جاسمن

لائبریرین
ملے تو ملنے ، ملانے کا ہوش تک نہ رہے
پڑوسی چائے بنائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
شہزادقیس
 

جاسمن

لائبریرین
وُہ میٹھی کرتے ہُوئے چائے ، ناز سے بولے
ہم اِتنے بھی نہیں کنجوس،جتنا لکھتے ہو
شہزاد قیس
 

جاسمن

لائبریرین
سویرے اُٹھ کے میں پہلے تو چائے لیتا ہُوں
پھر اُس کے بعد پرندوں سے رائے لیتا ہُوں
شہزادقیس
 

جاسمن

لائبریرین
جوئے چائے
لڑکیاں دُودھ پیتی ہی کب ہیں
دُودھ کی نہر ہے خرافاتی
چائے کی نہر کھودتا فرہاد
پہلے کپ پر ہی شیریں مل جاتی
شہزادقیس
 

جاسمن

لائبریرین
مکس اَپ
پیتے ہی چائے دَرد سا اُٹھتا ہے آنکھ میں
اِک شخص نے طبیب کو بتلایا کال پر
جھٹ سے کہا طبیب نے مشکل نہیں علاج
چائے پیو پیالی سے چمچ نکال کر
شہزادقیس
 

جاسمن

لائبریرین
مہ کدے سارے بند ہو جائیں
چائے کا ایک کپ غنیمت ہے
چائے پیتے ہُوئے مریں گے قیس
چائے سے اِس قَدَر عقیدت ہے
شہزادقیس
 

جاسمن

لائبریرین
چائے کی پیالی میں نیلی ٹیبلٹ گھولی
سہمے سہمے ہاتھوں نے اِک کتاب پھر کھولی
بشیر بدر
 

جاسمن

لائبریرین
آج تو جیسے دن کے ساتھ دل بھی غروب ہوگیا
شام کی چائے بھی گئی موت کے ڈر کے ساتھ ساتھ
ادریس بابر
 

جاسمن

لائبریرین
سگرٹین،چائے،دھواں،رات گئے تک بحثیں
اور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے
والی آسی
 

جاسمن

لائبریرین
ہے دسترس میں ابھی بھی طاہر اٹھا کے اب اس کو پی بھی ڈالو
مشاہدوں میں ہی ہوگئی گر یہ ٹھنڈی چائے تو کیا کروگے
طاہر عدیم
 
Top