لفظ ڈھونڈیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ فلا یموت کیا ہے؟ مجھے تو اس کا معلوم ہی نہیں۔ ویسے جو لفظ میں نے پوچھا ہے، اردو کا ہی ہے اور بہت آسان ہے۔ اوپر میں نے ایک اشارہ بھی دیا ہوا ہے۔
 
شمشاد بھائی اب یا تو بتا دیجئے یا کوئی ایسا اشارہ دے دیجئے کہ میں بھی سمجھ ہی جاؤں۔ ویسے ہم چچا بھتیجے ایک ساتھ بھی اس پر غور کر چکے ہیں۔ پر لڑائی جھگڑے سے نہ تو انھیں دلچسپی نہ ہی مجھے۔ :)
 

راجہ صاحب

محفلین
میرے خیال میں تو فیروزاللغات سے اچھی اور کون سی کتاب ہو سکتی ہے۔:confused:

میرے خیال میں تو دیوان غالب کا مطالعہ کر رہےہیں سرکار

تھوڑی دیر پہلے کوشش کی تھی گھر میں میں‌نے بھی پڑھنے کی
لیکن
پھر دوبارہ شیلف میں‌رکھنی پڑ گئی :(
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بالکل صحیح سمجھے تھے بس ایک و آپ نے زیادہ ڈال دی۔

صحیح لفظ ہے " ژولیدگی "

یہ لفظ فارسی سے اردو میں آیا ہے۔ اسم ہے، مؤنث کے طور استعمال ہوتا ہے۔ مطلب ہے الجھاؤ یا پریشانی۔


چلیں راجہ صاحب اب آپ کوئی لفظ دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top