چوھدری صاحب چائے کے اشعار سے چائے کی پیالی تک آف ٹریک ہوتا دھاگہ جمود کا شکار ہوا تو الزام آپ پر ثواب کی طرح نازل ہوگا :bulgy-eyes:
:laughing::laughing:
صدیقی صاحب کے مراسلہ نمبر 51 کے بعد دھاگہ پگڈنڈی پر اتر چکا تھا، سوچا چائے ہی آفر کیجائے تاکہ واپس ہائی وے پر آ سکے:battingeyelashes:
 
یہ مہمان نوازی ہے یا اور ہے کچھ
میرے لیے وہ چائے بنا کر لائی ہے
(نوجوان نسل کا کریز۔۔۔” وصی شاہ“:p)
مجھے بھی کچھ یاد آیا ہے
شاید تیری شادی کا خیال دل میں آیا ہے
اسی لیے مما نے تیری مجھے چائے پہ بلایا ہے
:cool2::cool2:
 
جانے میں کیا سوچ کے چپ ہوں گم سم ہوں
جانے وہ کیا سوچ کے واپس آئی ہے

یہ مہمان نوازی ہے یا اور ہے کچھ
میرے لئے وہ چائے بنا کر لائی ہے

وصی شاہ
 
بہت عرصہ ہوا اک دن
بتایا تھا مجھے اس نے
بنانا کچھ نہیں آتا
اگر میں کچھ بناتی ہوں
تو بس "چائے" بناتی ہوں
پیو گے نا ؟
اور میں اس بات پر
مسکراتا ہی رہا تھا!
کہ بنانا کچھ نہیں آتا
بناتی ہو تو بس چائے۔ ۔ ۔
مجھے چائے سے الجھن ہے
نہیں پیتا، نہیں پیتا
اور اب اس بات کو گزرے
زمانہ ہو گیا کتنا
نہیں معلوم مجھ کو کہ
وہ کیسی ہے، کہاں پر ہے
مگر اب چائے پیتا ہوں
بڑی کثرت سے پیتا ہوں
بڑی حسرت سے پیتا ہوں
 

فاخر رضا

محفلین
برائے مہربانی اتنے لوگوں نے جو اتنی ساری رام کہانی لکھی ہے اسے پڑھ کر شعر لکھیں. اشعار ریپیٹ ہورہے ہیں
 
ﭼﻠﻮ ﭘﮭﺮ !
ﭼﺎﺋﮯ ﭘﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ___
ﻧﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ
ﻧﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﺷﺎﻣﻮﮞ ﺳﮯ
ﺑﺪﻥ ﺟﺐ ﺗﮭﮏ ﺳﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ___
ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ کہتا ﮨﻮﮞ
ﭼﻠﻮ ﭘﮭﺮ !
ﭼﺎﺋﮯ ﭘﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ___
ﻣﮕﺮ!
ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ اِک ﺳﭻ ﮨﮯ ___
ﺍکیلے ﭘﯽ ﻧﮩیں سکتا
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮐﭗ
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺳﺎتھ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ___
ﻧﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﺗﻢ ﮐﮩﺎں ﮨﻮﮔﮯ
ﺑﮩﺎﻧﮧ ﭼﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﭼﺮﺍ لیتا ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ ﮐﮯ
ﺩﻭ ﭘﻞ...!

شاعر نا معلوم
 
Top