لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیما آپا آپ نے آتے ہی بوجھ لیا۔ اور گل صاحبہ کو باتیں کرنے سے فرصت نہیں ملتی۔ بلکہ باتیں بنانے سے۔
جس کا کام اسی کو ساجھے۔۔۔
باتیں کرنا، باتیں بنانا، باتیں بگھارنا، بات سے بات نکالنا، بے بات کی بات کرنا، بات اڑانا، بات کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دینا، بات بات میں موتی پرونا، بات بدلنا، بات آئی گئی کرنا، بات پلو میں باندھ لینا، بات پہ اڑ جانا، بات بات پہ کنستر کھولنا، بات پر بات یاد آ جانا، بات پر قائم رہنا ، بات کو دل پر نقش کر لینا جیسا سب ہی تو کر لیتے ہیں اچھے سے۔ یہ الگ بات کہ ہماری بات کسی کو زہر جیسی لگے حالانکہ ہم کبھی باتوں میں زہر بھر کر نہیں کرتے اور نہ ہی چبا چبا کر بات کرنا ہماری عادت ہے کیونکہ ہم تو بس یہ کوشش کرتے ہیں کہ بات دو لفظوں میں بیان ہو جائے مگر یہ الگ بات کہ سامنے والے کو سمجھانے کے لئے ہمیں بات کو شیطان کی آنت جیسا لمبا کھینچنا پڑ جاتا ہے۔ مگر اس بات میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔ اگر سامنے والے کے دماغ میں بات آسانی سے بیٹھ جائے تو ہمیں بات کرنے کی رو میں کاہے کو اتنی باتیں بنانی پڑیں۔ مگر اب بات آپ کے کانوں میں پھونک ڈالی ہے تو اس تھوڑے لکھے کو زیادہ جان کر بات کو سمجھ لیجئیے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔
سیما آپا نے اپنا کام کیا اور ہم نے اپنا۔۔
میں کوئی جھوٹ بولیا سید عاطف علی بھائی
 
محمد عبدالرؤوف

اس ایک نہایت مختصر سے مراسلے نے خدا جانے اردو کے دامن میں دماغ کی دہی بنا دینے والے کتنے ہی محاوروں کا اضافہ کر دیا۔
 
دماغ چکرانے والی کوئی ریٹنگ بھی ہونے چاہیے۔
 
باتوں باتوں میں آپ نے چائے کا تیسرا کپ ٹھنڈا کروا دیا۔
مگر یہ بتائیے کہ ہماری بات ذہن میں اتری جس کا کام اسی کو ساجھے والی۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دماغ چکرانے والی کوئی ریٹنگ بھی ہونے چاہیے۔
چکراتے دماغ کو چکروں سے روکنا ہے تو لیموں کے پانچ سات بیج چبا لیجئے۔ اس کے بعد پودینہ اور الائچی ڈال کر قہوہ بنا کر پی لیجئے۔ سارے چکر غائب۔
چین نہ آیا تو کوئی دوسرا نسخہ بتاتے ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چکراتے دماغ کو چکروں سے روکنا ہے تو لیموں کے پانچ سات بیج چبا لیجئے۔ اس کے بعد پودینہ اور الائچی ڈال کر قہوہ بنا کر پی لیجئے۔ سارے چکر غائب۔
چین نہ آیا تو کوئی دوسرا نسخہ بتاتے ہیں۔
بنا کر بھی دو نا!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی اتنی باتیں یہی سمجھانے کو تو کی ہیں کہ
جس کا کام اسی کو ساجھے
مگر آپ نے بنا کر دینے کا کہہ کر ساری باتوں پر پانی پھیر دیا بلکہ ہمیں تو یوں لگ رہا ہے کہ جیسے آپ نے ساری باتیں کسی گہرے کنوئیں میں ڈال دی ہیں۔
بتانا ہمارا کام تھا بنانا ثمرین کے ذمے۔ آواز دیجئے انھیں۔
 
ثمرین تو عنقا ہے۔ وہ کہاں سے ملنے لگی۔
آپ ہی زحمت فرمائیے کیونکہ سر میں درد بھی آپ ہی کی وجہ سے ہوا ہے۔
 
Top