لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

محمد وارث

لائبریرین
33836521_197640907535429_1688085600898383872_n.jpg
 
ابوعثمان

محفلین
یہ ٹویٹر اکاؤنٹ کیا مکی مسجد سے چلتا ہے جس پر میسج پوسٹ کیا ہے
یہ لوگ مسخرہ پن کب چھوڑیں گے. خود کا مذاق کیوں بنواتے ہیں
Nile set پر پاکستان کا واحد چینل انہی کا آتا ہے
1-یہ ٹویٹر اکاؤنٹ مسجد فیضان مدینہ(ملحقہ آئی ٹی آفس) سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔(فیضان مدینہ میں مختلف مکاتب ہیں۔مدنی چینل بھی وہیں سے نشر کیا جاتا ہے۔مدنی چینل کا اکثرنظام ادھر ہی ہے۔)
2-مولانا الیاس قادری صاحب ۔اسکو خود آپریٹ نہیں کرتے۔اور نہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہيں۔(شعبہ آئی ٹی والے ہی آپریٹ کرتے ہیں۔)
3-بات درست ہے۔سوشل میڈیا کا اگر کوئی استعمال کرتا ہے۔اور وہ بدنگاہی سے بچتا ہو۔کسی کی دل آزاری سے بچتا ہو۔شاید کوئی بچتا بھی ہو۔۔۔لیکن حکم اکثر پر لگتا ہے۔زیادہ تر عوام سوشل میڈیا پر نیکی کے کام کم۔۔اور گناہ کے کام زيادہ کرتے ہيں۔اس میں مسلمانوں کو سمجھانا ہے۔کہ فی زمانہ سوشل میڈیا کا استعمال ناگزیر ہے۔لیکن جو گناہ سے بچنا چاہے وہ بچے۔
4-مولانا الیاس قادری صاحب۔۔سے گناہ کا صدور ہونا کونسا ناممکن ہے؟ وہ کونسے اللہ کے نبی ہیں؟ کہ وہ معصوم ہوں۔اور ان سے کوئی خطا واقع ہوہی نہیں سکتی۔۔۔
اس لئے یہ لطیفہ ہرگز نہيں۔
اصل میں بات کچھ اور ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

ابوعثمان

محفلین
فاخر بھائی!آپ کی بات کو اگر درست مانیں۔
اور اگرواقعی یہ قاعدہ کلیہ ہے۔۔۔ توپھر تو بہت ساری باتیں مناسب نہیں ہوں گی۔
جیسے۔۔ اردو محفل پر کی جانے والی کسی "غلط بات" کو۔۔۔ اردو محفل پر رہتے ہوئے "غلط" کہا جاسکتا ہے۔بلکہ غلط ہی کہا جائے گا۔
اصل میں قاعدہ یہ ہونا چاہیے۔
سوشل میڈیا کی غلط بات کو غلط کہیں گے۔،،سوشل میڈیا کی درست بات کو درست کہیں گے۔
چاہے وہ بات سوشل میڈیا پر رہتے ہوئے کی جائے۔یا سوشل میڈیا کے علاوہ کی جائے۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
فاخر بھائی!آپ کی بات کو اگر درست مانیں۔
اور اگرواقعی یہ قاعدہ کلیہ ہے۔۔۔ توپھر تو بہت ساری باتیں مناسب نہیں ہوں گی۔
میں اسکی مثال اپنے شعبے سے دے سکتا ہوں
جس scalpel سے ہم آپریشن کرکے جان بچاتے ہیں اسی سے قاتل کسی کا قتل بھی کرسکتے ہیں
ہمیں کسی چیز کے مفید استعمال کی طرف توجہ دلانی چاہیے نہ کہ اسے کنڈیم کردیں
دوسری بات عمر کی بھی ہے کہ نوجوانوں پر جو اثر ہوگا وہ شادی مجھ پر نہ میری عمر کے لوگوں پر نہ ہو
نہ تو والدین نہ اساتذہ اور نہ مولوی اپنی ذمے داری پوری کررہے ہیں مگر کسی بھی ایجاد کے نقصانات پر لیکچر دے رہے ہوتے ہیں
 
