علی وقار

محفلین
کیوں نہ چل پائے گا۔
Supplement کو ضمیمہ کہا جاتا ہے،یعنی ضم کی گئی اضافی چیز۔
انضمام = ضم کرنا، اضافہ کرنا
شکریہ، اربش۔ اس حساب سے تو بالکل چل پائے گا۔ اردو میں انضمام کو اکثر integration کے مفہوم میں ہی برتا جاتا ہے۔
 
اربش علی

اس کے علاوہ
افزودگی، اِتمام، ضمیمہ کاری، تتِمّہ کاری
بھی چلیں گے۔
میرے خیال میں غذائی ضمیمہ کاری اور غذائی افزودگی بہتر ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اب تک تو غالباً اس سلسلے میں زیادہ تر انگریزی اصطلاحات کے اردو متبادلات کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ تاہم میرا سوال اس کے برعکس ہے۔ تاہم بات چونکہ متبادل کی ہے تو اسے بھی یہاں پوچھ لینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔

"معاملہ فہمی" کے لئے مناسب انگریزی اصطلاح کیا ہوگی؟
Considerate کا لفظ تو میرے ذہن میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ کیا ہو سکتا ہے؟
 
میرے خیال میں، acumen

Top