تم محبت بھی سیکھ جاؤ گے کل سے بہتر ہے آج کی چائے
زیرک محفلین نومبر 14، 2018 #164 میز پر چائے کے دو بھاپ اڑاتے ہوئے کپ اور بس سامنے رکھا ہے ملاقات کا دکھ ناصر ملک
زیرک محفلین نومبر 19، 2018 #165 زندگی سے چائے نکل جائے تو باقی صرف سر درد شریف ہی بچتا ہے۔ ہم سے مشروب مضرِصحت سبھی ترک ہوئے ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ چائے، ہائے
زندگی سے چائے نکل جائے تو باقی صرف سر درد شریف ہی بچتا ہے۔ ہم سے مشروب مضرِصحت سبھی ترک ہوئے ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ چائے، ہائے
زیرک محفلین نومبر 20، 2018 #167 کیتلی ہجر کی تھی، غم کی بنا لی چائے وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے
زیرک محفلین نومبر 23، 2018 #168 سگرٹیں، چائے، دھواں، رات گئے تک بحثیں اور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے
زیرک محفلین نومبر 27، 2018 #169 وہ جسے کچھ بھی بنانا نہیں آتا، اللہ وہ بنا لائی مرے واسطے چائے، ہائے حارث بلال
زیرک محفلین دسمبر 6، 2018 #170 چائے، افسردہ پیالی میں پڑی رہتی ہے جسم تنہائی کی کرسی میں دھنسا رہتا ہے
زیرک محفلین دسمبر 16، 2018 #171 کبھی کبھی تو فقط چائے کی اک پیالی سے خزاں کی بوڑھی تھکن کو بہار کرتے رہے
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #172 میں نے چینی کی بھی مقدار بڑھا کر دیکھا بِن تِرے لگتی ہے، کڑوی، کسیلی چائے
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #173 ہمدم نہ ہو تو کیا بھلا پینے کا فائدہ ؟ بیٹھا ہوں کب سے چائے کی دو پیالیوں کے ساتھ رحمان فارس
زیرک محفلین دسمبر 20، 2018 #174 چائے ایک کپ میں ہو اور مل کے بانٹیں ہم سردیوں کے موسم میں ذائقے محبت کے
جاسمن لائبریرین مارچ 15، 2019 #175 ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورق یہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے عامر سہیل
مزمل اختر محفلین مارچ 28، 2019 #177 عبدالرحمن آزاد نے کہا: چائے چاہیے کونسی جناب لیفٹن ہی تو ہے لاجواب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ گستاخ اسے چائے کیوں کہہ رہے ہو۔ تم اسے اشرف المشروبات کیوں نہیں کہتے۔
عبدالرحمن آزاد نے کہا: چائے چاہیے کونسی جناب لیفٹن ہی تو ہے لاجواب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ گستاخ اسے چائے کیوں کہہ رہے ہو۔ تم اسے اشرف المشروبات کیوں نہیں کہتے۔
جاسمن لائبریرین مئی 18، 2019 #178 تم کو کیا یاد کبھی آتا ہے شام کو چائے پیا کرتے تھے تھا کبھی ذائقہ زندہ اپنا ایک ایک گھونٹ جیا کرتے تھے سلیم احمد
تم کو کیا یاد کبھی آتا ہے شام کو چائے پیا کرتے تھے تھا کبھی ذائقہ زندہ اپنا ایک ایک گھونٹ جیا کرتے تھے سلیم احمد