یہ غلط الزام ہے
بہرحال شہباز حکومت نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیے ہیں
اپ اگر کہتی ہیں کہ پنجاب میں شہباز نے صحت اور تعلیم پر کام نہیں کیے تو اپ ایک موازنہ چارٹ بنائیں اور دیکھایے کہ دوسروں صوبوں میں کیا صورت حال ہے۔ یہیں سے اپ کو پتہ پڑ جائے گا۔
ویسے تو ہمت علی ! تمہاری بات کا جواب دینے کے لیئے بھی بڑی ہمت چاہیئے کہ معلوم نہیں کہ جو بات آج کہہ رہے ہو کل کسی اور موضوع میں اس کی تردید کر تے ہوئے نظر آؤ ۔
مگر چونکہ تم نے صحت اور تعلیم کے حوالے سے " شریف " خاندان کا ذکر کیا ہے تو میں زیادہ دور نہیں جاؤں گا ۔ مگر ایک مثال یہاں ضرور دوں گا کہ اندازہ ہوسکے کہ ایسے منصوبوں پر ان کی توجہ کا اصل ماخذ کیا ہے ۔
" آپ سب کو علم ہوگا کہ جاپان سب سے زیادہ پاکستان کو بجلی کی پیداوار کے لیئے رقم مہیا کرتا رہا ہے ۔ اور وجہ کیا تھی کی اس کی الیکڑونکس کی مصنوعات زیادہ سے زیادہ پاکستان میں خریدی جاسکیں ۔ "
شریف فیملی بھی انہی خطوط پر کام کر رہی ہے ۔ اب اگر یہ پوچھا جائے تو ان کو کیا فائدہ ہے اور میں جواب دینے بیٹھ گیا تو بات پھر دور تلک جائے گی ۔
اس سلسلے میں اس فیملی کے چند اسکینڈلز کی جانچ پڑتال کر لو جو سرسری طور پر (از اے سیمپل پیس ) میڈیا پر آئے تھے۔ ابھی تو گودام میں بہت کچھ ہے ۔
حکومتوں اور وزارتوں کے گراف ایسے ہی ہوتے ہیں۔ بھلے ہیں نقصان میں ہوں لیکن کارکردگی ہمیشہ بہتر دکھائیں گے۔
یہ خود جُگاڑیوں کی صف میں آتے ہیں دیکھا نہیں کیسے کیسے جگاڑ لگا رہے ہیں الیکشن جیتنے کے لیےاور یہ خود کس کیٹیگری میں آتے ہیں؟
یہ خود جُگاڑیوں کی صف میں آتے ہیں دیکھا نہیں کیسے کیسے جگاڑ لگا رہے ہیں الیکشن جیتنے کے لیے
بے غیرتی کی حد تک گرے ہوئے
کون سے جگاڑ لگا لیں ذرا مثال دیں
تحریک انصاف کی مثالیں تو سامنے ہیں۔ یہ قصوری، قریشی، مزاری، اور ہاشمی کی پارٹی ہے۔
ہی ہی ہی۔ جو چیز نواز صاحب نے ہمارے پنجاب پہ چند دنوں کے لیے مسلط کی ہے۔ اس سے 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ نواز لیگ نا تو امیریکہ کی پٹھو ہے اور نا اسٹیبلشمنٹ کی۔۔ملک میں لوٹ مار کا بازارگرم کس نے کیا ہے؟
اگر مجھے دل سے بات کرلینے دیں تو کہوں؟
یہ بازار اس لیے گرم ہوا کہ سیاسی عمل غارت تھا اور احتساب سے مبرا لوگ اقتدار پر قابض تھے۔ یعنی اسٹیبلشمنٹ
بہت عرصہ بعد ہوا ہے کہ ایک طویل عمل کے نتیجہ میں نواز لیگ کو عقل ائی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے دوری اختیار کیے ہوئے۔ اس کا نتیجہ احتساب ہوگا جو لوٹ مار میں کمی کا باعث ہوگا۔
کھلاڑی کو کچھ لوگ کھلارہے ہیں کبھی مشرف کی گود میں بٹھا کر کبھی سونامی کے نعرےلگواکر۔ اس کے نتیجے میں احتساب نہیں ہوگا اور لوٹمار گرم رہے گی۔
ہی ہی ہی۔ جو چیز نواز صاحب نے ہمارے پنجاب پہ چند دنوں کے لیے مسلط کی ہے۔ اس سے 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ نواز لیگ نا تو امیریکہ کی پٹھو ہے اور نا اسٹیبلشمنٹ کی۔۔