تعارف لے دیکھ لے میاں میرے اندر بھی کچھ نہیں

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوشا ای آمدنت آبادی ما :)
آج آپ کا تعارفی دھاگہ دیکھا تو سوچا خوش آمدید کہ دوں
حالانکہ اس کی ضرورت نہ تھی کیونکہ
اپنا تعارف آپ ہوا بہار کی ہے
خیر رسم دنیا تو نبہانی ہی ہے
مکرّر خوش آمدید :)

شکریہ سرکار۔۔۔ :) ذرہ نوازی ہے آپ کی :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کا تعارفی دھاگہ آج نظر نواز ہوا۔ خوب تحریر کیا ہےآپ نے نیرنگ خیال
دیر آید درست آید ۔۔ میری جانب سے بھی دلی خوش آمدید قبول ہو۔

سر بس آپ کی یہ محبتیں ہیں کہ ہم بےدھڑک ہو کر الٹا سیدھا لکھتے رہتے ہیں۔۔
بہت شکریہ اس ذرہ نوازی پر۔۔۔ :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ذوالقرنین سرور (مختصر نام نین) - لیکن آپ یقین کیجیے کہ اس نام کے رکھنے میں میرا ایک فیصد بھی حصہ نہیں ہے.​
:rose::redrose::bighug::umbrella::flower::island::welcome: ذوالقرنین سرور صاحب! بڑا خوبصورت نام ہے۔
ہمیں پوری طرح یقین ہےکہ نام رکھنے میں آپ کا ایک فی صد بھی حصہ نہیں۔ یہ تو بتائیے کہ یہ کس کی مہربانی تھی؟
دوسرے یہ کہ " نیرنگِ خیال " کے انتخاب میں تو حضور کا حصہ یقیناً ہوگا۔ تو صاحب اس کی وجہ تسمیہ پر ہی روشنی ڈال دیجیے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ذو القرنین کے معانی کی تحقیق میں ارباب قلم نے بہت کچھ لکھا ہے۔
کسی نے اس کے لفظی معنیٰ دو سینگوں والا کے بتائے۔
کسی نے اسے دو زمانوں والا کہا۔
تو کسی نے اسے دُنیا کے دونوں کناروں کو فتح کرنے والا کہا۔
کسی نے اس سے سکندرِ اعظم مراد لیا، کسی نے کچھ اور۔
چونکہ آپ کا اپنا نام ہے(خواہ اس کے رکھنے میں ایک فی صد بھی حصہ نہ ہو۔ نہ سہی، ہماری بلا سے۔)
لیکن آپ نے بھی اس کے بارے میں کہیں تفصیل سے پڑھا ضرور ہوگا۔
کیا آپ اس لفظ(ذوالقرنین) اور اس کے معنیٰ پرروشنی ڈال سکتے ہیں؟
آپ کے نزدیک کیا صحیح ہے؟
 
’’نیرنگِ خیال‘‘ نام کا ایک ادبی پرچہ نکلا کرتا تھا (راولپنڈی سے)، اس کے مدیر غالباً سلطان صبر وانی تھے یا پھر سلطان رشک۔
چہ خبر کہ یہ دونوں نام ایک ہی شخصیت کے رہے ہوں، جیسے ’’واں‘‘ ہے۔

’’واں‘‘ نام کے تین قصبے تو میرے علم میں بھی ہیں: واں بھچر، واں رادھا رام اور واں کھارا۔ اب تو یہ تینوں بڑے ہو کر شہر کہلانے لگے ہیں۔
 
دیکھئے ۔۔۔ اپنے یہ ذوالقرنین تو بہت شریف آدمی نکلے، اِن کے سینگ اگر ہیں بھی تو اُن کا استعمال میں آنا ثابت نہیں۔ اپنے تو ہیں ہی نہیں!! ارے ارے جناب! یہ کیا فرما رہے ہیں آپ؟ یقین کیجئے اپنا مسٹر ڈھیچوں سے کوئی تعلق کبھی نہیں رہا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:rose::redrose::bighug::umbrella::flower::island::welcome: ذوالقرنین سرور صاحب! بڑا خوبصورت نام ہے۔
ہمیں پوری طرح یقین ہےکہ نام رکھنے میں آپ کا ایک فی صد بھی حصہ نہیں۔ یہ تو بتائیے کہ یہ کس کی مہربانی تھی؟
نام کو پسند کرنے کا شکریہ استاد محترم۔ یہ نام ماں باپ کی مشترکہ عطا ہے۔ زیادہ حصہ والدہ کا ہے۔ :) اپنے نام کے حوالے سے اک بار اس جگہ کچھ لکھا تھا۔ وہی دوبارہ نقل کر دیتا ہوں۔

