لڑکوں کی واپسی

جیا راؤ

محفلین
"آپ" کی ذرہ نوازی ہے کہ "خوش" ہونے کا موقع فراہم کیا ۔۔۔ اب کم از کم سمجھنے سمجھانے پر پابندی تو نہ لگائیں
ہماری دعا ہے کہ خوشی کہ مواقع سب کو ملتے رہیں کیونکہ ہم سب ایک ہی ہیں
وسلام

کم از کم کیا، ہم تو زیادہ سےزیادہ بھی کسی پر کوئی پابندی لگانے کی قدرت نہیں رکھتے۔
ہبہر حال صدقِ دل سے آپ کی دعا پر 'آمین' کہہ سکتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
تو پھر اس "دعا و آمین" کو مضبوط کرنے کے لیئے کوئی تعلیمی رپورٹ ہو تو شئیر کیجیئے ۔۔۔۔۔۔۔ جس سے لڑکوں کے حوصلے مزید بلند ہوں کیونکہ لڑکیوں کے حوصلے تو ویسے ہی بلند ہیں اور بلند رہنے چاہییں

ہم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، جیسے ہی 'لڑکوں' نے کوئی کارنامہ سر انجام دیا ہم فورا اسے محفل کی زینت بنائیں گے۔:)

:grin::grin:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد جی آپ نے کیا جیو لگایا ہوا ہے؟:grin:

وہ کیا ہے کہ آجکل بیان بازی ہی تو ہو رہی ہے اور وہ بھی زوروں پر اور مزے کی بات یہ کہ ہر پارٹی کی طرف سے ہو رہی ہے۔ کوئی بھی پارٹی پیچھے نہیں سوائے ایک عمران خان کی پارٹی کے۔
 
جیا راؤ

محفلین
وہ کیا ہے کہ آجکل بیان بازی ہی تو ہو رہی ہے اور وہ بھی زوروں پر اور مزے کی بات یہ کہ ہر پارٹی کی طرف سے ہو رہی ہے۔ کوئی بھی پارٹی پیچھے نہیں سوائے ایک عمران خان کی پارٹی کے۔

اسی لئے 'شہزاد رائے' نے کہہ دیا کہ عمران خان کو صدر بنا دیا جائے۔
ہمیں ان کی اس معصوم خواہش پر رحم آیا۔ :rolleyes:
 
زینب

محفلین
لڑکے اس لیے پیچھے رہ جاتے ہیں تعلیم میں کہ وہ سکول/کالج میں پڑھائی کے علاوہ"سرگرمیوں" میں زیادہ توجہ دیتے ہیں ویسے اگر تعلیمی میدان کے علاوہ بات کی جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا ذاتی طور پے یہ ماننا ہے کی مرد خواتیں سے زیادہ زہین ہوتے ہیں عام زندگی میں وہ خواتین سے پہتر جرت مندانہ فیصلے کر سکتے ہیں ویسے تو بہت سے بڑے عہدوں پے چند خواتیں ہیں پر پھر بھی مشکل وقت میں مرد خواتیں سے اچھے اور جلد فیصلے کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
میری بھی ذاتی رائے بالکل یہی ہے۔
مرد خواتین کے مقابلے میں نہ صرف وسعتِ نظر رکھتے ہیں بلکہ مشکل حالات میں جذبات و احساسات کو قابو میں رکھتے ہوئے بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔
اگر مرد و عورت اس لحاظ سے برابر ہوتے تو شاید اللہ تعالیٰ نے گواہی کے لئے ایک مرد کے مقابلے میں دو عورتوں کا حکم نہ لگایا ہوتا۔
مگر المیہ یہ ہے کہ مرد حضرات خود اپنی صلاحیتوں کو فراموش کر کے ثانوی حیثیت اختیار کرنے پر تلے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
2006 کے اعداد و شمار کے مطابق نوجوانوں میں تعلیمی فیصد کچھ اسطرح سے رہی
خواتین : 58 اعشاریہ 4 فیصد
مرد : 79 اعشاریہ 1 فیصد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اعلٰی تعلیمی اداروں میں مرد و خواتین کا تناسب
2003-2004
خواتین بشمول پی ایچ ڈی انرولمنٹ : 0 اعشاریہ 102 فیصد
مرد بشمول پی ایچ ڈی انرولمنٹ :0 اعشاریہ 175 فیصد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2005 - 2006 کے سرکاری اعداد و شمار
بیچلر ڈگری : خواتین 149390 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرد:210293
ماسٹرز: خواتین56472۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرد84445
ایم فل: خواتین:3954۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرد:6476
پی ایچ ڈی:خواتین:1398۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرد3741
پی جی دی: خواتین:1783۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3521

