کا مجرم ہے۔
 

Ukashah

محفلین
پتہ نہیں یہ شعبان نظامی اور الف نظامی کہاں ہیں۔ لگتا ہے واقعی لانگ مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں۔
: ) اللہ جانے ، کل تو انہوں نے خبر شیئر کی تھی ،،، یہ دس جماعتیں ۔ ہر ایک جماعت میں ایک فرد شامل تھا ، گویا دس جماعتیں دس بندے ، بڑی تعداد ہے عوامی مارچ میں ، ، ، ، ،
 

الف نظامی

لائبریرین
سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹس نے بھی لانگ مارچ کو آئینی و قانونی قرار دے دیا
لانگ مارچ میں دہشت گردی ہوئی تو وفاقی اور پنجاب حکومت کے 6 افراد ذمہ دار ہوں گے
انتظامیہ بوکھلاء گئی، مارچ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں
مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی کے خلاف عوام باہر نکلیں
لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنا ایم کیو ایم کا اپنا فیصلہ ہے
Dr-Tahir-ul-Qadri-Press-Conference-with-Media-20130111_06.jpg



شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 11 جنوری 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔ انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کے حوالے حکومت کو دی جانے والی 10 جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آپ کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی، جس میں ملکی و غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اعظمی سمیت ہائی کورٹس نے بھی لانگ مارچ کے خلاف دائر تین درخواستیں خارج کرتے ہوئے، اسے آئینی و قانونی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ اس لیے اب لانگ مارچ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔ حکومتی مشینری سمیت لانگ مارچ کو کوئی طاقت بھی نہیں روک سکتی۔ یہ مقررہ وقت پر ہوگا۔
Dr-Tahir-ul-Qadri-address-Press-conference-lahore-20130111_5.jpg

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دوسری جانب حکومت طرف سے لانگ مارچ کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزراء کی فوج، پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری حکومتی مشینری لانگ مارچ کو روکنے میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کے شدید دباؤ کے بعد ٹرانسپورٹرز منہاج القرآن کی تنظیمات کی ایڈوانس بکنگ واپس کررہے ہیں۔ جن کے روٹ پرمٹ اور لائسنس دھر لیے گئے ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز پہلے ہی بند تھے اور اب پٹرول پمپس بھی بند کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ لیکن میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ حکومت جو بھی کرلے، عوام لانگ مارچ کے لیے باہر نکلیں گے۔ مارچ ہر صورت ہوگا۔ عوام مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی اور نظام کے خلاف ہمارے ساتھ نکلیں گے۔
Dr-Tahir-ul-Qadri-Press-Conference-with-Media-20130111_05.jpg

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت دہشت گردوں کو پرموٹ کر رہی ہیں۔ انہیں سپانسر کر رہی ہے۔ جمعرات کو ملک میں دہشت گردی کے جو واقعات ہوئے، یہ اسی دہشت گردی کا تسلسل تھے، جس کو حکومت فروغ دے رہی ہے۔ اگر دہشت گردی روکنے کے لیے حکمران اتنی ہی ناکام ہو چکے ہیں تو پھر وہ اقتدار چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج میڈیا کے سامنے یہ ایف آئی آر درج کروا رہا ہوں کہ لانگ مارچ میں مجھ سمیت اگر کسی کو کچھ ہوا تو صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک، میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون راجہ ثناءاللہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ لیکن میں اپنے کارکنوں کو یہ وصیت کرتا ہوں کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ہو تو وہ پرامن رہیں اور کوئی ایسا ردعمل نہ دکھائیں، جس سے کوئی نقصان ہو۔
Dr-Tahir-ul-Qadri-address-Press-conference-lahore-20130111_8.jpg

ایم کیو ایم کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان ہم نے کیا تھا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ نے شرکت کا اعلان کیا تھا، اب کسی وجہ سے وہ لانگ مارچ میں شرکت نہیں کر رہے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ جس کا انہیں اختیار حاصل ہے، میں ان کی جمہوری رائے کا احترام کرتا ہوں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کے لاکھوں، کروڑوں عوام میرے ساتھ ہیں، جو لانگ مارچ میں میرے ساتھ شامل ہوں گے۔ لانگ مارچ ایک حسینی قافلہ ہے، جس کو وقت کے یزیدوں کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں میدان کربلا سجے گا۔
Dr-Tahir-ul-Qadri-address-Press-conference-lahore-20130111_6.jpg

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ اور سوات میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے طور پر اپنے بازو پر سیاہ پٹی پہن کر پریس کانفرنس شروع کی۔ شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، جبکہ میاں محمد نواز شریف کے بھائی محمد عباس شریف کی وفات پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے شریف برادران کے لیے تعزیتی پیغام بھی دیا۔​
 
مقصد کیاہے اس لانگ مارچ کا؟؟؟ تبدیلی بزریعہ بیلٹ یا تبدیلی بذریعہ بلیٹ؟ گولی سے یا ووٹ سے؟

اگر تبدیلی لانی ہے تو عوام کا دل جیتیں اور ان کے ووٹ سے ملک کا کنٹرول حاصل کریں۔ دہلانے اور دہشت زدہ کرنے میں طالبان سے بڑھنا چاہتا ہے طاہر القادری۔ موجودہ صورت حال میں تو یہ شخص اللہ کی زمین میں فساد کا مجرم ہے۔
جی یہی کرنے جا رہے ہیں اب عوام ہی اس نظام کو تبدیل کریں گے۔ پہلے بولٹ(گولی) کے ذریعے انتخابات ہوتے تھے بیلٹ کا استعمال بس دکھاوے تھا اب عوام کی نمائندگی ہو گی۔
 
الف نظامی بھیا پاکستانی قوم صرف چسکے لینے کے لیے سوالات کرتی ہے، اب دیکھ لیں ڈاکٹر صاحب بول بول کے تھک گئے کہ یہ ہمارا ایجنڈا ہے لیکن دیکھ ہم لوگوں کو ابھی تک ایجنڈے ہی نہیں پتا۔:atwitsend:
 
Top