ابوعثمان

محفلین
سوشل میڈیا سے روکا نہیں جا رہا۔
سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہی روکا جارہا ہے۔
صرف سمجھے کا فرق ہے۔
بہت ساری باتیں مبالغۃ کہی جاتی ہے۔جیسے ۔۔میں نے اسے ہزار دفعہ سمجھایا۔۔۔مراد بہت دفعہ سمجھایا۔
عقلمنداں راہ اشارہ کافی است
 
ابوعثمان

محفلین
میری پوسٹ کے کچھ حصے کو حذف کیا گيا۔۔۔
کیوں کہ وہ۔۔۔"کسی" کے خلاف تھی۔۔۔
اب اس کی تو اتنی رعایت کی جاتی ہے۔
اور مولانا الیاس قادری کے خلاف اگر کوئی پوسٹ ہو۔۔تو اسے بھی حذف کرنا چاہیے۔
محفل کے دوہرے قانون و اصول نہیں ہونے چاہییں۔کہ
مولانا الیاس قادری کیلئے الگ قانون ہو۔ اور
مرزا غلام احمد قادیانی کیلئے الگ قانون ہو۔۔
 
فرقان احمد

آپ نے مناسب الفاظ میں اپنا موقف پیش کر دیا تھا۔ اس کے بعد ذاتیات پر اترنا مناسب نہ تھا۔ مولانا الیاس قادری صاحب کے خلاف کئی نازیبا مراسلات کو ہم اس سے قبل حذف کر چکے ہیں بشرطیکہ انہیں رپورٹ کیا گیا ہو۔ سچ پوچھیے تو زیک کی پوسٹ میں ایسا کچھ نہ تھا کہ اسے حذف کیا جاتا ۔
اور ہاں،
ہم آپ کے اس تجزیے سے صد فی صد متفق ہیں:
-یہ ٹویٹر اکاؤنٹ مسجد فیضان مدینہ(ملحقہ آئی ٹی آفس) سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔(فیضان مدینہ میں مختلف مکاتب ہیں۔مدنی چینل بھی وہیں سے نشر کیا جاتا ہے۔مدنی چینل کا اکثرنظام ادھر ہی ہے۔)
2-مولانا الیاس قادری صاحب ۔اسکو خود آپریٹ نہیں کرتے۔اور نہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہيں۔(شعبہ آئی ٹی والے ہی آپریٹ کرتے ہیں۔)
3-بات درست ہے۔سوشل میڈیا کا اگر کوئی استعمال کرتا ہے۔اور وہ بدنگاہی سے بچتا ہو۔کسی کی دل آزاری سے بچتا ہو۔شاید کوئی بچتا بھی ہو۔۔۔لیکن حکم اکثر پر لگتا ہے۔زیادہ تر عوام سوشل میڈیا پر نیکی کے کام کم۔۔اور گناہ کے کام زيادہ کرتے ہيں۔اس میں مسلمانوں کو سمجھانا ہے۔کہ فی زمانہ سوشل میڈیا کا استعمال ناگزیر ہے۔لیکن جو گناہ سے بچنا چاہے وہ بچے۔
4-مولانا الیاس قادری صاحب۔۔سے گناہ کا صدور ہونا کونسا ناممکن ہے؟ وہ کونسے اللہ کے نبی ہیں؟ کہ وہ معصوم ہوں۔اور ان سے کوئی خطا واقع ہوہی نہیں سکتی۔۔۔
جب آپ نے اتنے خوب صورت انداز میں وضاحت کر دی تھی تو اس کے بعد زیک پر چڑھائی کا کوئی جواز نہ تھا۔
 
Top