لفظ ڈھونڈیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اگر یہ اردو کا ہی لفظ ہے تو میری اردو ختم شد۔

اب کوئی اور کوشش کرے۔ یا پھر خود ہی بتا دیں۔
 
اللہ اکبر!

کیا آپ لوگ واقعی چاہتے ہیں کہ ایک ایک لفظ کے لئے بیسیوں ڈکشنریاں کھنگالنی پڑیں۔
 

الف عین

لائبریرین
سیدھے سادے الفاظ دئے جائیں یہاں، یہاں خواہ مخواہ قابلیت کا امتحان نہ لیا جائے تو بہتر ہے۔۔ اور یہ الفاظ مقامی بھی نہ ہوں۔
مثلا!
عصو
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لفظ ھے " دڑیڑا " اور معنی ہیں ، زور کا مینہ، بہاؤ کا زور ، سخت حملا وغیرہ:)

بہت شکریہ۔

پکی بات ہے یہ اردو زبان کا ہی لفظ ہے ناں، میرے پاس جو لغت ہے اس میں تو نہیں ملا۔ ہو سکتا ہے میرے پاس جو لغت وہ چونکہ چھوٹی سی ہے اس لیے اس میں نہ ہو۔

تھوڑا سا اور بتا دیں کہ یہ کس زبان سے اردو زبان میں وارد ہوا۔
 
کوئی جرمانہ ادا نہیں کرونگا کیونکہ یہ لفظ جان بوجھ کر استعمال کیا تھا۔ الفاظ بھی تو جانے کہاں کہاں سے لائے جا رہے ہیں۔ اب پتہ لگا عربی کا کوئی لفظ دے بیٹھے جس کا علم عربوں کے آبا وا اجداد میں بھی کچھ کو ہی رہا ہو تو ظاہر ہے کہ لسان العرب ہی کھنگالنا ہوگا فیروز اللغات میں تو ملنے سے رہا۔ و علیٰ ھٰذا القیاس۔
 
سعود بھائی کیا یہ لفظ " ہتھلی " ہے؟

بھئی میں نے اسی لئے جملے میں استعمال کر دیا تھا اس لفظ کو کہ دائرہ سمٹ جائے۔ اب اگر آپ ہتھیلی پر ایمان نہیں رکھتے تو اور بات ہے۔ ویسے ہتھیلی کے دونوں حروف مختلف پر کئے ہیں آپ نے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top