گرو جی آپ شاید ابھی تک اس کھیل کے اصول کو سمجھ نہیں پائے۔ یہاں ایک ایسا نامکمل لفظ دیا جاتا ہے جس میں سے دو ایک جیسے حروف کم ہوتے ہیں۔ جیسے کسی نے " کل " دیا تو اس میں سے دو عدد میم کم ہیں۔ ان کو شامل کر کے " مکمل" بنتا ہے۔ " فتو " میں دو عدد گ کم ہیں۔ گمشدہ حروف کی بیٹھک کہیں بھی ہو سکتی ہے۔