لڑکوں کی واپسی

جیا راؤ

محفلین
شہزاد صاحب یہیں بات جاتے جاتے واپس آئی ہے سو اب ہم اس پر کوئی اظہارِ خیال کرنے سے گریز ہی کریں گے۔
ویسے کسی کو ہو نہ ہو مگر مجھے آپ کی 'زیادہ تر' باتوں سے اتفاق ہے !
 
شمشاد

لائبریرین
اتنے لمبے چوڑے مقابلے کی ضرورت نہیں۔ عورت ہر حال میں قابل احترام ہے چاہے کسی بھی روپ میں ہو۔

بات ہو رہی ہے موجودہ دور میں لڑکیاں لڑکوں سے تعلیم میں آگے نکلتی جا رہی ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ لڑکے موجودہ میں لڑکیوں سے تعلیم میں پیچھے جا رہے ہیں۔ آیا کوئی معاشی مسئلہ ہے کہ لڑکے پڑھائی کے ساتھ ساتھ محنت مزدوری بھی کر رہے ہیں اور اپنی تعلیم کے لیے مناسب وقت نہیں مل رہا یا تعلیم سے دوری کی کوئی اور وجہ ہے۔
 
جیا راؤ

محفلین
لڑکیاں بھی تو صبح میں جاب اور شام میں پڑھائی کرتی ہیں !

(طالوت صاحب اعداد و شمار کے ساتھ بس آتے ہی ہونگے۔:grin:)
 
شمشاد

لائبریرین
کرتی ہوں گی لیکن ان کا تناسب بہت ہی کم ہو گا۔

میرا اپنا مشاہدہ یہ ہے کہ زیادہ تر لڑکے جو پڑھائی کے ساتھ محنت مزدوری کرتے ہیں یا پڑھائی چھوڑ کر کام کاج میں لگ جاتے ہیں تو ان کا مقصد گھر کے اخراجات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ جبکہ لڑکیوں کا تناسب اس حوالے سے بہت کم ہے۔ بہت سے گھرانوں کے مرد حضرات لڑکیوں کو کام کاج کی اجازت نہیں دیتے، ہاں پڑھائی کے معاملے میں حارج نہیں ہوتے۔ بہت کم لڑکیاں گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کام کاج کرتی ہیں۔ جبکہ کچھ تناسب لڑکیوں کا کام کاج کے سلسلے میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کام کرتی ہیں جیسے کہ نت نئے ڈیزائین کے کپڑے بنوانا اور دیگر اپنی ہی ضروریات کی چیزیں لینا۔ اس سلسلے میں وہ گھر والوں پر اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالتیں۔
 
طالوت

محفلین
ایک دن کی غیر حاضری میں کافی مفید بحث ہو چکی ۔۔۔
عورتوں کے حوالے سے ذمہ داری کا فرق ہے حقوق دونوں کے برابر ہیں ۔۔ اب اگر ہم ذمہ داری اور حقوق میں فرق نہ کر سکیں تو "حقوق نسواں" کا جواز ہم خود پیدا کر دیتے ہیں ۔۔۔ عورت کی گواہی کے حوالے سے یہ موضوع نہیں (پہلے بھی معذرت کر چکا ہوں اور ویسے بھی آج کل میں اسلامی موضوعات سے کنی کترا رہا ہوں)
شہزاد وحید کی ماہرانہ رائے کہ بعد کچھ کہنے کی گنجائش نہیں بچتی ۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
وہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کام کرتی ہیں جیسے کہ نت نئے ڈیزائین کے کپڑے بنوانا اور دیگر اپنی ہی ضروریات کی چیزیں لینا۔ اس سلسلے میں وہ گھر والوں پر اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالتیں۔
اکثریت ایسی ہی لڑکیوں کی ہے اور پھر 'ماشاءاللہ" ہمارے ہاں بھی خواتین کو شو پیس بنانے کی مہم زوروں پر ہے جس میں خواتین کی خصوصی دلچسپی اور رضامندی کو بھی دخل ہے ۔۔۔ تاہم صرف اخراجات نہیں ایک اور جذبہ بھی ہے جسے آپ خود نمائی یا کوئی بھی نام دے لیں میں بہت سی ایسی خواتین کو جانتا ہوں جنھیں کسی قسم کی کوئی مالی پریشانی نہیں لیکن وہ ایک معمولی نرسری ٹیچر یا استقبالیہ کی نوکری کے لیئے بھی تیار ہو جاتی ہیں ۔۔۔ وسلام
 
:rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
اس بات کی میں ضمانت دیتا ہوں کہ طالوت آپ کو ماریں گے نہیں۔ آپ بے خوف ہو کر کہیں جو کہنا ہے۔
 
طالوت

محفلین
میں کچھہ کہوگی تو طالوت صاحب مارنے ناں لگ جائیں:box:
:grin::grin::grin:
اس لیئے چپ رہو:rolleyes:
نہیں مارتا بلکہ لعنت ملامت بھی نہیں کروں گا بشرط یہ کہ بات ذاتیات میں نہ ہو کیونکہ "ہم" ذاتیات میں بڑی جلدی کود پڑتے ہیں اور ہاں تہذیب کے دائرے میں ہو ۔۔۔
ویسے میں نے نہایت محتاط طریقے سے نپے تلے الفاظ میں بات بیان کی ہے ورنہ" کارکردگی" اس سے بھی بری :blush:
خواتین کا احترام اور تقدس اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں زیادہ تفصیل میں جاوں اب آپ جو چاہے سمجھیئے اور جو چاہے کہیئے
وسلام
 
زینب

محفلین
کمال کرتے ہیں اپ طالوت ہم نے کھل کے مردوں کی عزت افزائی کی کہ"مرد اور آل خواتین سے زیادہ زہین ہوتے ہیں" اپ کو وہ بھی ہضم نہیں ہوئی تو اب ہم کیا کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔ویسے دیکھا جائے تو کتنے لڑکے پڑھائی کے ساتھ نوکری بھی کرتے ہیں بہت کم بہت ہی کم اور میٹرک ،ایف ایس سی کے لڑکے تو نا ہونے کے برابر جاب کرتے ہیں پھر بھی اپ لوگوں کے پاس ایک بہانہ ہے تو اپ خوش ہو لیں ۔۔۔سانوں کی
 
طالوت

محفلین
میں نے ہرگز آپ کو نہیں کہا کہ آپ مردوں کو "زیادہ" ذہین گردانیں ، ذہین ہونا ، عقل مند ہونے یا بےوقوف ہونے سے الگ ہوتا ہے ۔۔۔
صرف نوکری ہی نہیں ، میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ کئی اور معاملات بھی ہیں ۔۔۔۔۔
وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
نہیں مارتا بلکہ لعنت ملامت بھی نہیں کروں گا بشرط یہ کہ بات ذاتیات میں نہ ہو کیونکہ "ہم" ذاتیات میں بڑی جلدی کود پڑتے ہیں اور ہاں تہذیب کے دائرے میں ہو ۔۔۔
ویسے میں نے نہایت محتاط طریقے سے نپے تلے الفاظ میں بات بیان کی ہے ورنہ" کارکردگی" اس سے بھی بری :blush:
خواتین کا احترام اور تقدس اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں زیادہ تفصیل میں جاوں اب آپ جو چاہے سمجھیئے اور جو چاہے کہیئے
وسلام

قوم آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھولے گی !:rolleyes:
 
جیا راؤ

محفلین
میں نے ہرگز آپ کو نہیں کہا کہ آپ مردوں کو "زیادہ" ذہین گردانیں ، ذہین ہونا ، عقل مند ہونے یا بےوقوف ہونے سے الگ ہوتا ہے ۔۔۔
صرف نوکری ہی نہیں ، میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ کئی اور معاملات بھی ہیں ۔۔۔۔۔
وسلام

جی واقعی لڑکوں کے اور بہت سے معاملات ہیں۔:rolleyes:
 
طالوت

محفلین
آپ اگر طنز سے زیادہ حقیقت پر زور دیں تو شاید بات آگے بڑھ سکے ورنہ اسے یہیں ختم سمجھیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ میں بحث برائے بحث نہیں چاہتا جو مسلسل ہو رہی ہے اور اب کچھ زیادہ ہی طنزیہ ہو چلی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
Top