لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چاچی کسی مرد کو بوجھنے دیتیں۔ہم اپنا پیر بھائی ڈھونڈ لیتے۔:D
اب ہمیں کیا پتہ تھا بیٹا کہ کسی مرد نے بوجھنا ہے، ورنہ ہم کچھ دیر اور خاموش رہ لیتے۔ لیکن اندازہ ہو رہا تھا کہ کوئی نہیں اعتراف کرنے والا۔اس لئے اپنے بھائی لوگوں کی مشکل آسان کر دی۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چاچی کسی مرد کو بوجھنے دیتیں۔ہم اپنا پیر بھائی ڈھونڈ لیتے۔:D
ان کا بوجھنا تو بنتا تھا کیونکہ یہ قابلیت پیر میں ہوتی ہے کہ مرید کتنا کامل بنتا ہے، جیسے ہیرے کی پرکھ جوہری کو ہوتی ہے
نتیجہ: اس قسم کے الفاظ یا پھر مریدوں کی پرکھ صاحبانِ نظر (پیروں) کو ہوتی ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس برق رفتاری پر کبھی سوئیڈن کی پولیس نے جرمانہ کر دینا ہے آپ کو
ایسی پولیس کی ایسی کی تیسی۔ ڈرائیونگ میں سپیڈ لمٹ کراس پر ہو سکتا ہے جرمانہ لیکن وہاں ہم تمام قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔ اپنی خاطر نہیں دوسروں کی خاطر تا کہ سب صحیح سلامت اپنے منتظر لوگوں کے پاس پہنچیں۔
 
Top