لفظ ڈھونڈیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
لیکن شمشاد بھائی اس دھاگے میں تو حروف کی ترتیب درست کر کے لفظ ڈھونڈا جاتا تھا:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ اصل میں حروف کو آگے پیچھے لکھ کر لفظ ڈھونڈنے کا ہے۔ زونی کی بات درست ہے۔

چلیں پھر ڈھونڈیں ایک آسان سا لفظ :

س و ا ن ا​
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی " اداسی" کیوں چھائی ہے؟

نواسا بھی صحیح ہے، لیکن میں نے کچھ اور پوچھا تھا۔

میرا سوال پھر وہی ہے : س و ا ن ا
 

الف عین

لائبریرین
پھر تو ہمارے بھی اوسان خطا ہو جائیں گے کہ نہ جانے کیا لفظ پوچھا ہے بھائ شمشاد نے۔
ویسے ایک ہندی لفظ اور بھی بنتا ہے۔۔۔ واسنا۔ بمعنی ہوس
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب اعجاز بھائی، آپ نے دو عدد الفاظ اور بنا دیئے لیکن جو میں سوچ کر لکھا ہے وہ ابھی بھی نہیں بنا۔

چلیں میں ہی بتا دیتا ہوں۔ اس دفعہ میں نے حروف آگے پیچھے نہیں کیئے بلکہ ایسے ہی لکھ دیئے ہیں۔ یہ لفظ " سِوانا " بنتا ہے۔
ہندی سے اردو میں آیا ہے، اسم ہے، مذکر ہے اور اس کا مطلب - حد، کنارہ ، مینڈھ کے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ نہ جانے کہاں لی ہندی ہے شمشاد۔۔ مجھ جیسے ہندی داں کے لئے یہ انجانا لفظ ہے۔ کسی لغت میں سے دیکھا تھا؟ ممکن ہے کسی علاقے میں مقامی طور پر کسان اس لفظ کا استعمال کرتے ہوں اور لغت کے مصنف نے کہیں سن رکھا ہو۔
چلو اگلا لفظ
س ت د ب ن و ب
 
بندوبست کرتا ہوں سے کسی ایسی لغت کا جس میں شمشاد بھائی کا دیا ہوا لفظ پا سکوں۔ ویسے ایک لفظ ہوتا ہے "سیوان" یہ ضرور کھلے میدانوں اور کھیتوں کے لئے مستعمل ہے ہمارے علاقے میں۔

اگلا لفظ:

ج ر ت ا م ع
 

شمشاد

لائبریرین
بس اتنا بتا دیں کہ یہ ایک ہی لفظ ہے ناں یا پھر ایک سے زیادہ الفاظ کا مجموعہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک ہی لفظ ہے شمشاد۔ مزید ہنٹ یہ کہ قرآنی علوم میں اس لفظ کا استعمال ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top