لڑکوں کی واپسی

طالوت

محفلین
جیاراو: کاشف بھائی ہم سے سات سال، تین ماہ اور 28 دن بڑے ہیں۔

شمشاد : میرا بھی یہی خیال تھا۔ تو پھر تو آپ کاشف بھائی پر رعب شوب جما لیتی ہوں گی۔


بڑے بھائی پر رعب شوب :?::rolleyes: یا اسے بھی بطور ثبوت جمع کر لیا جائے

وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
طالوت آپ کو شاید تجربہ نہ ہو لیکن یہ چھوٹی ہونے کا فائدہ بڑی ہونے سے بھی زیادہ اٹھاتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مجھے اُسی وقت معلوم ہو گیا تھا جب انہوں نے بتایا تھا کہ وہ آپ سے سات سال تین ماہ اور 28 دن چھوٹی ہیں۔
 

طالوت

محفلین
کیا کریں کاشف کچھ ایسا ہی معاملہ ہمارے یہاں بھی ہے جس کا ذکر میں اپنے تعارف میں کر چکا ہوں کہ ہم چار بھائیوں کے بعد ایک بہن ہے اور اکلوتی اور چھوٹی ہونے کی وجہ سے کچھ ایسے ہی "خیالات" کی مالک ہے ۔۔اور شمشاد میرا بھی تجربہ ٹھیک ٹھاک ہے لیکن چھوٹے بھائیوں تک محدود ہے کیونکہ مجھے بہن کو زبردستی پاس بٹھانا پڑتا ہے اور گپ شپ کرنا پڑتی ہے پتا نہیں کیوں حالانکہ میں سب سے زیادہ شفقت سے بہن سے ہی پیش آتا ہوں۔۔۔۔
تاہم بیٹی کے بعد بہن دنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ ہے اور اگر بہن بھی بیٹیوں جیسی ہو تو سونے پہ سہاگہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ رب العزت تمام بہنوں کو بھائیوں کی آنھکوں کی ٹھنڈک بنائے (اور ان کے "مظالم" سے بھی محفوظ رکھے :) )

اور جناب کوئی تازہ خبر "لڑکوں کی واپسی" کے حوالے سے بھی تقسیم کریں

وسلام
 

طالوت

محفلین
جیا راؤ :آپ تو محفوظ ہیں ناں ؟

جی ایسا ویسا ۔۔ بالکل محفوظ بلکہ محفوظ ترین کہ میں سب سے بڑا ہوں ۔۔۔ اور مقدمات کا فیصلہ بھی میرے ہاتھوں ہوتا ہے یعنی چیف جسٹس بھی
میں تو سوچ رہا ہوں کہ یہاں بھی ایک عدالت قائم کی جائے جس میں مظلوم بھائیوں ، بیٹوں اور خصوصا شوہروں کے مقدمات مفت لڑیں جائیں تاکہ مظلوموں کو صنف نازک کے سخت مظالم سے نجات دلائی جائے ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
آپ اپنی کہیں ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں، اس لیے ایسے کہہ رہے ہیں۔ آپ کی شادی کے بعد بات کریں گے اس موضوع پر۔
 

طالوت

محفلین
آپ اپنی کہیں ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں، اس لیے ایسے کہہ رہے ہیں۔ آپ کی شادی کے بعد بات کریں گے اس موضوع پر۔

جی ہاں یہ میری خوش قسمتی ہے لیکن لگتا ہے اب اس چاند کو بھی جلد گرہن لگنے والا ہے ۔۔۔ تاہم مختلف احباب کے حالات و واقعات سے ثابت ہوتا ہے مرد مظلوم ترین طبقہ ہے ماسوائے وہاں جہاں اب تک جہالت ہے ۔۔۔

لیکن اگر یہ عدالت میری شادی تک ملتوی کی گئی تو میں نے انصاف کہاں سے کرنا ہے میں خود بھی مظلوموں کی صف میں نظر آوں گا ۔۔۔ اس مسلئے پر شمشاد سے رائے لیتے ہیں ۔۔۔ اور دیکھیں باتوں باتوں میں ہمارا اصل موضوع کھوتا جا جا رہا ہے ایسا نہ ہو کہ زیک کو پھر ہنسنے کا موقع مل جائے ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اصل موضوع سے اس بات کا تعلق موجود ہے کہ لڑکیاں لڑکوں سے برتر ہوتی جا رہی ہیں۔ مرد کی مظلومیت اس بات کا ثبوت ہے۔
 

جیا راؤ

محفلین
جی ایسا ویسا ۔۔ بالکل محفوظ بلکہ محفوظ ترین کہ میں سب سے بڑا ہوں ۔۔۔ اور مقدمات کا فیصلہ بھی میرے ہاتھوں ہوتا ہے یعنی چیف جسٹس بھی
میں تو سوچ رہا ہوں کہ یہاں بھی ایک عدالت قائم کی جائے جس میں مظلوم بھائیوں ، بیٹوں اور خصوصا شوہروں کے مقدمات مفت لڑیں جائیں تاکہ مظلوموں کو صنف نازک کے سخت مظالم سے نجات دلائی جائے ۔۔۔
وسلام


ویسے تو ہمارے بھائی بھی گھر میں سب سے بڑے ہیں۔
مگر آپ کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی بہن آپ سے بہتتتتتتت چھوٹی ہیں۔
جی جی عدالت شروع کیجئیے کہ ہمیں بھی وکالت کا خاصا شوق ہے۔
 
Top