میرا نام ذوالقرنین ہے۔ قرآن پاک میں سورۃ کہف میں آیات 83 سے 101 تک ذوالقرنین کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ یہ اک بہت قدیم نام ہے۔ اور مؤرخین کی اک لمبی بحث آپکو ملے گی اس پر۔ کہ یہ کونسا بادشاہ تھا؟ کس دور سے تعلق تھا۔ کچھ اسے اسکندر اعظم بھی کہتے ہیں۔ پر قرآن پاک میں اسکی جو صفات بیان ہوئی ہیں وہ اسکندر پر پوری نہیں اترتیں۔ یہ تمہید اس لیئے باندھی کی گرچہ تمام احباب واقف ہونگے مگر پھر بھی اک بار یہ ذہن میں تازہ ہو جائے :)
ذوالقرنین کے مطلب تو دو سینگوں والا کے ہیں۔ اس سے ظاہراً طاقت اور قوت سے تشبیہ دی گئی ہے۔
قرن زمانہ کو کہتے ہیں۔ اور قرنین دو زمانوں کو۔ تو بعض کے نزدیک اس مراد ایسا شخص ہے جسکی حکومت مشرق و مغرب میں ہو۔ اور قرآن پاک میں بیان واقعہ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ اس نے مشرق و مغرب تک کے سفر کیئے اور فتوحات حاصل کیں۔ تو بھی مطلب تو ایسا شخص ہی ہے جو قوت اور طاقت رکھتا ہو۔


اب میں کسقدر اسم بامسمیٰ ہوں۔ یہ تو میں نہیں جانتا۔ کیوں کہ میں اک کمزور آدمی ہوں۔ اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھ کمزور کو کسی امتحاں میں نہ ڈالے گرچہ ایمان کامل ہے کہ وہ ذات بے نیاز کسی کی اوقات سے زیادہ اس پر آزمائش نہیں ڈالتا مگر میں پھر بھی اس کی آزمائش کے لائق نہیں۔


دوسرے یہ کہ " نیرنگِ خیال " کے انتخاب میں تو حضور کا حصہ یقیناً ہوگا۔ تو صاحب اس کی وجہ تسمیہ پر ہی روشنی ڈال دیجیے۔

نیرنگ خیال کے نام سے محمد حسین آزاد کے تمثیلی مضامین بھی ہیں۔ رسالے کی بابت تو استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب صراحت سے بیاں فرما چکے ہیں۔ رہی بات اس نام کو بطور شناخت استعمال کرنے کی۔ تو ادب دوستی بہت واجبی سی ہے۔ محفل پر تو بڑے بڑے نام موجود ہیں۔ تو سوچا یہ تھا کہ جب اردو دانوں میں قدم دھرنا ہے۔ تو نام ویسا رکھ لیتا ہوں۔ لیکن یہ بھی بہت تیز نکلے۔ نام سے تو کوئی متاثر نہ ہوا۔ الٹا ہماری حقیر ذات کی مزید ادبی چھان بین کر ڈالی۔ :) یعنی کچھ فائدہ نہ ہوا۔۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دیکھئے ۔۔۔ اپنے یہ ذوالقرنین تو بہت شریف آدمی نکلے، اِن کے سینگ اگر ہیں بھی تو اُن کا استعمال میں آنا ثابت نہیں۔ اپنے تو ہیں ہی نہیں!! ارے ارے جناب! یہ کیا فرما رہے ہیں آپ؟ یقین کیجئے اپنا مسٹر ڈھیچوں سے کوئی تعلق کبھی نہیں رہا۔


:rollingonthefloor:
سرکار ادبی حلقوں میں تو ہم واقعی مانند سینگ غائب ہوتے رہتے ہیں۔۔ لیکن قسم لے لیجیے جو کبھی مکمل وجود پر قابض ہونے کی کوشش بھی کی ہو۔ :laughing:
 

عباد اللہ

محفلین
اب جبکہ اس لڑی کے تمام مراسلے میں پڑھ چکا ہوں تو ۔۔۔
خوش آمدید کہنے میں کیا حرج ہیں
جو لوگ تناسخ کے قائل ہیں اس لڑی کو تین سال بعد دوبارہ زندہ دیکھ کر ان کا عقیدہے پر اعتبار مزید پختہ ہو جانا چاہئے
اور جو قائل نہیں ہیں انہیں اپنے عقیدے سے رجوع کرنا چاہئے
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
ذرا اردو میں لکھیں بھائی صاحب
اب جبکہ اس لڑی کے تمام مراسلے میں پڑھ چکا ہوں تو ۔۔۔
خوش آمدید کہنے میں کیا حرج ہیں
جو لوگ تناسخ کے قائل ہیں اس لڑی کو تین سال بعد دوبارہ زندہ دیکھ کر ان کا عقیدہے پر اعتبار مزید پختہ ہو جانا چاہئے
 
Top