سیما علی

لائبریرین
خدا رکھے زباں ہم نے سنی ہے میرؔ و مرزاؔ کی!!!!!
کہیں کس منہ سے ہم اے مصحفیؔ اردو ہماری ہے

مصحفی غلام ہمدانی
 

جاسمن

لائبریرین
زبانیں کاٹ کر رکھ دی گئیں نفرت کے خنجر سے
یہاں کانوں میں اب الفاظ کا رس کون گھولے گا؟

ہمارے عہد کے لوگوں کو انگلش سے محبت ہے
ہمیں غم ہے مستقبل میں اردو کون بولے گا؟
 

سیما علی

لائبریرین
خدا رکھے زباں ہم نے سنی ہے میر و مرزا کی
کہیں کس منہ سے ہم اے مصحفی اردو ہماری ہے

(غلام ہمدانی مصحفی)
 

سیما علی

لائبریرین
مٹ جائیں گے مگر ہم مٹنے نہ دیں گے اس کو
ہے جا ن و دل سے پیاری ہم کو زباں ہماری

(اختر شیرانی)
 

سیما علی

لائبریرین
سب میرے چاہنے والے ہیں، میرا کوئی نہیں
میں بھی اِس ملک میں اُردُو کی طرح رہتا ہوں

( حسن کاظمی )
 
Top