لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

الف عین

لائبریرین
’خوش‘ سے شروع ہونے والے کسی لفظ کے امکان پر تو میں بھی غور کر چکا ہوں لیکن مایوسی ہوئی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ٹ ڑ مُ و ن ہ ا

مجھ سے غلطی ضرور ہوئی ہے۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
یہ لفظ ٹڑمُونہا ہے۔

ہندی سے اردو میں آیا ہے۔ صفت ہے، مطلب ہے ٹیڑھے منہ والا یا جس کا مُنہ ٹیڑھا ہو۔
اس جگہ ایسی غلطی "تھوڑی سی" قرار نہیں دی جاسکتی ۔:)
 

مہ جبین

محفلین
آ جاؤ مہ جبیں یہاں بھی۔ خود ہی بتا دو اگر امین کی منگنی کی خوشی کی مصروفیت نہ ہو تو۔
انکل آپ کے حکم کی تعمیل میں ہی اتنا مشکل لفظ پوچھا تھا :)
"سنگ و خشت "
جس کا مطلب ہے ، اینٹ اور پتھر۔۔۔۔۔ غالب نے اسکو اپنے شعر میں استعمال کیا ہے
دل ہی تو ہے کہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
انکل آپ کے حکم کی تعمیل میں ہی اتنا مشکل لفظ پوچھا تھا :)
"سنگ و خشت "
جس کا مطلب ہے ، اینٹ اور پتھر۔۔۔۔ ۔ غالب نے اسکو اپنے شعر میں استعمال کیا ہے
دل ہی تو ہے کہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ تو تین الفاظ ہو گئے۔۔۔ سنگ، و، خشت خیال رہے کہ واؤ محض حرف جار ہی نہیں، ’اور‘ کا مخفف بھی ہوتا ہے۔
چلیں اب اگلا لفظ دیا جائے۔
 
Top