لڑکوں کی واپسی

جیا راؤ

محفلین
سو بحث برائے بحث کا ہمیں بھی شوق نہیں یہ تو ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں !:rolleyes:

(ویسے یہ طنز نہیں حقیقت ہے اگر ہم، آپ آنکھیں کھلی رکھ کر مشاہدہ کریں تو۔۔۔ :))
 

طالوت

محفلین
اس بحث کو یہیں ختم سمجھیئے کہ ہمیں آنکھیں" کھولنے" کا کوئی شوق نہیں ۔۔۔ بند آنکھوں میں دنیا زیادہ خوبصورت ہے دیکھیے گا ضرور
کسی تعلیمی سرگرمی کا علم ہو تو شئیر کیجیئے
وسلام
 

طالوت

محفلین
آپ دانت ( :grin: ) بہت نکالتی ہیں اور کراچی کی آب و ہوا دانتوں کے لیئے خاصی ناموافق ہے ۔۔۔
اپنی تعلیمی سرگرمی کا ہی بتائیں شاید کسی کو بن پوچھے جواب مل جائے ۔۔۔ کیونکہ ہم توتعلیم سے "ریٹائر ہرٹ" ہو چکے !
وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
آپ دانت ( :grin: ) بہت نکالتی ہیں اور کراچی کی آب و ہوا دانتوں کے لیئے خاصی ناموافق ہے ۔۔۔
اپنی تعلیمی سرگرمی کا ہی بتائیں شاید کسی کو بن پوچھے جواب مل جائے ۔۔۔ کیونکہ ہم توتعلیم سے "ریٹائر ہرٹ" ہو چکے !
وسلام

شکر کیجئے اپنے ہی نکالتی ہیں :rolleyes:
:grin: :grin: :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
تو اراکین کے خیال میں لڑکیوں کی برتری مانتے ہوئے اس دھاگے کو تالا لگا دیا جائے یا ابھی اور بحث کے مُوڈ میں ہیں؟
 

جیا راؤ

محفلین
آپ دانت ( :grin: ) بہت نکالتی ہیں اور کراچی کی آب و ہوا دانتوں کے لیئے خاصی ناموافق ہے ۔۔۔
اپنی تعلیمی سرگرمی کا ہی بتائیں شاید کسی کو بن پوچھے جواب مل جائے ۔۔۔ کیونکہ ہم توتعلیم سے "ریٹائر ہرٹ" ہو چکے !
وسلام

بن پوچھے تو ہم کسی کو کچھ بتاتے ہی نہیں (اپنے بارے میں) !:rolleyes:
آپ کیوں تعلیم سے ریٹائر ہرٹ ہو گئے ؟:confused:
اسے ثبوت کے طور پر رکھ لیا جائے؟ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پیشتر اس کے کہ زینب اچھی خاصی جنگی صورت اختیار کرتے ہوئے گولے اور بم برسانا شروع کر دے، میں یہ میدانِ کارزار ہی بند کر دیتا ہوں۔

انشاء اللہ اگلے امتحانون کے نتیجے کے بعد دیکھیں گے۔

تب تک کے لیے اللہ حافظ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میدان کارزار کے ایک رکن نے یہ دھاگہ مقفل ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے، لہٰذا یہ میدان پھر سے سجایا گیا ہے۔
 

طالوت

محفلین
وہ "جنگجو" میں ہی ہوں کیونکہ مجھے لگا کہ مجھ سے بھی مشورہ کرنا چاہیئے تھا اسے مقفل کرنے سے پہلے (ٹاپک اسٹارٹر جو ٹھہرا تو اتنا تو حق ہے میراکہ یکطرفہ فیصلے کے خلاف اپیل کر سکوں) ویسے مقفل رہنے کا پیغام بھی بھیج دیا ہے امید ہے مل گیا ہو گا اور گزارش بس اتنی سی کی ہے کہ میری طرف سے یہ عبارت درج کر دیں تاکہ سند رہے :) کہ ہم نے میدان نہیں چھوڑا تو وہ عبارت اپنے ہاتھوں سے یہاں جاری کر دی ہے اب اسے مقفل کر دیں تو بہتر ورنہ:boxing: :box::boxing:

اچھی اچھی باتوں کے ساتھ "گندی گندی" باتیں بھی ہوئیں اور کہیں بھی مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا ماسوائے اسکے کہ کبھی کبھی مردانہ برتری کی رگ پھڑک جاتی تھی :)، تاہم ادب و آداب کا پورا پورا خیال رکھنے کی کوشش کی تھی باوجود اس کے کسی بھی قسم کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں اور شکر گزار ہوں تمام احباب کا جنھوں نے یہاں گفتگو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا "
کسی اور موضوع پر ملتے ہیں نئے اسلحے آزمانے کے لیئے ۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
بھئی خواتین بہت تیز ہوتی ہیں۔
(یہ جملہ ہم عمل انگیز کے طور پر پھینک رہے ہیں، شمشاد بھائی وہ حلوائی کی بلی پھر مکھی پھر شیطان والا لطیفہ تو آپ نے سن رکھا ہوگا :grin:)
 

جیا راؤ

محفلین
ویسے اس موضوع سے مجھے (اہلِ محفل کے نقصان سے قطع نظر) یہ فائدہ ہوا کہ میں نے 'محفل' پر بولنا شروع کر دیا۔۔۔۔۔:grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
جناب آپ ادھر سے نکلیں اور اپنے " اذن سخن " کے متعلق کچھ ارشاد فرمائیں نہیں تو جیا جی کو "خواتین کی برتری" کا ایک اور ثبوت ہاتھ آ جائے گا۔
 
Top