کل :::::::::::خواتین: 212997۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرد:308476

اعداد و شمار کے حساب سے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں عوامی مزاج اور کلچر کے حساب سے خواتین کو بہترین تعلیمی مواقع حاصل ہیں اور صورتحال اتنی بری نہیں جتنی کہ کہی جاتی ہے۔۔۔ تاہم اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ خواتین کی آبادی کا تناسب مردوں سے زیادہ ہے۔۔
وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
حضرات مبارکباد قبول فرمائیے۔
امید ہے 2008 تک کے اعداد و شمار بھی مرحمت فرمائیے گا۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
میری بھی ذاتی رائے بالکل یہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر المیہ یہ ہے کہ مرد حضرات خود اپنی صلاحیتوں کو فراموش کر کے ثانوی حیثیت اختیار کرنے پر تلے ہیں۔

اس بات کو اس بحث سے الگ رکھیں نہیں تو بحث دوسرا رُخ اختیار کر لے گی۔ آپ بھی سمجھا کریں ناں۔
 
طالوت

محفلین
ووٹوں کا شکریہ چند اور مل جائیں تو شاید میں بھی صدر "پاکستان" بن جاوں۔۔۔ دو گواہیوں والا معاملہ ایسا نہیں کہ ایک مرد کے مقابلے میں دو کی گواہی مقرر کی گئی ہے ۔۔ گواہی ایک عورت کی بھی برابر سمجھی جائے گی دو عورتوں کو گواہ مقرر کرنا کہ ایک بھول جائے تو دوسری یاد دلا سکے ذرا مختلف بات ہے ۔۔۔ خیر یہاں اس بحث کی کوئی گنجائش نہیں ۔۔۔
ذہانت کے اعتبار سے بھی دونوں برابر ہی ہیں فرق بس اتنا ہے کہ خواتین کو مواقع کم ملتے ہیں یا ان کا میدان کچھ اور ہے ۔۔۔ اور ان کی ذمہ داریاں بھی کچھ اس قسم کی ہیں کہ وہ ذہانت کے جوہر اس طرح سے دکھا نہیں سکتیں ۔۔۔ تاہم اپنی ذمہ داریوں کے دائرے میں خواتین بہترین صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں ۔۔۔ فرق صرف ذمہ داریوں کا ہے ۔۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
'محفل' کی نزاکت کا تو ہمیں اندازہ ہے، مگر کبھی کبھی کچھ کہے بنا بھی رہ نہیں سکتے ہم۔:grin:
توجہ دلانے کا شکریہ:)

میں نے بات مزاح کے انداز میں کہی تھی، کہیں سنجیدگی سے نہ لے لیجیئے گا۔

ویسے ایک بات تو بتائیں کہ آپ بڑی ہیں یا کاشف بھائی بڑے ہیں؟
 
طالوت

محفلین
'محفل' کی نزاکت کا تو ہمیں اندازہ ہے، مگر کبھی کبھی کچھ کہے بنا بھی رہ نہیں سکتے ہم۔:grin:توجہ دلانے کا شکریہ:)

کیسی محفل اور کسی نزاکت آپ بلا دھڑک جو جی میں آئے کہیں ہماری توپیں تیار ہیں:boxing: ۔۔۔:hatoff:

خیر میں نے شروعات میں ہی عرض کیا تھا کہ اس پوسٹ کا مقصد ہرگز جنسی تفریق نہیں بلکہ لڑکوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے (اور خواتین کی حوصلہ افزائی میں یا ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے میں میں کبھی بد نیت نہیں رہا اور نہ کسی قسم کے احساس کمتری کا شکار ہوں)۔۔۔ تاہم درمیان میں کچھ کچھ گفتگو اس طرف جاتی جاتی واپس آتی رہی ہے اور یہ تو چلتا رہے گا کہ ہم سب خطا کے پتلے ہیں ۔۔۔ 2008 کے اعدادو شمار ملتے ہی ضرور بیان کروں گا (انشاءاللہ)

وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
میں نے بات مزاح کے انداز میں کہی تھی، کہیں سنجیدگی سے نہ لے لیجیئے گا۔

ویسے ایک بات تو بتائیں کہ آپ بڑی ہیں یا کاشف بھائی بڑے ہیں؟

سنجیدگی سے ہم کوئی بات لیتے ہوتے تو یہاں ہوتے۔ :grin:

:eek::eek:

کاشف بھائی ہم سے سات سال، تین ماہ اور 28 دن بڑے ہیں۔:)
 
Top